Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹراپریل 28, 20266 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo anwaar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہنے کو اب تو ’باخبری‘کا دعویٰ کرنے والے کہیں گے کہ جونہی صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کو ایران سے مذاکرات کے لئے اسلام آباد جانے سے منع کیا ،کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا میکینکل انجینئرنگ کا گریجویٹ کول ایلن تھامسن جس نے بعد میں کمپیوٹر سائنس میں وہاں کی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اپنی شاٹ گن اور کچھ چاقوئوں کومحفوظ اور مہلک بنانے میں مصروف ہو گیا۔ ابھی تو قاتلانہ حملے سے بچ جانے والے 80 برس کے ٹرمپ نے اعلان کر دیا ہے کہ اس حملے کا تعلق ایران،امریکہ جنگ سے نہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ پراسرار کہانیاں کتابوں،فلموں اور تحقیقاتی رپورٹوں کی صورت میں اسی وقت سامنے آتی ہیں جب سرکاری اعلان کو پورا سچ ماننے سے انکار کیا جائے۔
ہمارے جنرل محمد ایوب خان کے جلسے میں جب کسی نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اخبارات میں تو یہ خبر شائع نہ ہوئی مگر کچھ کالموں میں اس کا ذکر آ گیا۔اسی طرح میری عمر کے لوگوں کو بھارتی وزیر خارجہ سردار سورن سنگھ اور پاکستانی وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو کے مذاکرات یاد ہوں گے۔جب انیس سو باسٹھ میں چین اور بھارت میں محدود جنگ ہوئی تو امریکہ نے پاکستان کے پہلے فیلڈ مارشل کو رِجھایا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ حل کرادیں گے تم اس وقت اس جنگ سے بے تعلق ہو جائو یعنی بھارت کو احساس ہونا چاہئے کہ پاکستانی فوجی قیادت بھارت کے جواہر لال نہرو کے وعدوں پر ایک مرتبہ پھر بھروسہ کرنے پر تیار ہے سو تب دونوں ملکوں کے مذاکرات ہوئے جن پرروزنامہ حریت کراچی کے نصراللہ خان،امروز لاہور کے احمد ندیم قاسمی اور منو بھائی نے فکاہیہ کالم لکھے شاید روزنامہ انجام کراچی کے ابراہیم جلیس اور روزنامہ جنگ کے ابنِ انشا نے بھی ان مذاکرات پر کالم لکھے ۔نمک دان والے مجید لاہوری اگر وفات نہ پا چکے ہوتے تو وہ ان مذاکرات کو منظوم کرتے۔
بھٹو صاحب کو پتہ تھا کہ یہ مذاکرات’ ٹھگانے‘ کا بہانہ ہیں، اخبارات کے عام پڑھنے والوں کو پتا تھا کہ امریکہ نے ہمیں ’ٹھگو‘ دیا ہے ۔(ہمارے دوست نصراللہ خان ناصر مرحوم نے بتایا تھا کہ بچے کو جو چوسنی دی جاتی ہے اسے سرائیکی وسیب میں ٹھگو کہا جاتا ہے) چنانچہ ان مذاکرات میں دلی،پنڈی اور لاہور کے موسم اور گرمی کا پوچھا جاتا اور جب بھٹو کہتے سردار جی ذرا کشمیر پر بھی بات کر لیتے ہیں تو وہ جواہر لال نہرو کی طرح کہتے پہلے ہم کشمیر میں کتنی قسم کے پھول اور پھل ہوتے ہیں ان پر بات نہ کر لیں؟۔
کوئی بچہ آسانی سے نہیں مانتا کہ اس کی ماں ان پڑھ تھی سو میں بھی نہیں مانتا مگر وہ قیافے سے سمجھتی تھی بہت کچھ سو وہ آج زندہ ہوتیں اور میں انہیں اخبار پڑھ کے سنا رہا ہوتا تو وہ ٹرمپ پرحملہ کرنے والے کے بارے میں پوچھتی کہ اس کی ماں کی کوئی تصویر بھی آئی ہے اخبار میں؟ وہ کس حال میں ہے؟۔ایلن جس طرح کے اداروں میں پڑھا ہے وہ ہمارے خیال یا خواب میں بھی مہذب ترین مُلک یعنی امریکہ کے وہ ادارے ہیں جن میں کوئی بچہ پڑھ رہا ہو تو باپ بے شک فخر کرتا ہے مگر وہ بچہ بیمار ہو جائے یا سیکورٹی والے اسے الٹا لِٹا کے مُشکیں کس لیں یا ہتھکڑیاں ڈال دیں تو مائوں کی آہیں عرش ہلا دیتی ہیں۔
آج کل ہماری جامعات میں آن لائن سیمیناروں کی سرگرمی اپنے عروج پر ہے ہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈین کے ساتھ سربراہ شعبہ کی تصاویر کے ساتھ پورے ملک کے اسکالروں کی شرکت کا بھی رنگین اعلان ہے بیرونِ ملک سے بھی بعض اسکالروں کی خوش خبری ہے ۔اوساکا کے پروفیسر یامانے یا ٹوکیو کے مامیا کین ساکو کا اعلان ہو تو پہلے جاپان کے کل رات کے زلزلے اور ایک اور سونامی کی طرف توجہ جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ جاپان میں مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم ہونے کی مصلحت پر بھی ہماری جامعات سوچ بچار کرتی ہوں گی،اس عزم کے ساتھ کہ ہماری جامعات تنقیدی شعور کے پھیلائو کے خطرات سے آگاہ ہیں ہمارے ہائر ایجوکیشن کے وفاقی اور صوبائی کمیشن کبھی یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے ایلن کے بارے میں یہ معلومات اپنی ویب سائٹس پر ڈالیں کہ اسے ایک ادارے نے شاید گزشتہ ماہ کے لئے بہترین استاد کا ایوارڈ دیا تھا،ممکن ہے کہ اس معاملے پر بحث کا رُخ بدلتے دیکھ کر کئی وائس چانسلر ڈین اور سربراہانِ شعبہ اپنے ذاتی کوائف میں سے بہترین استاد کا ایوارڈ پانے کا ذکر ہی ہٹا دیں۔
جمعے کے دن کی فضیلتیں اپنی جگہ مگر اس کے بعد عام طورپر دفاتر میں سوموار کا انتظار ہوتا ہے ،ماجرا یہ ہے کہ بے شک بہت سا کام آن لائن ہو سکتا ہے ،گوگل اور اے آئی نے بھی بہت کچھ امداد فراہم کی ہے مگر میرے اپنے بیٹے نے انگلستان کی ایک یونیورسٹی کے ساتھ فاصلاتی نظام کی سہولتوں اور دشواریوں پر کام کیا تھا تب اسلام آباد،لاہور،سیال کوٹ اور فیصل آباد کی بعض سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے مقابلے پر ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے طالب علموں کی اضافی مشکلات کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ اب اگر فرض کریں ملتان کے دو اہم تعلیمی اداروں(ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ویمن یونیورسٹی ملتان) کے سربراہوں کے تقرر کا معاملہ التوا کا شکار ہو تو فضا میں کچھ باخبروں کو افسانہ طرازی کا موقع مل جاتا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے موزوں ترین تین تین افراد کا پینل بنا کے اور ان میں سے ایک ایک نام فائنل کرکے بھیج دیا تھا مگر پنجاب کے گورنرصدرِ مملکت آصف علی زرداری کو چین کے دورے کے لئے الوداع کہنے کراچی گئے تھے ممکن ہے کہ واپسی پر وہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لئے اپنے عملے سے کہہ دیں۔
ڈاکٹر شاہدہ یوسف کے والد پیر رفیع الدین شاہ کا کتاب خانہ اور ذوق شہرت رکھتا تھا ،ڈاکٹر شاہدہ نے ’’اقبال اور ٹی ایس ایلیٹ‘‘پر ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا تھا ابھی ان کی اور کتاب ’’فکرِ اقبال کا اسلامی اور عالمی تناظر‘‘ بھی فیصل آبادسےشائع ہوئی ہے مگر انہوں نے یہ کتاب اپنی والدہ کے نام معنون کی ہے اور قرۃ العین طاہرہ کےیہ شعر درج کئے ہیں: می رود از فراقِ تو خونِ دل از دو دیدہ ام … دجلہ بدجلہ،یم بہ یم ،چشمہ بہ چشمہ،جو بجو
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.