Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی: وسعت اللہ خان کا کالم
کالم

وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی: وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 1, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماضی کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ درخشاں ہی ہوتا ہے۔ بالکل اس شخص کی طرح جو بھلے زندگی میں کیسا ہی کمینا ہو مرنے کے بعد اس میں خوبیاں ہی ڈھونڈی جاتی ہیں۔
کوئی بھی حکومت ہو، اس لحاظ سے اچھی ہی ہوتی ہے کہ وہ حال سے بے حال لوگوں کو آنے والی صبح کی روپہلی کرنیں ایڈوانس میں دکھاتی رہتی ہے۔ بالکل اس ماں کی طرح جو بھوکے بچوں کو پھسلانے کے لیے چولہے پر پانی سے بھری ہانڈی میں دو پتھر ڈال کے ڈوئی چلاتی رہتی ہے۔ ’بس میری جان کے ٹکڑو، تھوڑا صبر اور لذیذ سالن تیار ہونے ہی والا ہے۔‘دو چار بار تو یہ ناٹک چلتا ہے پھر بچے بھی آہستہ آہستہ سیانے ہونے لگتے ہیں کہ اماں کے پاس دلاسے کی ڈوئی کے سوا کچھ نہیں۔
دعا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ (چوں چوں کا مربہ) سیٹ اپ جو ’اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری راستے میں ہے‘ کی لوری سنا کے قوم کو سلانے کی کوشش کر رہا ہے واقعی اس بار سچ کر جائے۔
آئی ایم ایف کے ریکارڈ میں بھی ہماری گواہی آدھی ہے۔ یعنی زبانی کچھ نہیں مانا جائے گا۔ جو وعدہ کرنا ہے لکھ کے اور اپنے متمول دوست ممالک سے ضمانتی تصدیق کرا کے ہمارے پاس جمع کراؤ۔شاید چینی بھی اب ہمارے عمل داروں کے بیانات نہیں پڑھتے۔ تب ہی تو سی پیک سے ان کا دل بھی اوبھتا جا رہا ہے۔ ان کی ابتدائی گرم جوشی رجائیت کے پائیدان سے اترتی اترتی ’خصماں نوں کھاؤ‘ کی دہلیز تک آن پہنچی ہے۔
اوروں اور غیروں کو کیا روئیں، خود ہمارے بچوں نے بھی اخبار پڑھنا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ انھیں خبر ہی نہیں کہ ہمارے بادشاہ گر قوم کے مستقبل کی روغنی ہانڈی میں اعلیٰ معیار کے وعدے اور تازہ قسمیں ڈال کے کیسی جانفشانی سے چمچ گھما رہے ہیں۔
ثبوت اس کا یہ ہے کہ پچھلے برس لگ بھگ آٹھ لاکھ پڑھے لکھے، غیر پڑھے لکھے، اہل، نااہل، ہنر مند، غیر ہنر مند نوجوانوں نے قانونی طور پر پاکستان چھوڑ دیا۔ غیر قانونی راستوں سے کتنے بچے فرار ہو رہے ہیں اس کا پتہ تب لگتا ہے جب بحیرۂ روم میں کوئی کشتی ڈوبتی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 50 ہزار ڈگری یافتہ انجینیر کام کی تلاش میں جوتیاں چٹخا رہے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے کمیٹی کے روبرو بتایا کہ اس وقت بیرون ملک جو بھکاری پکڑے جا رہے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہیں۔ ان میں وہ جیب کترے بھی شامل ہیں جو حج، عمرے، زیارات کا ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر سعودی عرب، ایران اور عراق پہنچ کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔
دو روز پہلے ہی ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے عمرے کے ویزے پر جانے والے ایک ٹولے کو آف لوڈ کیا جس میں 11 خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ٹریول ایجنٹ نے اس شرط پر عمرے کا ویزہ لگوایا کہ کمائی آدھی آدھی۔
خلیجی ریاستوں میں ہمارے کارکن انڈیا اور نیپال کے کارکنوں کے مقابلے میں کم پیسوں پر بھی کام کرنے پر بخوشی آمادہ ہیں۔ پھر بھی پاکستانی کارکنوں پر غیر ملکی آجر اعتماد نہیں کرتے اور انڈین و بنگلہ دیشی افرادی قوت کو ترجیح دیتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر محمود الحسن کے بقول انڈیا چاند پر اتر رہا ہے اور ہم روزانہ نیا چن چڑھا رہے ہیں۔
ریاست اندرونِ ملک آئین و قانون کے دبدبے اور بیرون ملک سافٹ امیج کا نام ہے۔ لوگوں کے دل سے آئین اور قانون کا دبدبہ اٹھا تو ریاست گئی۔ سافٹ امیج پر دھبہ لگا تو اعتبار گیا۔ اعتبار گیا تو عزت گئی۔
اب تو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ترک، جو کچھ عرصے پہلے تک پاکستان کا نام سن کے تمتما جاتے تھے، اب صرف پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کے زیرِ لب مسکرانے لگتے ہیں تو جانے خوش ہوتے ہیں کہ ترس کھاتے ہیں۔
40 برس پہلے 162 ممالک میں پاکستانیوں کی ویزا فری انٹری کو ہم نے اپنی مسلسل محنت و لگن سے آج صرف 10 ممالک میں ویزہ فری انٹری تک سکیڑ دیا ہے۔ حتی کہ وہ 63 ممالک بھی سبز پاسپورٹ پر رحم کھانے کو تیار نہیں جن کے شہری پیشگی ویزہ لیے بغیر پاکستان میں کبھی بھی داخل ہو سکتے ہیں۔بیرونِ ملک پکڑے جانے والے 90 فیصد بھکاری اگر پاکستانی ہیں تو بھلے ہوتے رہیں۔ اب تو ہمارے حکمران بھی سالم طیارہ کر کے کسی خلیجی ایرپورٹ پر اترتے ہیں تو میزبان سجاوٹی مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے یہی سوچتا رہتا ہے کہ ارمانی، ورساچی، بربری یا ٹیڈ بیکر کا سوٹ ڈاٹے یہ خوش پوش فقیر اس بار کتنا ادھار مانگنے آیا ہے۔
جس طرح چہار جانب اوپر تلے مسلسل گل کھلائے جا رہے ہیں، اس کے بعد یہی کسر باقی ہے کہ غیر ملکی میزبان خیر مقدمی ہال میں پینافلیکس لگوا لے کہ ’ادھار محبت کی قینچی ہے۔‘ ہمارے کسی بھی اہلکاری مہمان کو ڈیزائنرز گھڑی، منقش تلوار، میباخ کلاس مرسڈیز، جڑاؤ گھوڑا اور تینزونائٹ نیکلس دینے سے پہلے اس پر کندہ کروا دے کہ ناٹ فار سیل۔
ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد
دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
(جون ایلیا)

بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
Next Article بیاض سونی پتی نے کوٹ ادو میں بیٹھ کر دنیا بھر میں اپنی پہچان کرائی۔ڈاکٹرمحمد امین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.