Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»صلاح الدین پر وحشیانہ پولیس تشدد کی درد ناک تفصیلات
اہم خبریں

صلاح الدین پر وحشیانہ پولیس تشدد کی درد ناک تفصیلات

ایڈیٹرستمبر 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salah-ud-din
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رحیم یار خان : اے ٹی ایم کیس میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے صلاح الدین کے والد افضال نے صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے کہاہے میرے بیٹے پر ایسا تشدد ہوا کہ انسانیت بھی شرما جائے۔گرم استری لگا کراس کے بازو اورچھاتی کا چمڑا اتاراگیا تھا،جسم کے3 حصوں سے گوشت کاٹاگیا۔ صلاح الدین کے والد کے مطابق اس کے جسم کے دو حصوں پر گرم استری لگائی گئی جس سے جلد اتری ہوئی تھی، اس کے ایک ہاتھ، بازو اور ایک سائیڈ سے گوشت کاٹا ہوا تھا، جبکہ چھاتی پر یا تو کرنٹ کے جھٹکے لگائے گئے یا کوئی گرم چیز لگائی گئی۔ جبکہ جسم کے ہر حصے پر تشدد کے نشان تھے۔
اسکے والد کے مطابق سوشل میڈیا پر تشدد زدہ تصاویر بالکل اصلی ہیں اور یہ تصاویر انہوں نے اپنی پوری برادری کے سامنے اس کی میت کو غسل دیتے وقت بنوائیں تاکہ یہ لوگ گواہ ہوں۔ اور اگر اس دنیا میں اس کے ذہنی معذور بیٹے کو انصاف نہیں ملتا تو روز قیامت تو ضرور ملے گا۔



انہوں نے کہا کہ صلاح الدین پیدائشی طور پر ذہنی معذور تھا اور بچپن میں ہم اس کو سنگل سے باندھ کر رکھتے تھے تاکہ کہیں بھاگ نہ جائے۔ لیکن اب چونکہ بڑا ہو چکا تھا اس لیے اسے باندھنا ممکن نہیں تھا۔اس کے بازو پر بچپن سے ہی اس کا نام اور گھر کا پتہ لکھوایا تھا تاکہ کسی حادثےکی صورت اس کی میت مل جائے۔



انہوں نے کہا اس حادثے سے 10 دن پہلے وہ گھر سے غائب ہوا۔ عید بھی اس نے اسی طرح گھر سے باہر گزاری۔صلاح الدین کے گھر چونکہ کوئی ٹی وی وغیرہ نہیں اس لیے اس کے والدین کو اس کے مرنے کی خبر بھی محلے والوں نے پہنچائی۔اس کے والد کے مطابق وہ رحیم یار خان کے متعلقہ تھانے پر جب بھی فون ملاتے فون کاٹ دیا جاتا۔



اس کے والد کے مطابق جب وہ رحیم یار خان میت لینے گئے تو ایس پی اور دوسرے پولیس اہلکاروں نے انہیں میڈیا کے پاس نہیں جانے دیا اور ایس پی نے یقین دلایا تھا کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کیونکہ صلاح الدین ان کا بھی بیٹے جیسا ہی ہے۔ اس کے والد کے مطابق ان کو جب نعش حوالے کی گئی تو اس سے تقریبا 15 گھنٹے پہلے ان کی غیر موجودگی میں پوسٹ مارٹم کروایا گیا تھا۔ کوئی بھلا ان سے پوچھے کہ مدعی کی غیر موجودگی اور ملزمان (پولیس افسران) کی سربراہی میں کرائے گئے پوسٹ مارٹم کو دنیا کی کونسی عدالت مانے گی؟نامور صحافی فخر درانی نے ٹویٹر پر یہ تفصیلات دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس قتل کا ذمہ دار نہ وہ ایس ایچ اور تفتیشی اہلکار ہیں، نہ متعلقہ ایس پی، ڈی پی او،آر پی او اور نہ آئی جی۔بلکہ اس قتل کا ذمہ دار حاکم وقت (عمران خان) ہے۔سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا دینے کی بجائے خاموشی سے2 ماہ بعد ان کو بحال کردیا گیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تشدد رحیم یار خان صلاح الدین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کا ایک سال : ہوش ربا مہنگائی کے سرکاری اعداد و شمار
Next Article اداکار عابد علی انتقال کر گئے : اہلیہ نے تصدیق کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خالد مسعود خان کا کالم : ریاست کی رٹ اور رحیم یار خان میں شہید ہونے والے پولیس کے جوان

اگست 20, 2025

اراضی کے تنازع پر نوجوان اور اس کے اہل خانہ پر بہیمانہ تشدد

جون 1, 2025

سپورٹس گالا ، فن فیئر ، سرکاری پرائیویٹ کالجز میں ڈانس محفلوں پر پابندی

مارچ 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.