Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی سے بازیاب ’مغوی‘ سعودی خاتون ’سعودی عرب روانہ‘، ملزم کو سنیچر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا
اہم خبریں

کراچی سے بازیاب ’مغوی‘ سعودی خاتون ’سعودی عرب روانہ‘، ملزم کو سنیچر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا

ایڈیٹراپریل 26, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
woman-empowerment article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کرنے کے بعد جمعے کے روز سعودی عرب بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کرنے کے بعد سعودی عرب بھجوا دیا گیا جبکہ اس مقدمے میں نامزد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے لیے سنیچر کو متعقلہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ جب ان دونوں کو کراچی سے بازیاب کرنے کے بعد واپس اسلام آباد لایا جا رہا تھا تو انھوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ دونوں نے کورٹ میرج کر لی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی خاتون کے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے مبینہ اغوا کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت میں تعینات سعودی عرب کے سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا تھا۔
اس مقدمے کی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیش کی غرض سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار پاکستانی شہری کو کراچی سے حراست میں لیا گیا۔
اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سعودی سفارتخانے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر پہلے تو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی تاہم اس ضمن میں کوئی کامیابی نہ ملی۔
انھوں نے کہا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم اور سعودی خاتون کے زیر استعمال موبائیل فونز کی لوکیشنز ٹریس کی گئیں جو ہر چند گھنٹوں بعد تبدیل ہو رہی تھیں۔
تفتیشی ٹیم کے اہلکار نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو روز کے دوران موبائل فون پر سعودی خاتون اور مبینہ اغوا کار کی لوکیشن صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور پھر کراچی آ رہی تھی۔
انھوں نے کہا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم کو سندھ بھیجا گیا جہاں ان دونوں افراد کو ٹریس کر لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ خاتون اور ملزم کراچی میں ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی، سی آئی اے رخسار مہدی نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو منگل کی شام کو کراچی سے حراست میں لیا گیا اور وہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انھیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔
تصویر،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشناسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں افراد کو کراچی سے حراست میں لیا گیا
تاہم ملزم کے اہلخانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں۔ یاد رہے کہ ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے۔
ضلع لوئر دیر کے پولیس افسر اور قائم مقام ڈی پی او رشید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد سے سی آئی اے کے پولیس افسر دو روز پہلے آئے تھے اور انھوں نے کہا تھا کہ لوئر دیر کے شہری کے ہمراہ ایک سعودی خاتون علاقے میں آئی ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مقامی پولیس نے اُن کے ساتھ تعاون کیا، تاہم بعدازاں اسلام آباد پولیس نے ملزم کے چند رشتہ داروں کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لیا جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزم کی عمر لگ بھگ 22 سال ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق سعودی خاتون کی تلاش اور انھیں پولیس کے حوالے کرنے کے لیے مقامی سطح پر جرگے بھی منعقد ہوئے تاکہ یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے ۔
جرگے کے ایک رکن محیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر سیاسی رہنما اور ناظمین نے کوشش کی تھی کہ یہ مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے اور اس کے لیے وہ خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی کوشش تھی کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے، تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے کہیں اور چلے گئے ہیں۔
ملزم کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سعودی خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیور تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی خاتون اس سے قبل بھی ملزم کے ہمراہ پاکستان آ چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون عید سے پہلے ماہ رمضان میں لوئر دیر آئی تھیں۔
اس کیس کی تفتیش سے منسلک لوئر دیر کی مقامی پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ سعودی خاتون جب پہلی مرتبہ لوئر دیر آئی تھیں تو ملزم کے والد نے انھیں سمجھا بجھا کر واپس سعودیہ بھیج دیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام اس مقدمے کی تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق سعودی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh سعودی عرب عدالت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Article پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل سٹی ہری پور میں قائم کیا جائے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.