رحیم یارخان:گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یار خان میں قوالی نائٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایچ ای ڈی نے تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد کر دی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں تمام نو ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کردی کہ کالجز میں فن فئیر اور سپورٹس گالا کی تقریبات پر اساتذہ اور طلبہ کی انڈین گانوں پر رقص کرنے کی شکایات ملیں، مقدس مقامات جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ تمام ڈائریکٹر کالجز اپنے زیر انتظام کالجز کے سربراہان کو خصوصی ہدایت کریں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج میں غیر اخلاق روکا اور ادکاری نہیں ہونی چاہیے، کسی کالج سے شکایت ملی تو متعلقہ کالج کے سربراہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
فیس بک کمینٹ