Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان
اہم خبریں

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

ایڈیٹرمارچ 19, 202621 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rain karachi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی / کوئٹہ : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں طوفانی بارش کے دوران حادثات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دوسرے روز جمعرات کو بھی جاری رہے گا۔
بلدیہ کے علاقے سیکٹر 11 میں دیوار گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے، ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر حیدر اویسی نے بی بی سی کو بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی 12 فٹ اونچی چار دیواری تھی شدید بارش سے بچنے کے لیے لوگ نے اس دیوار کا سہارا لیا تھا لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ دیوار گر گئی نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیہ سمیت کل 15 لاشیں لائی گئیں جن میں سے 13 کی قانونی کارروائی کی گئی جبکہ دو لاشیں رشتے دار بغیر پوسٹ مارٹم کے ساتھ لے گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بارش کے دوران مختلف حادثات اور واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم جب ساڑھے 8 بجے کے قریب شدید ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد عید کی خریداری کے لیے بازاروں میں موجود تھی۔
ڈیفنس اور ناظم آباد کے علاقوں میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہری بھی بارش کی وجہ سے پھنس کر رہے گئے جبکہ سمندر کے کنارے دو دریا میں موجود ریستوران کا لکڑیوں سے بنا ایک حصہ بھی گر گیا۔
صدر، شاہراہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں درخت بھی جڑ سے اُکھڑ گئے اور کئی گھروں میں کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کلفٹن ڈرائیور لائسنس برانچ کے قریب درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق بارش سے بچنے کے لیے اُنھوں نے درخت کے نیچے پناہ لی تھی۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ روز کراچی میں کم ازکم 8 ملی میٹر بارش جناح ٹرمینل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ 30 ملی میٹر ناظم آباد اور زیادہ سے زیادہ 56 ملی میٹر کورنگی میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ طوفانی ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ماڑی پور پر اس کی شدت زیادہ تھی جہاں رفتار 98 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق یہ موسم کی تبدیلی کا وقت ہوتا ہے جس میں موسم سرما بہار میں داخل ہوتا ہے۔۔ ان کے مطابق اس تبدیلی میں بارشیں کم ہی ہوتی ہیں ان کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق 15 مارچ 1976 کو 24 گھنٹوں میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ڈفینس، کلفٹن، منگھو پیر، کورنگی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آیا، کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا کے مطابق 2100 میں سے تقریبا 1540 فیڈرز سے بجلی جاری رہی تھی جبکہ بحالی کی کوششیں جاری ہیں آخری اطلاعات کے مطابق 1950 فیڈرز بحال کیے گئے ہیں۔
بلوچستان
کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع حب میں گزشتہ شب طوفانی ہوائوں اور بارشوں سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے جام غلام قادر ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ساکران میں رمضان مری گوٹھ سمیت ضلع حب کے دو مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے ایک بچی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے دیگر واقعات میں 15 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ وندر کے علاقے میں طوفانی ہوائوں کے باعث آتشزدگی سے بڑی تعداد میں پولٹری کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس سے گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بارش کراچی کراچی بارش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ
Next Article علی لا ریجانی کو ان کی Body Heat کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ؟ نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.