Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»میں ٹھیک، تم غلط۔۔نوخیزیاں/گل نو خیز اختر
کالم

میں ٹھیک، تم غلط۔۔نوخیزیاں/گل نو خیز اختر

ایڈیٹرجنوری 30, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھ پر پہلی بار سچائی 8سال کی عمر میں آشکار ہوئی جب میری نانی جان نے بتایا کہ یہ ساری دنیا ایک گائے نے اپنے ایک سینگ پر اٹھا رکھی ہے، جب وہ تھک کر زمین دوسرے سینگ پر منتقل کرتی ہے تو زلزلہ آتا ہے۔ دوسری سچائی دس سال کی عمر میں حاصل ہوگئی جب پتا چلا کہ ایک پودے کے روئی نما گچھوں کو اللہ میاں کا سلام دے کر بھیجا جائے تو وہ ساتویں آسمان پر جاکر یہ سلام بحفاظت پہنچا آتے ہیں۔پندرہ سال کا ہونے تک بے شمار کائناتی راز وں سے پردہ ہٹ چکا تھا مثلاًاگر ہاتھ سے سرخ مرچیں زمین پر گر جائیں تو قیامت والے دن اِنہیں پلکوں سے اٹھانا پڑے گا،رات کو قبرستان کے قریب سے نہیں گزرنا چاہئے کیونکہ چڑیلیں چمٹ جاتی ہیں،جنات کے حملے کا خطرہ ہو تو منہ کے اوپر رضائی لے لینی چاہئے،عورتیں کھلے بالوں کے ساتھ چھت پر جائیں تو جنات عاشق ہوجاتے ہیں،شام کے وقت جھاڑو نہیں دینا چاہئے ورنہ آمدنی کم ہوجاتی ہے ،بارش نہ ہورہی ہو تو کسی بوڑھی عورت کے سر میں پانی انڈیلنا چاہئے،کسی کو لومڑی کے بال مل دیئے جائیں تو اسے شدید خارش شروع ہوجاتی ہے،سرخ آندھی تب آتی ہے جب کسی بے گناہ کا خون ہوتاہے،جوتی اتفاقاً الٹی پڑی ہو تو اس کامطلب ہے کہ عنقریب کوئی سفر درپیش ہے،مہمان کو آنا ہو تو پہلے منڈیر پر کو ّا اعلان کرتاہےوغیرہ وغیرہ۔ایک مدت تک مجھے ان میں سے بہت سی باتوں پر ایمان کی حد تک یقین رہا،اگر کوئی مجھ سے اختلاف کرتا تھا تو میرا دل چاہتا تھا کہ اسے ایک گھونسہ لگاﺅں۔مجھے ہر وہ شخص احمق لگتا تھا جو میری باتوں سے اتفاق نہیں کرتا تھا۔
ہم سب ایسی ہی باتیں سن کر بڑے ہوئے ہیں، ہر شخص اپنے عقیدے میں پکا ہے۔ اس معاملے میں ہمیں یقین ہے کہ سچائی ہم پر آشکار ہوچکی ہے اور دوسرے تاحال گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔ایسے میں اگر کوئی ذرا سی بات پر بھی ہم سے اختلاف کی جرات کرلے تو ہمارا دل چاہتا ہے کہ اس کی تکا بوٹی کر دیں۔جب کچھ نہیں بن پاتا تو اتنا کہہ کر دل کو تسلی دے لیتے ہیں کہ یہ توہے ہی دوزخی۔ایسے میں ہمارے منہ سے ہر بات فیصلے کی شکل میں نکلتی ہے ، ہم یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ کسی بات کو سمجھنے میں ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔
آپ کسی محفل میں بائیں ہاتھ سے گلاس پکڑ کر پانی پئیں تو لوگ جھٹ سے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ پانی دائیں ہاتھ سے پینا چاہئے،آپ کھڑے ہوکر پانی پی رہے ہو ں تو یہ آپ کو اطمینان سے یاد دلاتے ہیں کہ بیٹھ کر پانی پینا چاہئے،لیکن اِس دوران اگر آپ انہیں کوئی نصیحت کردیں کہ ”قبلہ آپ کو سونے کی انگوٹھی نہیں پہننا چاہئے“ تو سمجھ لیں کہ آپ نے اپنی شامت کو آواز دے لی۔یہ ا±س وقت تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک آپ کے دماغ کا بھرکس نہ بنا دیں۔
ایسے لوگ ہم میں سے ہی ہوتے ہیں، ہماری ہی گلیوں محلوں میں پائے جاتے ہیں اور دن رات مذہب کو مشکل سے مشکل تر بنانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ یہ خود توہر وقت ، ہر کام میں استخارہ کرنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا جائے کہ حضور آپ زندگی میں اتنے ناکام کیوں رہے تو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں۔ایسے ہی ایک نیک کالم نگار زلزلوں کے بارے میں آئے روز پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، کبھی کبھی تو لگتاہے زلزلہ آنے پر سب سے زیادہ خوشی بھی انہی کو ہوتی ہے۔اِدھر کوئی زلزلہ آتا ہے ا±دھر وہ ٹی وی پر نمودار ہوتے ہیں اور بڑی متانت سے زلزلے کی وجوہات بتانا شروع کر دیتے ہیں۔جو لوگ ان سے ذاتی طور پر واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر موصوف کی کسی بات سے اختلاف کرلیا جائے تو خود ہی زلزلہ لے آتے ہیں۔
ہم میں سے ہر شخص اپنی اپنی تحقیق کے مطابق سچا ہے کیونکہ ہماری ساری تحقیق اپنے ہی فرقے اور اپنی سوچ کے مطابق رہی ہے۔ تحقیق اگر یقین کے جذبے کے ساتھ کی جائے تو ظاہری بات ہے ہر جواب مثبت ملتاہے۔کیا وجہ ہے کہ ہم میں سے ہر شخص خود کو پرفیکٹ مسلمان کہنے پر مصر ہے پھر بھی کہیں’مسلمان‘ نظر نہیں آتا۔ ہمیں بھی اپنے بزرگوں پر فخر ہے کہ وہ بہت اچھے مسلمان تھے،بھئی ہوں گے‘ ہم خود کیا ہیں؟دنیا کسی کو اس کے ماضی کے حوالے سے نہیں یاد رکھتی، اگر آپ زندہ ہیں تو آپ کا حال ہی آپ کا پیمانہ ہے۔آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ یورپ نے اسلام کے سنہری اصولوں سےاپنے آپ کو سدھار لیا ہے‘ تو قبلہ یہ اصول آپ بھی اپنا لیجئے ‘ آپ تو اس کی ابتدا کے دعویدار ہیں‘ آپ کو تو یہ اصول ازبر ہونے چاہئیں۔لیکن نہیں! بس اتنا اطمینان ہی کافی ہے کہ یہ اصول ہمارے تھے۔ یہ بات کہتے ہوئے ہم اکثر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ گویا مغرب نے ہم سے ہمارے اصول زبردستی چھین کر اپنے ہاں لاگو کر لئے ہیں۔ہم میں سے ہر شخص یہی رونا روتانظر آتاہے کہ مسلمانوں کا کیا بنے گا؟ یعنی ہمارے علاوہ سب لوگوں کا کیا بنے گا۔یہی وہ سوچ ہے جس نے ہمارے پاﺅں میں بیڑیاں ڈال رکھی ہیں۔ ہم کھلے ذہن سے نہ کوئی بات کرسکتے ہیں نہ سن سکتے ہیں ‘ ہمیں بس اپنے جیسے لوگوں میں بیٹھ کر واہ واہ سننے کا مزا آتاہے‘ لوگ آپس میں مل بیٹھتے ہیں، اپنی اچھائیاں اور دوسروں کی برائیاں بیان کرتے ہیں، داد و تحسین سمیٹتے اور سکون کی نیند سو جاتے ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”مکافاتِ عمل“۔۔نصر ت جاوید
Next Article مسلمانوں کے مغرب پر واقعی احسانات۔۔ذراہٹ کے /یاسرپیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.