کوئٹہ : کرپشن کے الزامات اور تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات قائم نہیں کئے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی میں ان کی شمولیت کا اعلان اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہونے والے عمران خان کے جلسے میں متوقع ہے ۔ واضح ہو کہ ثناء اللہ زہری نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ان کی جگہ عبدالقادر بلوچ کو مسلم لیگ بلوچستان کا قائم مقام صوبائی صدر بنا دیا تھا ۔
فیس بک کمینٹ