Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ایک عمر کی حکایت اور ناخدا کی تلاش ۔۔ وجاہت مسعود
کالم

ایک عمر کی حکایت اور ناخدا کی تلاش ۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹردسمبر 14, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lawyers lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی پچیس برس پہلے خشونت سنگھ کا ناول ’دہلی‘ پڑھنے کو ملا۔ ہڈالی خوشاب کے فرزند کی داستان گوئی میری، آپ کی داد سے بے نیاز ہو چکی۔ لفنگے صحافی اور خواجہ سرا بھاگ متی کی رس بھری کہانی میں خوشونت سنگھ نے دہلی کی تین صدیاں سمیٹ لی تھیں۔ سمٹے تو دل عاشق، پھیلے تو زمانہ ہے۔ لیجئے، جالب صاحب یاد آ گئے۔ حسب معمول پکڑے گئے بلکہ دھر لئے گئے تو شبِ فتنہ کو ایک مصرعے میں سمو دیا، اک عمر سنائیں تو حکایت نہ ہو پوری… مگر بھائی، ہمارے حبیب جالب کے حصے میں لاہور کی گدائی اور بندی خانوں کی رسوائی لکھی تھی۔ اسے خوشونت سنگھ کی سی عافیت کہاں میسر تھی جو قبیلے کے سردار جیسی شان سے اپنے قلم کے زور پر خاکساروں کو اونچے سنگھاسن پر بٹھاتا تھا اور کشیدہ شملے والی دستاروں پر دھول ڈال کر شام ڈھلے جام بکف طلوع ہوتا تھا۔ ’دہلی‘ کو پڑھتے ہوئے ایک خیال بار بار ستاتا رہا کہ ہم ہندوستان کی جو تاریخ پڑھتے رہے، وہ تو دہلی دربار کی زنجیر عدل سے بندھی ہے۔ لے دے کے کوئی چار سو میل کا قطر ہے ہماری تاریخ کا۔ اسی میں لال قلعہ، اسی میں چاوڑی، اسی میں پانی پت، اسی میں آگرہ۔ یہ تاریخ تو انہوں نے لکھی جو گردش فلک کے نقطہ الف پر تاریخ فرشتہ لکھتے تھے اور مطلع ثانی میں دربارِ عزازیل کا قصہ رقم کرتے تھے۔ تو ان زمیں زادوں کا جو آج بھی راجن پور اور عمر کوٹ میں رہتے ہیں، جو خاران کی خاک میں غلطاں ہیں یا باجوڑ کے دھندلے میں ہیں، ان کا کون پرسانِ حال تھا؟ یہاں دیکھتی آنکھوں پر جھوٹ کا پردہ ڈالا جاتا ہے، خبر کی سفاکی پر عصبیت کی دھول جھونکی جاتی ہے تو کہاں ہے ہمارے اجداد پر گزرنے والی قیامتوں کا حال؟ کہاں ہے زور آور کی من مانی کا احوال اور کمزور کی بے بسی کی دستاویز؟ لاہور میں ایک عقوبت خانہ ختم کیا اور معصوم دلوں میں ان گنت تھانے بٹھا دیے۔ قریب دو سو برس تک قانون کی تدوین اور منضبط حکمرانی کے تجربے کے بعد ہمارا یہ عالم ہے کہ عمرانی معاہدے کی حرکیات نہیں سمجھتے، ریاست اور شہری کا رشتہ نہیں جانتے، دستوری ادارے اور سررشتہ خدمات میں فرق نہیں کر سکتے۔ حکمرانی کی نوعیت اور عوام کے معیار زندگی میں تعلق کی پہچان نہیں رکھتے۔ اس موقع پر استاد محترم پوٹھوہاری لہجے میں فرمایا کرتے تھے کہ کابل میں یہ حال ہے تو سوچو، دلی پر کیا گزری ہو گی۔
کراچی شہر میں راہگیروں کی موجودگی میں ایک نوجوان خاتون بندوق کی نوک پر اغوا کی جاتی ہے۔ پولیس اور صحافت ہفتہ بھر ناکتخدا بچی کے کردار کی چھان پھٹک میں مصروف رہے۔ مغویہ کے لواحقین نے تاوان کی رقم ادا کر کے اسے بازیاب کرا لیا۔ اٹک کی اعلیٰ سرکاری افسر شہریوں میں مساوات اور رواداری کی ایک بے ضرر تلقین کی پاداش میں مجرم بنا کر ہجوم طفلاں کے حضور پیش کی جاتی ہے۔ قانون دانی کا دعویٰ رکھنے والے کسی ہم پیشہ وکیل کے ڈاکٹر سے جھگڑے پر غضب ناک ہو کر امراض قلب کےاسپتال پر دھاوا بول دیتے ہیں۔ متعدد مریض اس بلوے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اور اہل قانون اس جرم کا لاشہ میڈیا کے دروازے پر رکھ کے چور چور کا شور مچانا چاہتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ میڈیا بوجوہ زیر عتاب ہے۔ میڈیا ایسا کمزور فریق ہے جسے پاکستان میں دفن ہونے والے حملہ آور کی شناخت بتانے پر ایسا سبق سکھایا جاتا ہے کہ برطانیہ کے انتخاب میں پندرہ ’پاکستانی نژاد ‘ امید واروں کی کامیابی کی شہ سرخی جماتا ہے۔ ملک کی اہم ترین خبر چیختی چنگھاڑتی خبروں اور بے آواز افواہوں کے انبار میں کہیں گم ہو گئی۔ خبر یہ ہے کہ پاکستان ایک برس میں انسانی ترقی کے اشاریے میں ایک درجہ تنزلی پا کر 189 ممالک میں 152ویں نمبر پر آ گیا اور جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ درویش اس زبوں حالی پر کسی موجودہ یا سابق حکومت کو ذمہ دار ٹھہرائے گا تو ایک دلچسپ حکایت سنیے:
چند برس ادھر کا قصہ ہے۔ ایک پارسا صحافی نے ٹیلی وژن پروگرام میں اتہام اور دشنام طرازی کی حد کر دی۔ حسب قانون، پیمرا پنجاب کو شکایت درج کرائی، شواہد پیش کیے۔ صحافت کے سلطان سنجر کو طلب کیا گیا تو ہلڑ باز وکیلوں، باریش ریٹائرڈ ججوں اور تلنگوں کے ایک ہجوم کے ہمراہ پیمرا کے دفتر پہنچے اور کمیٹی کا اجلاس درہم برہم کر دیا۔ دھینگا مشتی سے گھبرا کر صدرِ مجلس نے معاملہ پیمرا اسلام آباد روانہ کر دیا۔ معلوم ہوا کہ پیمرا کا چیئرمین خود کھدیڑا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات سے فریاد کی۔ وہ شریف آدمی ایک خبر ’رکوانے‘ میں ناکامی پر برطرف کر دیے گئے۔ انصاف کی یہ سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے درویش کا سانس پھول گیا۔ ایک آس باقی تھی کہ دستور نے وزیر اعظم کو ملک کا چیف ایگزیکٹو قرار دیا ہے۔ زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ وزیر اعظم ایک متنازع عدالتی فیصلے کی مدد سے ڈنڈا ڈولی کر دیے گئے۔ یہ کہانی اس لئے عرض کی کہ ہم نے اس ملک میں کسی منصب کا وقار باقی نہیں رہنے دیا، کسی ادارے کا دامن بے داغ نہیں رہنے دیا۔ تمدن کی کوئی قدر ایسی نہیں جس کی بنیاد نہیں کھودی۔ اقتدار اور اختیار کے متوازی دھارے ہر گام پر قبرستانی صلیبوں کی طرح یوں گڑے ہیں جیسے کسان کھیتوں سے پرندے اڑانے کے لئے بڈاوے کھڑے کر دیتا ہے۔ معلوم کرنا مشکل ہے کہ کون حقیقی ہے اور کون محض عکس، کون شاطر ہے اور کون مہرہ، کون تیر انداز ہے اور کون ہدف؟ ہم سازش اور اسکینڈل کے دوشاخے پر مصلوب کر دیے گئے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب کی مستعدی سے لاہور میں بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ مختار صدیقی کی نظم ’باز یافتہ‘ کی آخری سطریں یاد آ گئیں:
طوفاں میں جو ناو کھو گئی تھی پھر آن لگی ہے اس کنارے
یوں تو ہے خدا کا شکر واجب لیکن کسے ناخدا پکارے
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحادثہ ایک دم نہیں ہوتا ۔۔ سہیل وڑائچ
Next Article دوغلا پن بھی اور مزاحمت بھی ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.