Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»لاپتا بلوچ طلبا کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا
اسلام آباد

لاپتا بلوچ طلبا کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا

ایڈیٹرفروری 19, 20241 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاپتا بلوچ طلبا کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتہ طلبا کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو دوبارہ طلب کر لیا۔
بلوچ لاپتہ طلبا کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہوئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اپنے ملک کے شہریوں کو ریکور کرنے کے لیے دو سال لگے، ان کے خلاف لڑائی جھگڑے، نارکوٹکس سمیت کسی قسم کا کوئی کیس نہیں، مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں، 24 ماہ میں ابھی تک تمام بچوں کو ریکور نہیں کر سکے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا لاپتہ 12 طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے؟ جس پر اٹارنی جنرل منصور عثمان نے بتایا میری معلومات کے مطابق 8 طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے۔
عدالت نے پوچھا نگراں وزرا، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ کدھر ہیں؟ دوسری دفعہ وزیر اعظم نہیں آئے؟
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے نگران وزیراعظم سے پوچھ لیں، ان کو اس لیے بلایا تھا کہ وہ جوابدہ ہیں، یہاں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، یا آپ ان افراد کے خلاف کرمنل کیسز کی تفصیل بتائیں، یا پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں، یا پھر یہ لوگ خود بھاگ گئے یا کسی تیسرے نے انہیں اغوا کر لیا، اس صورت میں پھر ریاستی اداروں کی ناکامی ہے، ہر ماہ کی تاریخ ملا کر 24 تاریخیں ہو چکی ہیں، جو شہری بازیاب ہوئے ان کے خلاف کوئی کیس ریکارڈ پر نہیں ہے۔
فاضل جج نے کہا ان لاپتہ بچوں کی مائیں بہنیں ہوں گی وہ ڈھونڈ رہی ہوں گی، اسلام آباد ایف 6 سے بغیر ایف آئی آر ایک شہری کو اٹھا لے گئے، تین حکومتیں لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کر سکیں، ابھی نگراں حکومت ہے، اس سے پہلے 16 ماہ کی حکومت تھی، اس سے پچھلی حکومت بھی مسنگ پرسنز کے ایشو پر کچھ نہ کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی سرکاری ملازم ہیں، یہ سب افسران جوابدہ ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، تینوں اداروں کے سربراہوں کی کمیٹی بنا کر ان سے رپورٹ مانگ لیتے ہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا ہم پی ایم کو کیوں بلائیں؟ جن پر الزام ہے انہی ادارے کے لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنا دیتے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ نئی حکومت آئے گی، انہیں پالیسی بنانے کا وقت دے دیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ کیا کہیں گے کہ کیا جبری گمشدگیاں ہونی چاہئیں؟ کچھ اداروں کو جو استثنیٰ ملا ہوا ہے وہ نہیں ملنا چاہیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایم پی او آرڈرز کو غلط استعمال کرتے رہے، اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔
جسٹس اختر کیانی کا کہنا تھا اگر آئی جی کا رویہ ٹھیک نہیں ہوگا تو اس کو ہٹا دینا چاہیے، جو آدمی دن کو گھر پر ہے اس کے گھر رات ریڈ کیوں؟
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد اور سی ٹی ڈی حکام کو بلالیں، دونوں تحریری جواب دیں، جو کچھ ہو رہا ہے سارے نظام کو پتہ ہے جج کو بھی پتہ ہے لیکن سب خاموش ہیں، ریاستی ادارے یہ کریں گے تو چوروں ڈاکووں سے شہریوں کو کون بچائے گا؟
وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مزید اسٹوڈنٹس کو بھی جبری طور پر گمشدہ کیا گیا، حکومت بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ ریاستی پالیسی ہے۔
عدالت نے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایم آئی پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یونیفارم کی عزت کو بحال کرانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد سےکوئی اغوا ہوا تو آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کیخلاف مقدمہ ہو گا: عدالت
عدالت کا کہنا تھا آئی جی کو بتا دیں اسلام آباد میں کوئی اغوا ہوا تو ایف آئی آر ان کے خلاف ہو گی، ساری دنیا دیکھ رہی ہے یہاں تمام ممالک کے سفارت خانے ہیں، وہ دیکھ رہے ہوں گے کہ وہ کیسے دارالحکومت میں رہتے ہیں؟
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا وزیراعظم ہوتے تو دیکھتے کہ یہاں کس طرح کام ہو رہے ہیں، بغیر وارنٹ کے لوگوں کےگھروں میں داخل ہوتے ہیں، اسلام آباد سےکوئی بندہ اغوا ہوا تو آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف مقدمہ ہو گا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا آئین کی بات کریں تو اب سب ہنستے ہیں، کوئی سیاسی حکومت ہو یا نئی حکومت آنے والی ہو، جواب کمیٹی نے دینا ہے، ہم آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی بنا دیتے ہیں، وزارت دفاع نے اس متعلق کچھ کہنا ہے؟ آپ تحفظات سےآگاہ کر دیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر کراچی نا جائیں عدالت آئیں، نگران وزیراعظم عدالت آنے کو اپنی توہین نا سمجھیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ بلوچ طلبا سے متعلق کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنامور سیاست دان مشاہد اللہ خان کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:شہباز آگے، نواز پیچھے کیوں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی

مئی 25, 2026

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب

مئی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.