Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»بے صبری قوم اور لنگر انداز حکمران ۔۔ یوسف عابد
اختصاریئے

بے صبری قوم اور لنگر انداز حکمران ۔۔ یوسف عابد

ایڈیٹراکتوبر 11, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزت مآب وزیر اعظم صاحب آپ نے بجا طورپر فرمایا کہ اس قوم میں صبر نہیں ہے اور آپ یہ بیان دینے میں حق بجانب ہیں کہ آپ ایک غریب قوم پر لنگر انداز ہوئے ہیں اور سائیکل سے شر وع ہونے والا آپ کا سفر اب ہیلی کاپٹر تک جا پہنچا ہے ۔ اس سے پہلے بھی آپ کی ذ اتی مصروفیات کے لئے دوستوں کے ذ اتی جہاز اور دیگر ” وسائل“ آپ کے لئے ہمہ وقت دستیاب رہتے تھے ۔ ایسے میں آپ کا یہ بیان حالیہ معاشی پالیسیوں کے بدلے رستے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ حضور والا اس قوم کی بے صبری کا تو یہ عالم ہے کہ اپنے ملک ، اپنی آزاد زندگی کا خواب ملتے ہی اپنی لاکھوں جانوں، عزتوں اور مال و اسباب کی قربانی دے کر اس سرزمین کی جانب یہ سب کھنچے چلے آئے تھے ۔



اسی طرح کشمیر کے ایک حصے پر بھارتی قبضے کی اطلاع ملنے پر بے صبرے پختون و قبائلی بھائی بناء حکومتی امداد کے اپنے ہتھیار لئے اُس طرف بھاگے چلے گئے اور نتائج کی پرواہ بھی نہ کی ۔پھر 65ء اور 71ء کی جنگوں میں بھی بے صبری دکھاتے ہوئے اپنا مال واسباب اور جانیں ملک پر وارنے کے لئے سرحدوں پر شانہ بشانہ لڑنے پہنچ گئے اور بے صبری اتنی کہ روٹی ،کپڑا اور مکان جیسی بنیادی ضروریات کا نعرہ لگانے والے ایک قلندر کے پیچھے بھی چل پڑے اور پھر کسی نے بتایا یہ قلندر تو تمہارے ساتھ ہاتھ کر رہا ہے ، ان بے صبروں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس کے خلاف ڈالروں کے عوض سڑکوں پر آ گئے اور آئے بھی نظام مصطفیٰ کے نام پر ۔



ان لوگوں نے اس کے بعد اپنے ساتھ مسلسل کھلواڑ ہوتے دیکھ کر بھی بے صبری سے قرض اتارو ملک سنوارو اور ڈیم بناؤ مہم میں اپنے لئے ملک کے لئے دنوں میں کروڑوں روپے جمع کرا دئیے۔ المیہ یہ ہے کہ ابھی تو 72 برسوں میں ان بے صبروں کو کوئی حکومت پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی ۔

وزیر اعظم صاحب افسوس کہ 13 ماہ قبل یہ لوگ پھر سے نئے پاکستان کے قیام کے لئے آپ کے پیچھے دوڑے چلے آئے اور جب معاشی پالیسیوں کی ابتدائی نتائج میں میڈیا اور دیگر صنعتوں کے بند ہونے پر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونا شروع ہوئے تو آپ نے اس قوم کی بے صبری کو دیکھتے ہوئےکمال مہربانی کرتے ہوئے فوراً اپنے دست مبارک سے ان کے لئے لنگر خانوں کا افتتاح کر دیا ہے جہاں پوری قوم آرام سے مفت کھانا کھا کر آپ کے حکم پر پہلے سے بنی پناہ گاہوں میں رہ لے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پناہ گاہیں آپ انہیں ”جہازوں “ سے بھی خالی کرا دیں گے ۔



اس ریاست مدینہ میں‌آپ کی گراں قدر خدمات کے طفیل اس طفیلی قوم کو تمام تر اخراجات سے بھی نجات مل گئی اور یوں لگتا ہے کہ جیسے من و سلویٰ کا دور واپس آ گیا ہو لیکن یہ ٹھہری بے صبری قوم کہ 13 ماہ میں ہی حقیقی ریاست مدینہ بنانے کے لئے بے صبری شاید اس لئے دکھا رہی ہے کہ اس وقت انصار نے معاشی بحالی کے لئے اپنا تمام مال و متاع حوالے کر دیا اور اب حکومتی ایوانوں میں موجود انصار برادران چینی، گھی، آٹا اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء ہی مہنگی کئے جا رہے ہیں۔



جناب والا سے دست بستہ صرف یہ گذارش ہے کہ اس بے صبری قوم کے مزید صبر کا امتحان نہیں لیں اور صرف ان کا صبر دیکھنے کے لئے ایک بار ریاست مدینہ کا سربراہ ہونے کے طورپر بھیس بدل کر ان کی دیواروں سے کان لگا کر تو سن لیں اس لئے نہایت ادب سے عرض ہے کہ ان کو پناہ گاہیں، لنگرخانے، نقد امداد اور صحت کارڈ دینے کی بجائے موجودہ انڈسٹری کو بحال کرنے کے ساتھ نئی انڈسٹری لگا کر ان کو روزگار دیں اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سکھائیں پھر آپ کشمیر تو کیا افغانستان، فلسطین، عراق، برما، لبنان اور مصر سمیت کہیں بھی مظالم کا شکار مسلمانوں کی امداد کے لئے نکل کھڑے ہوں یہ قوم آپ کے ساتھ ہو گی ورنہ یہ بے صبری قوم روز آپ کو تنگ کرتی رہے گی کیونکہ یہ بھی بجا ہے کہ غربت جب انقلاب نہیں لاتی تو جرائم کو جنم دیتی ہے جس کا شکار بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلندن : الطاف حسین کےخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ
Next Article گھبرائے ہوئے فقیر راحموں کا وزیراعظم کے نام خط ۔۔ حیدر جاوید سید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.