Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
daud tahir

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

ایڈیٹراپریل 28, 202613 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ایک جذباتی انسان ہوں۔ کیا جذبات ہماری طاقت ہوتے ہیں یا ہماری کمزوری؟ اداکاروں کے لیے جذبات ایک سپر پاور ہوتے ہیں۔ دلیپ کمار کو شہنشاہِ جذبات کہا جاتا تھا اور مینا کماری کو ملکۂ جذبات۔ اپنی ذاتی زندگیوں میں یہ اداکار اپنے جذبات کو کیسے سنبھالتے تھے، یہ کوئی نہیں جانتا۔ مینا کماری اپنی اصل زندگی میں ذہنی جدوجہد کا شکار رہیں اور وہ شراب نوشی بھی کرتی تھیں۔
کل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا لیگ مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ آٹھ میں سے چار ٹیمیں مقابلے سے باہر ہو گئیں، جن میں پچھلے سال کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز بھی شامل ہے۔ لاہور کو کل حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈی کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔
اس دلچسپ مقابلے کے اختتام پر حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔ اگرچہ تین اور ٹیموں نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن انہیں شاید جیت کے یہ جذباتی لمحات میسر نہیں ہوئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حیدرآباد ان چاروں میں واحد ٹیم ہے جو اس سال اپنا پہلا پی ایس ایل کھیل رہی ہے۔ یعنی بالکل نئے کھلاڑی، نیا کمبینیشن، نئی قیادت، نئی مینجمنٹ اور نئے کارکن۔
حیدرآباد کی قیادت آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز مارنس لیبوشین کر رہے ہیں۔ اس ٹیم کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح راولپنڈی کی ٹیم بھی اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی، لیکن وہ آخر تک شکست کے چکر سے باہر نہ نکل پائی، جبکہ حیدرآباد نے مضبوط واپسی کی۔
آخر میں اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے اسے کراچی اور لاہور کی ٹیموں سے آگے نکلنا تھا، اور وہ آگے نکل گئی۔ اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ لیبوشین کی کپتانی بھی بہت شاندار رہی۔ ان کی ٹیم نے اہم مواقع ضائع نہیں کیے، بروقت مشکل کیچ پکڑے اور وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹرز، بالخصوص عثمان خان، نے موقع کی مناسبت سے شاندار کارکردگی دکھائی۔
یہاں تک کہ گلین میکسویل، جو طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے، فارم میں واپس آئے اور اپنی روایتی چھکوں اور چوکوں سے مزین برق رفتار اننگ کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ حنین شاہ، جو اسٹار بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں، بولنگ کے شعبے میں چھا گئے۔ انہوں نے کل کے میچ میں چار کھلاڑی آؤٹ کیے اور راولپنڈی کے آخری بلے باز کو اپنے تیز رفتار یارکر سے کلین بولڈ کیا۔
ہم نہیں جانتے کہ اگلے میچوں میں یہ ٹیم کس کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، لیکن اب تک حیدرآباد نے توقعات سے بڑھ کر ہی پرفارم کیا ہے۔ کھیل کے میدان میں ہنرمندی، مستعدی اور دانشمندی کے ساتھ ساتھ جذبات بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ٹیم کا مورال بلند ہو تو وہ میدان میں حیران کن کارکردگی پیش کر سکتی ہے۔
ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہارتے ہارتے واپس آنے والی ٹیمیں اکثر چیمپئن بن جاتی ہیں۔ اس کی ایک مثال 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح ہے۔
آج کل ایموشنل انٹیلیجنس کی بات کی جاتی ہے۔ جذباتی انسانوں کو کمزور اور غیر حقیقت پسند کہا جاتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ جذباتی افراد کسی ٹیم کی جان ہوتے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم بھی بہت جذباتی ہیں۔ کرکٹ میں تو ہم سے زیادہ ہمارے بھارتی ہمسائے جذباتی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم، جو ایک زمانے میں پاکستان سے کم تر سمجھی جاتی تھی، آج ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹس میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔
اپنے جذباتی اور پُرجوش انداز کی وجہ سے حیدرآباد کنگزمین میری پسندیدہ ٹیم ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں اپنا مورال بلند رکھے گی اور ہم سب کو ایک بڑا سرپرائز دے گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
Next Article قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.