Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور : صحافی لاپتا، ایک ہفتے سے مقدمہ بھی درج نہ ہواہوا
اہم خبریں

لاہور : صحافی لاپتا، ایک ہفتے سے مقدمہ بھی درج نہ ہواہوا

ایڈیٹرمئی 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zahid abbas journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : ارشد چوہدری سے  لاہور میں عارضی مقیم سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی زاہد عباس ملک بدھ کےروز دفتر جاتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے۔
ان کے کزن عامر رضا کے مطابق انہیں دو دن تک مسلسل فون بند رہنے پر علم ہوا کہ زاہد عباس لاپتا ہوگئے ہیں۔اس بارے میں پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جو بعد میں خارج کر دی گئی ہے اور ابھی تک مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا۔
لاہور پریس کلب کی جانب سے زاہد عباس کے لاپتا ہونے پر احتجاج بھی کیاگیا ہے اور صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں کسی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے تو مقدمہ درج کر کے گرفتاری سامنے لائی جائےاور انہیں عدالت پیش کیا جائے۔
تھانہ اچھرہ کےمتعلقہ پولیس افسر مقصود احمد کے بقول کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں درخواست موصول ہونے اور خارج ہونے کا میسج چلا گیا ہوگا مگر ہم لوکیشن ٹریس کر رہے ہیں تاہم مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟
لاپتا ہونے والے سینئر صحافی زاہد عباس ملک گزشتہ تیس سال سے لاہور کے مختلف صحافتی اداروں میں کام کر رہےہیں ان دنوں وہ دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔
عامر رضا نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہویے کہاکہ زاہد کا تعلق سرگودھا سے ہے، وہ چار بچوں کے باپ ہیں اور نوکری کےسلسلہ میں وہ اکیلے لاہور مقیم تھے۔
’انہوں نے اچھرہ میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا ہے اور ایک دوست جو ڈاکٹر ہیں، ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ بدھ کے روزانہیں کال کی تو فون بند تھا دو دن تک انتظار کیا لیکن فون آن نہ ہوا تو تشویش ہوئی۔ میں دو دیگر رشتہ داروں کے ساتھ لاہور آیا۔ جب ان کے فلیٹ پر گئے تو دروازے کھلے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا جیسے کسی نے تلاشی لی ہو۔ اس کے بعد ان کے ساتھ رہنے والے ڈاکٹر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا وہ شہر سے باہر گئے ہیں اور انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔‘
عامر رضا کے بقول انہوں نے دفتر فون کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بدھ سے دفتر بھی نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے دفتر کواطلاع یا چھٹی کی درخواست دی۔ ’لہذا ہم متعلقہ تھانہ اچھرہ چلے گئے اور زاہد عباس کے لاپتہ ہونے کی درخواست دی کہ مقدمہ درج کر کے انہیں تلاش کیا جائے۔‘
’درخواست جمع ہونے کے بعد شام کو پولیس ہیلپ لائن نمبر سے میسج آیا کہ درخواست موصول ہوگئی ہے اور جلد مقدمہ درج کیا جائے گا لیکن اگلے روز اسی نمبر سے میسج موصول ہوا کہ آپ کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ ہم نے تھانےسے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، درخواست آپ کی تھانے میں پڑی ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، وہ خود کہیں گئے ہوں گے واپس آجائیں گے۔‘
عامر نے کہا کہ وہ سپیشل برانچ سمیت دیگر ایجنسیوں سے بھی رابطے کر چکے لیکن ابھی تک کوئی کچھ بتانے کو تیارنہیں ہے۔ ’پوری فیملی پریشان ہے کہ پولیس نہ کارروائی کر رہی ہے اور نہ یہ بتا رہی ہے کہ انہیں کسی معاملے پر حراست میں لیا گیا ہے۔‘
معاملے کی معلومات کے لیے اچھرہ تھانے کے تفتیشی افسر مقصود احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’بالکل زاہد عباس کے لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے، اس پر کارروائی جاری ہے، پہلے مرحلے میں ہم موبائل نمبر سےلوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی تاہم جلد ہی کوئی سراغ لگا لیاجائے گا۔‘
انہوں نے کہاکہ ہم یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ کسی اور سکیورٹی محکمے نے تو انہیں کسی وجہ سے حراست میں نہیں لیا لیکن اس بارے بھی معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب صحافیوں نے اپنے ساتھی کے لاپتا ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا اور پیر کے روز پریس کلب لاہور کے باہراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین نے زاہد عباس سے متعلق فوری حقائق منظر عام پر لانے اور انہیں بازیاب کرانے کامطالبہ کیا۔
صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ زاہد عباس ایک سینئر صحافی ہیں اورعرصہ دراز سے یہاں کام کر رہے ہیں انہیں زیادہ سوشل میڈیا یا سماجی طور پر بھی متحرک نہیں دیکھا نہ ان سےمتعلق کبھی کوئی شکایت موصول ہوئی۔
اعظم چوہدری کے بقول ہم نے مختلف سکیورٹی محکموں سے معلوم کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا کہ انہیں کسی جرم میں پکڑا گیا ہے یا کسی نے انہیں اغوا کیا ہے۔
’ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں مقدمہ درج کر کے منظر عام پر لائیں اور عدالت پیش کریں تاکہ بنیادی حقوق کے طور پر وہ قانونی مدد حاصل کر سکیں۔‘
ان کے ساتھ کام کرنے والے صحافی محمد شہزاد کے مطابق وہ خاموش طبیعت اور شریف انسان ہیں کبھی غیر متعلقہ کسی طرح کی مہم یا پروپیگنڈہ کا حصہ بنتے نہیں دیکھا لڑائی جھگڑا بھی انہوں نے کبھی نہیں کیا۔
دوسری جانب پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو میں کام کرنے والے ڈاکٹر ذیشان کو نامعلوم مُسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ منگل کو تحصیل میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں ایک بجے ڈاکٹر ذیشان کو نامعلوم مُسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے کلینک سے نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان محکمہ انسداد پولیو سے منسلک تھے اور حیدر خیل میں اپنا کلینک بھی چلا رہے تھے۔پولیس اہلکار کے مطابق ناکہ بندی کے علاوہ چیک پوسٹ پر بھی مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
میرانشاہ میں مقامی صحافی صفدر داوڑ نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ منگل کو شمالی وزیرستان میں اغوا کے دو واقعات پیش آئے جس میں آبادی والے علاقوں سے ایک ڈاکٹر اور ایک قبائلی کو اُٹھا لیا گیا۔
( بشکریہ : انڈیپنڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاپتا لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنور الہدیٰ شاہ کا کالم ایک شیر ضیاء۔۔۔ دوسرا کون؟
Next Article حفیظ شیخ کی پاکستان آمد ، کرپشن کیس میں‌ضمانت غیر معمولی پروٹوکول ، قیاس آرائیاں شروع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور میں سینئر صحافی عبد المجید ساجد اغواء کے بعد بازیاب : ملتان میں صحافی ارشد ملک دو روز سے لاپتا

اپریل 26, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے منسلک نہ کیا جائے!

مارچ 18, 2025

محمد حنیف کا کالم : ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

مارچ 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.