Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»مسلم اُمّہ اور ہم ۔۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

مسلم اُمّہ اور ہم ۔۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراگست 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک عربی لفٹ آپریٹر لوگوں کے بار بار وقت پوچھنے سے بے حدتنگ آچکا تھا، کسی دوست نے اسے مشورہ دیا کوئی گھڑی خرید کر لفٹ میں لگادو تاکہ وقت پوچھنے والے تم سے سوال کرنے کی بجائے خود ہی گھڑی سے وقت دیکھ لیا کریں۔ لفٹ آپریٹر نے ایسا ہی کیا۔ گھڑی کا فائدہ یہ ہوا کہ اب لفٹ میں آنے والے اس سے وقت نہیں پوچھتے تھے، ایک اور بات پوچھا کرتے۔
”کیا یہ گھڑی ٹھیک ہے؟“
یہ عرب کے لوگ بھی عجیب ہیں۔ مسلم اُمہ کی بات ضرور کرتے ہیں، مگر صرف بات کی حدتک ۔ وہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے مسائل یا مصیبت میں گھرے مسلم بھائیوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے۔ حال ہی میں کشمیر کے ایشو پر مسلمان ممالک نے کیا کردار ادا کیا ہے؟؟ دوتین مسلم ممالک کے سوا کشمیر کے حوالے سے کوئی بیان تک جاری نہیں کیا گیا۔


اگلے روز ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں ایک عرب ملک کے ایئرپورٹ پر معصوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرنے والے بھارت کے یوم آزادی پر بھارتی مسافروں کو تحائف پیش کیے جارہے تھے، یہ تمام ممالک پاکستان سے، دوستی کا دم بھی بھرتے ہیں۔ ادھربھارت کی مودی سرکار نے معصوم نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے۔ باہر نکلنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔ مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ دوسری طرف مودی کو یواے ای کی حکومت اپنا سب سے بڑا ”سویلین ایوارڈ“ پیش کررہی ہے، بہت سے اسلامی ممالک کے بھارت سے گہرے تجارتی تعلقات میں۔ انہیں اس سے کچھ غرض نہیں ہے کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں یا کشمیری مسلمانوں کی زندگی بھارت نے کس قدر اجیرن کی ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں بھارت میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کے نزدیک بزنس یا تجارت اپنی جگہ اور مسلم بھائی چارہ اپنی جگہ۔


لوگ ہم سے زیادہ قابلِ بھروسہ لگتے ہیں …. وہاں پر ملازمت کرنے والوں کی زیادہ تر تعداد انڈین کی ہے بعض شہروں میں خاص طورپر مضافات میں عام ملازمین ہندو نظر آتے ہیں یا پھر اب دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے لوگ بھی ہیں۔ یہ بات بھی درست ہے کہ ہم پاکستانیوں کی بھی بعض حرکات اور اعمال ایسے ہیں جس سے سعودیہ کے لوگ نالاں ہیں لیکن جس قدر اسلامی اخوت کے حوالے سے ہماری قوم جذباتی ہے اتنے عربی مسلمان نہیں۔ ہم نے ایسے کئی مظاہرے مصر میں بھی دیکھے ہیں۔
بات مسلم امہ کی ہورہی تھی جس کی ایک اتحادی فوج بھی بنائی گئی اور اس کے سالار ہمارے سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بنائے گئے تھے۔ اب ایسے موقعوں پر اس ”اسلامی فوج“ کا کوئی بیان ہی سامنے آتا؟ اگر ساری دنیا کے مسلمان ایک ہوکر اپنی کرنسی اور اپنی ”اقوام متحدہ“ بنالیں تو کس کی جرا¿ت ہے کہ وہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے یا دنیا میں کوئی ان سے نارواسلوک کرے۔ لیکن ہم سب ، نام کے مسلمان ہیں۔ اسلام ہمارے لیے بس ”رٹا رٹایا“ ایک سبق ہے، ہم نمازیں بھی پڑھتے ہیں روزے بھی رکھتے ہیں زکوٰة حج کے فرائض بھی ادا کرتے ہیں۔ اور بس، …. اسلام کو خود پر عملی طورپر نافذ نہیں کرتے۔ اگر اپنے اردگرد ظلم دیکھ کر اور طاقت رکھتے ہوئے بھی ہم خاموش رہتے ہیں تو پھر ہم کہاں کے مسلمان ہیں؟۔ اگر ہم رحم سے عاری ہیں۔ ایثار سے نابلد ہیں تو کہاں کی مسلمانی۔ اسلام طرز حیات ہے۔ ہمیں باطنی طورپر شفاف ہونا پڑے گا ہی نہیں روز وشب کے اعمال سے ثابت کرنا پڑے گا کہ ہم اپنے دین پر کاربند ہیں ۔تبھی ہم ایک حقیقی مسلمان کے درجے پر فائز ہوسکتے ہیں۔ مگر ہمارے ہاں رمضان کے مہینے میں روزہ رکھ کر جس قدر بددیانتی، ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری ہوتی ہے اتنی سارا سال نہیں ہوتی۔ ہم حج پر حج کرتے ہیں رمضان کے آخری عشرے مکہ مدینہ بسر کرنا چاہتے ہیں مگر اندر سے انسان نہیں بنتے۔ کردار سے مسلمان دکھائی نہیں دیتے۔ دوسرے جائیں بھاڑ میں مجھے تو اپنی فکر ہے۔ میں کسی طرح پہلے آگے نکل جاؤں ۔ میری زندگی پُر تعیش اور آسان تر ہوجائے چاہے اس کے لیے دوسروں کے جذبوں کا خون ہو جائے۔ ہمارے ہاں کراچی کے کوڑے کچرے پر بحث جاری ہے، جبکہ صفائی نصف ایمان ہے ہر گھروالا اگر اپنے گھر کے آگے صفائی رکھنا شروع کردے اور کچرا کوڑے دانوں میں ڈالے تو سب کچھ صاف ستھرا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ محلہ کمیٹیاں کونسلر اور شہری حکومتیں اگر اپنے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے کچرا باقاعدہ اٹھائیں برسات سے قبل تمام نالے گٹر صاف رکھنے پر عمل پیرا ہوں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوسکتا۔ بااثر اور حکومتی افراد سنجیدگی سے فلاحی کاموں پر توجہ نہ دیں گے تو رہنا تو سب نے اسی فضا میں ہے۔ تعفن بدبو اور بیماریاں پھیلیں گی تو پوش علاقے کیا بچ جائیں گے؟۔ ہم سب کو اس پر غورکرنا پڑے گا اور صرف اپنے لیے نہیں دوسروں کو بھی جینے کا حق دینا پڑے گا۔ احساس کرنا پڑے گا۔ اسلام بھی یہی سکھاتا ہے۔ دوسروں کا احساس نہایت ضروری ہے۔ مسلم امہ کی طرف دیکھنے کی بجائے کیوں نہ خود ہم ٹھیک ہوجائیں اور عملی اخلاق وکردارسے اچھے انسان بن جائیں۔ کیا خیال ہے۔ ؟؟
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشمیر کہانی… (13)۔۔رؤف کلاسرا
Next Article اے عدم ، احتیاط لوگوں سے۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.