Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شیخوپورہ :دوران آپریشن خواتین کی ویڈیو بنانے کا انکشاف ، آپریشن تھیٹر سیل
اہم خبریں

شیخوپورہ :دوران آپریشن خواتین کی ویڈیو بنانے کا انکشاف ، آپریشن تھیٹر سیل

ایڈیٹردسمبر 29, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
operation hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شیخوپورہ : ایک نجی ہپستال میں دوران آپریشن خواتین مریضوں کی مبینہ طور پر برہنہ ویڈیوز بنانے پر ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کر دیا ہے۔ اسٹنٹ کشمنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کے مطابق سنبل سرجیکل نامی نجی ہسپتال کے مالک سرفراز کی جانب سے انھیں ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں درخواست گزار نے ہسپتال ملازمہ کی جانب سے دوران آپریشن خواتین کی ویڈیو بنانے اور انھیں (سرفراز کو) بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اسٹنٹ کشمنر شبیر حسین کا کہنا ہے کہ اس درخواست کے ساتھ دو ویڈیوز بھی فراہم کی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جس میں سے ایک ویڈیو میں سی سکیشن آپریشن ہو رہا تھا جو اسی ہسپتال کا آپریشن تھیٹر تھا جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں اسقاط حمل کیا جا رہا تھا تاہم اس میں یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ کون سا مقام ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ویڈیوز میں خواتین مریضوں کے چہرے نہیں تھے مگر آپریشن کے لیے زخم لگائے جانے والے مناظر موجود تھے۔شبیر حسین بٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ان ویڈیوز کی اصلیت کے بارے میں بھی تحقیقات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی کے ہمراہ ہسپتال پر چھاپے کے دوران دیکھا گیا کہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی حالت بھی اچھی نہیں تھی جس کے بعد اس کو سیل کر کے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
شیخوپورہ پولیس کے ترجمان واجد عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اس میں ملوث خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد جیل بھج دیا گیا ہے جبکہ اس کا موبائل فون فارانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقدمہ میں کیا کہا گیا ہے؟
شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویثرن میں ابتدائی تفتیش کے بعد اس واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سنبل سرجیکل ہسپتال کے مالک کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔ مقدمے کے مدعی محمد سرفراز کے مطابق ان کی اہلیہ جو خود ایک ایل ایچ وی ہیں سنبل سرجیکل ہسپتال چلاتی ہیں۔محمد سرفراز نے پولیس ایف آئی آر میں ہسپتال کی ایک ملازمہ طاہرہ بی بی پر اس واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اکثر زمان ڈوگر نامی شخص ملنے کے لیے آیا کرتا تھا۔ جس کو اس نے اپنا منگیتر بتایا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق تقریبًا ڈیڑھ، دو ماہ قبل طاہرہ بی بی اور زمان ڈوگر نے ملی بھگت کر کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے دوران خواتین مریضوں کی برہنہ حالت میں ویڈیوز بنائیں اور ہسپتال مالک سرفراز کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
درج مقدمہ کے مطابق ہسپتال کے مالک محمد سرفرار کا کہنا ہے کہ زمان ڈوگر نے مذکورہ ویڈیوز انھیں واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
ابتک کی پولیس تفتیش میں کیا ہے؟
شیخوپورہ پولیس کے تھانہ بی ڈویثرن کے ایس ایچ او عامر محبوب وینس نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ کے بعد سے اس مقدمے کے مدعی محمد سرفرار اور ہسپتال میں موجود تمام ڈاکٹرز زیر تفتیش ہیں۔
اس ہسپتال کے مالک محمد سرفراز جو خود ڈاکٹر نہیں ہیں تاہم انھوں نے بی فارمیسی کر رکھی ہے، سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ایس ایچ او کے مطابق پولیس اس سارے واقعے میں ہسپتال انتظامیہ اور ان کے ڈاکٹروں کے کردار کے حوالے سے بڑی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھا جارہا ہے کہ اسقاط حمل والی ویڈیو میں کون موجود تھا۔ کس مقام پر بنائی گئی ہے اور آپریشن کون کر رہا تھا۔ اسی طرح اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ہسپتال میں کوئی غیر قانونی کام تو نہیں ہو رہے تھے۔‘
اس مقدمے کی تفتیش کرنے والے اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’واقعہ کا ابتدائی مقدمہ جو ہسپتال انتظامیہ کی مدعیت میں درج گیا ہے، مگر محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعہ صرف خواتین کی ویڈیوز بنانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بات اس سے زیادہ ہے۔‘
تفتیش کرنے والے اہلکار کے مطابق ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس واقعہ میں ممکنہ طور پر ہسپتال کے اندر کچھ غیر قانونی کام ہو رہے تھے۔ ہسپتال میں ہونے والے ان کاموں کی تفصیل جب ملزمہ طاہرہ بی بی اور زمان ڈوگر کو ملیں تو انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی۔‘
پولیس کے تفتیشی اہلکار کے مطابق ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
ہسپتال مالک محمد سرفراز کا موقف
بی بی سی کے رابطہ کرنے پر ہسپتال مالک محمد سرفراز نے دونوں ویڈیوز بنانے کا الزام ہسپتال کی ملازمہ طاہرہ بی بی پر عائد کیا۔ شیخوپورہ پولیس اور اتنظامیہ کے موقف کے برعکس محمد سرفراز نے تسلیم کیا کہ دونوں ویڈیوز ان ہی کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بنائی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ طاہرہ بی بی نے پہلی ویڈیو آپریشن کے بعد صفائی کے لیے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر بنائی تھی۔ جبکہ دوسری ویڈیو(جس کے بارے میں کہا گیا کہ اسقاط حمل کی ویڈیو ہے) ملزمہ نے آپریشن تھیٹر کے ادھ کھلے دروازے سے بنائی تھی۔
ہسپتال مالک سرفراز نے بتایا کہ ‘یہ کوئی غیر قانونی آپریشن نہیں تھا بلکہ مریضہ تین چار ماہ کی حاملہ تھیں اور ان کا کیس بگڑ گیا تھا جس کی وجہ سے حمل گرانا پڑا، یہ آپریشن ایک سنیئر ایف سی پی ایس ڈاکٹر نے کیا۔’
محمد سرفرار کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کروانے سے پہلے ملزمہ نے ان کو دو مرتبہ بلیک میل کر کے ایک ایک لاکھ روپے لیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پیسے میں نے اس لیے دیے کہ اس سے ہمارے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹروں کی بدنامی نہ ہو مگر وہ تو بڑھتی ہی جارہی تھی۔ جب اس نے تیسری مرتبہ مجھے بلیک میل کرنا چاہا تو میں نے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔‘
محمد سرفرار کا کہنا تھا کہ ہسپتال اس کی اہلیہ کے نام پر ہیں اور محکمہ صحت نے ہسپتال کو باقاعدہ منظور رکھا ہے۔ اس کا رجسڑیشن نمبر 16031 ہے۔
صرف آپریشن تھیٹر ہی کیوں سیل کیا گیا؟
محکمہ صحت شیخوپورہ کے انچارج ڈاکٹر صدیق احمد کا محمد سرفرار کے دعوے کے برعکس کہنا تھا کہ ہسپتال کبھی بھی رجسڑڈ نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ ’ہسپتال کو اس لیے سیل نہیں کیا کیونکہ جب ہم نے پولیس، انتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال پر چھاپہ مارا تو اس وقت تین، چار ایم بی بی ایس ڈاکٹر موقع پر پہنچ گئے تھے۔ُ
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے قانونی طور پر یہ ممکن نہیں تھا کہ جہاں پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر پریکٹس کر رہے ہیں اس جگہ کو سیل کرسکتے لہذا ہم نے آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا۔‘
محکمہ صحت کے ڈاکٹر صدیق احمد کے مطابق انھوں نے اس ہسپتال کا معاملہ متعلقہ میڈیکل اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔
ڈاکٹر صدیق احمد کا کہنا تھا کہ ‘ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پریکٹس کی اجازت دی ہوتی ہے۔ اس لیے اس کو سیل نہیں کیا جاسکتا۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شیخوپورہ ہسپتال ویڈیو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleترمیمی احتساب آرڈی ننس : عمران خان کا خود کو این آر او دینے کا فیصلہ
Next Article ایک اور بت ٹوٹا!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اکتوبر 14, 2025

شیخوپورہ: غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے ملازم جاں بحق

اپریل 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.