Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:چیٹ جی پی ٹی اور موازنہ انیس و بیر
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:چیٹ جی پی ٹی اور موازنہ انیس و بیر

ایڈیٹراپریل 2, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
chatt GPT
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شیکسپئر کے انداز میں تعزیتی پیغام لکھ کر دکھاؤ۔ میر اور غالب کا موازنہ کرکے بتاؤ کہ اِن میں سے کون بڑا شاعر ہے؟واقعہ کربلا میں حق کے ساتھ کون کھڑا تھا ؟کڑاہی گوشت بنانے کی ترکیب بتاؤ۔ مجھے یش راج فلمز کے لیے ایک گانا تخلیق کرنا ہے، اُ س کے بول لکھ کر دو۔یہ تم نے انگریزی میں لکھ دیا اسے اردو میں ترجمہ کرکے بھیجو۔مجھے انڈہ پراٹھا کھا کر اتنا مزا کیوں آتا ہے ؟ ڈی ایچ اے میں پلاٹ خریدنا اچھی سرمایہ کار ی کیسے ہے؟کیا تمہارے پاس ہر سوال کا جواب ہے ؟
یہ وہ چند سوال ہیں جو میں نے مصنوعی ذہانت کے پروگرام ’چیٹ جی پی ٹی ‘ سے پوچھےاور اُس نے ہر سوال کا خاصاتسلی بخش جواب دیا۔چیٹ جی پی ٹی نومبر 2022 میں متعارف کروایا گیا ،یہ پروگرام جدید دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے جس نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ اگرا ٓپ اِس پروگرام سے پوچھیں کہ تم کون ہو، تمہیں کس نے تخلیق کیا تو اِس کا جواب کچھ یوں ہوگا ”مجھے کمپیوٹر پروگرامرز اور انجینئرز کی ایک ٹیم نے مل کر تخلیق کیاہے، انہوں نے میرے سافٹ ویئر کے اجزاء تیار کیے، جیسے کہ الگورتھم اور پروگرامنگ لاجک، جو مجھے زبان کو سمجھنے اور سوالات کا جواب دینے کے قابل بناتے ہیں۔‘‘یہ ایک قسم کا روبوٹ ہے جس سے آپ دنیا کی ہر بات پوچھ سکتے ہیں، اِس کی مدد سے تخلیقی مواد تیار کیاجا سکتا ہے ، کمپیوٹر پروگرامنگ کی جا سکتی ہے ،تحقیق میں مدد لی جا سکتی ہے، بچے اسکول کی اسائنمنٹ تیار کر سکتے ہیں ، اِس سے آپ شاعری کروا سکتے ہیں ، شادی بیاہ کا مشورہ بھی کر سکتے ہیں۔ممکن ہے کچھ لوگوں کا خیال ہوکہ یہ تمام معلومات تو پہلےسے گوگل پر دستیاب ہیں پھراِس چیٹ جی بی ٹی ہی کیوں ! ایسا نہیں ہے۔ گوگل یا وکی پیڈیا، غالب کے انداز میں غزل نہیں کہہ سکتے جبکہ چیٹ جی پی ٹی میر ،غالب ، اقبال کے انداز میں شاعری بھی کرکے دکھا سکتا ہے ،یہ اور بات ہے کہ وہ شاعری اُس درجے کی نہیں ہوگی لیکن آپ اُس کی کوشش کی داد ضرور دیں گے ۔ویسے بھی یہ پروگرام ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اِس کے جوابات میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں،مثلاً جب میں نے اسے پرویز مشرف کا تعزیت نامہ لکھنے کے لیے کہا تو ’موصوف‘ نے ڈکٹیٹر کی تعریف میں آدھا صفحہ لکھ مارا۔لیکن آنے والے دنوں میں یہ پروگرام اپنی کمی کوتاہی پر قابو پا لے گاکیونک جب آپ اسے غلط جواب پر رد عمل دیتے ہیں تو یہ اسے محفوظ کرکے اچھے بچوں کی طرح وعدہ کرتا ہے کہ وہ اِس کی پڑتال کرکے آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائے گا۔
چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ’گفتگو ‘کرکے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آنےوالے برسوں میں دنیا یکسر تبدیل ہوجائے گی ، یہ پروگرام ہماری زندگیوں کا نقشہ بدل کر رکھ دے گااورہم آج کی سائنسی ترقی کو بھول جائیں گے۔ چیٹ جی پی ٹی کے علاوہ بھی مصنوعی ذہانت کےکئی پروگرام بازار میں آ چکے ہیں، گوگل نے ’بارڈ‘ کے نام سے اپنا پروگرام بنا لیا ہے ، یہ ابھی پاکستان نہیں پہنچا مگر جلد ہی یہ پوری دنیا میں پھیل جائے گا ۔مائیکروسافٹ نے اربوں ڈالر خرچ کرکے اسے اپنے سرچ انجن ’بنگ ‘ کا حصہ بنا دیا ہے اوراعلان کی ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کواپنے ’آفس ‘ پروگرام کے ساتھ ’ضم ‘ کرکے اسے مزید مفید بنائے گا ۔یہ تمام اقدامات آنے والے دنوں میں تعلیم اور تحقیق کا نقشہ ہی اُلٹا کر رکھ دیں گے اور یہ پتا چلانا مشکل ہوجائے گا کہ کس شخص نے محنت کرکے مقالہ تحریر کیاہے اور کس نے مصنوعی ذہانت سے کام لیاہے۔ تاہم ابھی سے بازار میں کچھ ایسے سافٹ وئیر آگئے ہیں جواِس قسم کی چوری پکڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگرپھر بھی یہ مشکل کام ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے بعدیہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ اِس ٹیکنالوجی سے ہمیں کیا فائدہ یا نقصان پہنچ سکتا ہے ، اِس کی وجہ سے کون کون سے نوکریاں ختم ہوجائیں گی اور کس طرح کے نئے امکانات پیدا ہوں گے ، کیا مصنوعی ذہانت ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگی یا دنیا کی تباہی کا سبب بنے گی؟اگر دو چار برس میں اِس پروگرام کی چِپ ہر شخص کے دماغ میں چسپاں کر دی گئی تو پھر کسی کو اسکول جانے، کتابیں پڑھنےاور موانہ انیس و دبیر لکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی،چیٹ جی پی ٹی غبی سے غبی شخص کو بھی ذہین بنا دے گا ۔ کیا یہ غلط بات ہوگی؟عہد حاضر کے نامور تاریخ دان اور لکھاری یوال نوحا حراری کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں انسان کو احتیاط سے کام لینا ہوگا ورنہ یہ ٹیکلنالوجی شدید مشکلات کا باعث بن جائے گی۔نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون میں اُس نے لکھا کہ ’’اِس سے پہلے کہ مصنوعی ذہانت ہماری سیاست، ہماری معیشت اور ہماری روزمرہ کی زندگی پر حاوی ہوجائے، ہمیں اُس کے سود و زیاں کا حساب لگا لینا چاہیے۔ جمہوریت مکالمے کا نام ہےاورمکالمے کا انحصار زبان پر ہوتا ہے، اگرزبان ہی مضنوعی ذہانت کے قابو میں ہوگی تو پھر مکالمہ تو ختم ہوجائے گا اور جمہوریت قائم نہیں رہ سکے گی۔‘‘حراری کی بات درست ہے ، ہمیں اِس مصنوعی ذہانت کے بارے میں زیادہ علم نہیں ، ہم نہیں جانتے کہ یہ کس طرح ہمارے سوچنے سمجھنے کا انداز تبدیل کرسکتی ہے ، بے شک اسے انسانوں نے تخلیق کیاہے مگر جس قسم کی طاقت ہم نے اسے فراہم کر دی ہے عین ممکن ہے کہ یہ اپنے خالق سے ہی آگے نکل جائے ۔ اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کردی ہے ، اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ذاتی معلومات کی حفاظت کو یقینی نہیں بناتا ، اِس میں چونکہ عمر کی کوئی حد مقرر نہیں سوبعض اوقات یہ بچوں کو بالکل غیر موزوں جوابات دیتا ہے جو اُن کی عمر اور سوجھ بوجھ سے مطابقت نہیں رکھتے۔اسی طرح آئر لینڈ کاڈیٹا پروٹیکشن کمیشن، جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ یورپی یونین کے شہریوں کی ذاتی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنائے ، اِٹلی کی جانب سے عائد پابندی کا جائزہ لے رہا ہے، برطانیہ نے بھی کچھ محتاط قسم کا رد عمل دیا ہے جبکہ یورپی یونین میں اِس حوالے سے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔اللہ کی شان ہے کہ یہ سب کچھ ترقی یافتہ ممالک میں ہورہا ہے ، ہمارے ہاں اگر کوئی شخص اِس قسم کی پابندی کا مطالبہ کرتا تو ہم نے اسے طعنے دے دے کر ہی مار دینا تھا، اور اگر ایسا شخص باریش ہوتا تو پھر ہم نے اسے ’ملا راکٹی ‘ کا خطاب دینا تھا ، لیکن چیٹ جی پی ٹی پر پابندی چونکہ اٹلی میں لگی ہے تو اب ہم اٹلی کو یہ طعنہ نہیں دے سکتے کہ تمہارا مائنڈ سیٹ بھی سو سال پرانے ہندوستانی مسلمان جیسا ہے جس نے آلہ مکبر الصوت ، بولے تو لاؤڈ سپیکر ، پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
میں کوئی ولی اللہ تو نہیں کہ آنے والے زمانوں کی خبر دے سکوں لیکن نہ جانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ انسانیت کا مستقبل زیادہ روشن نہیں ،مصنوعی ذہانت کی چِپ جب ہر کسی کے دماغ میں لگ جائے گی تو پھر کوئی پڑھنے لکھنے کا تردد کیوں کرے گا ،وہ بس ایک کلک کرے گا اور اُس کے سامنے تاریخ ، فلسفہ اور شاعری کے موضوعات کا ڈھیر لگ جائے گا، پھر انسان اِن موضوعات پر نہیں لکھیں گے، یہ کام مصنوعی ذہانت کرے گی، یہ وہ لمحہ ہوگا جب مصنوعی ذہانت انسان پر حاوی ہوجائے گی ۔ پھر نہ کوئی انیس پیدا ہوگا اور نہ کوئی دبیر اور نہ ہی کوئی شبلی نعمانی جو اِن دونوں کا موازنہ کرے گا۔ ایسی دنیا میں جی کر ہم کیا کریں گے !
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحیدر جاوید سیدکا کالم:جناب صدر! یہ پورا سچ تو ہے لیکن۔ ۔ ۔
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:ڈاکٹر علی حیدر سے ڈاکٹر بیربل تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.