Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»دنیا کا نیا شہنشاہ ،وائٹ ہاؤس کا تخت طاؤس اور نیو ورلڈ آرڈر ۔۔ زابر سعید بدر
تجزیے

دنیا کا نیا شہنشاہ ،وائٹ ہاؤس کا تخت طاؤس اور نیو ورلڈ آرڈر ۔۔ زابر سعید بدر

ایڈیٹرجنوری 25, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک طرف لاکھوں افراد اس کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں اور دنیا کی سب سے باوسائل اور طاقتور انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے اس کے خلاف روسی مدد کی چارج شیٹ دے چکی ہے جو امریکی تاریخ کا بے حد منفرد اور انوکھا واقعہ ہے اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اس دنیا کے نئے شہنشاہ کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس کے تخت طاؤس پر رونق افروز ہو کر نیا ورلڈ آرڈر لکھنے کے لئے تیار ہیں۔
یہ یقینی طور پر ایک غیر متوقع فتح تھی لیکن ایک شخص اس کامیابی کے لئے انتہائی پرامید تھا اور وہ تھا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا نیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ،
‎اس طرح امریکا کی تاریخ میں ایک نیا اور ‎حیرت انگیز باب لکھا گیا۔ ایک شخص جسے حکومت کا کسی شکل میں کوئی تجربہ نہ ہو اور کبھی کسی منتخب عہدے پر نہیں رہا ہو وہ امریکا کا نیا صدر ہے۔ اس نے اپنے ناقدوں اور مخالفین کو چپ کرا دیا ہے۔
ٹرمپ کی کامیابی کی خبر سن کر دنیا بھر کے مبصرین حیران رہ گئے سٹاک مارکیٹوں پر یہ خبر گویا نائیٹروجن بم بن کے گری اربوں ڈوب گئے۔ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے سربراہ کے طور ٹرمپ زبردست قوت کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے ہیں جہاں صدارت، رپبلیکن سینٹ اور رپبلیکن کے زیر کنٹرول ایوان نمائندگان کی ہوگی۔ اور ٹرمپ وہ سب کچھ کر سکیں گے جو اوباما چاہنے کے باوجود نہیں کر سکے ایک نیا امریکا جنم لے چکا ہے جو اب روایتی امریکی سیاست کو مسترد کر کے نئے فیصلے کرنے کے لئے نئی دنیا بنانے چلا ہے اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ امریکی ادارے بہت مضبوط ہیں وہاں ایک شخص خواہ وہ امریکی صدر ہی کیوں نہ ہو من مانی نہیں کر سکتا لیکن یاد رہے وائیٹ ہاؤس کا مکین اب ایک مختلف شخص ہے جس نے روایتی امریکی سیاست کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہےاس کے پاس اپنے وعدے پورے کرنے کے مواقع ہیں۔ وہ اپنے نامزد شخص سے سپریم کورٹ کی خالی جگہ کو پر کرے گا۔ ٹرمپ کو اس ڈیڈ لاک کا شکار نہیں ہونا پڑے کا جس کا صدر براک اوباما کو سامنا تھا۔
ٹرمپ نے انتخابی ریلیوں کے دوران پہلے مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی کی بات کی مگر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد انھیں اپنا موقف تبدیل کرنا پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلتیوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بیان نے مسلمان ووٹروں کو ناراض کیا مگر بعض پاکستانی نژاد امریکی ووٹرز نے ان کی حمایت بھی کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ معاملہ بہت گرم ہے، اگر دونوں ملک دوستانہ ماحول میں ساتھ رہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار انہوں نے مسلہ کشمیر کے حوالے سے بھی کیا۔ گو کہ ان کی کامیابی پر بھارت میں جشن کا سا سماں ہے لیکن پاکستان کے ساتھ آنےُوالے دنوں میں امریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی کیونکہ آنے والا وقت بہت اہمیت کا حامل ہے امریکا خطے میں چین کے بڑھتےاثر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امریکا کے اپنے مفاد میں ہیں ماضی کو دیکھا جائے تو عموماً ری پبلکن دور صدارت میں پاکستان کو فائدہ ہوا ہے جبکہ ڈیموکریٹس کے دور میں پاک امریکا تعلقات کھچاؤ کا شکار رہےگو ٹرمپ کو ان کے پالیسی بیانات کے باعث دنیا بھر کے لیے ‘خطرہ’ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ اپنے بیانات سے قطع نظر ٹرمپ پاکستان کے لیے کسی حقیقی خطرے کا باعث نہیں ہو سکتے۔بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکا میں حکومتی تبدیلی بالواسطہ طور سے پاکستان پر کچھ اثرات ضرور مرتب کر سکتی ہے۔ چنانچہ آنے والے دنوں میں پاک بھارت تعلقات اور پاک بھارت افغان تعلقات میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔بلاشبہ یہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وہ امیدوار ہیں جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا، جنہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، جنہوں نے رائے عامہ کے جائزوں اور تمام پیش گوئیوں کو غلط ثابت کر دیا۔ ٹرمپ کی صدارت پر پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت خود امریکیوں کو زیادہ تشویش ہے کیونکہ ان کے خیال میں امریکی قومی سلامتی کے بارے میں ٹرمپ کی پوزیشن مبہم ہے۔ امریکی یہ سوچتے ہیں کہ ٹرمپ کو صرف مضبوط اداروں کی مدد سے اپنے عجیب و غریب خیالات پر عملدرآمد سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔اگر یہ کہا جائے تو بےجا نہیں ہو گا کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم نے امریکا کا سیاسی اور سماجی نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا اور ٹرمپ کی کامیابی امریکی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے جس کی بازگشت سالوں تک سنائی دیتی رہے گی۔ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو انھیں امریکا کے لیے ’باعث شرم‘ قرار دے رہے ہیں، دوسری جانب ٹرمپ کے کروڑوں ووٹرز سمجھتے ہیں کہ وہ امریکا کو پھر سے عظیم طاقت بنانے کی ‘آخری امید’ ہیں۔ٹرمپ نے امریکا کے مزدوروں کے غصے کو پہچانا جن کا خیال تھا کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے، امیگریشن کے متعلق لوگوں کے خدشات کو پہچانا اور یہ بھی پہچانا کہ تجارتی معاہدوں سے امریکا کے محنت کش مزدوروں کو نقصان پہنچا ہےانھوں نے اس حقیقت کو سمجھ لیا کہ امریکا بہت تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے اور واشنگٹن میں بیٹھے سیاست داں اسے تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ٹرمپ کا انداز سیاست اور ان کے اندازے کامیاب رہے اور وہ وائٹ ہاؤس کے مکیں بن کر دنیا پر حکومت کرنے اپنے مرضی کے فیصلے کرنے کے لئے آزاد ہیں‌۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوعدہ خلافی : عاشقوں کی کوچہء دلدار میں واپسی ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
Next Article اکرم قریشی کے فن و شخصیت پر اہم کتاب ۔۔ منشاء فریدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.