Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»یہ کورونا خود کو سمجھتا کیا ہے؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

یہ کورونا خود کو سمجھتا کیا ہے؟۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا، کورونا، کورونا، خلقِ خدا کا ناک میں دم کر رکھا ہے اور ہر لب پر اس کے لئے بد دعائیں ہیں۔ بس اہلِ مغرب ہیں جو اسے کبھی بددعا نہیں دیتے بلکہ اس کی روک تھام کے لئے ویکسین کی تیاریوں میں مشغول ہیں۔ بےوقوف لوگ ہیں، اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ کسی دن لاہور تشریف لائیں اور مجھے میزبانی کا شرف بخشیں۔ میں انہیں اپنے پیرو و مرشِد سائیں کوڈے شاہ کے درِ اقدس پر لے جاؤں گا۔ بابا جی ننگ دھڑنگ ہوں گے، میرا یہ مغربی دوست قطعاً اس کا برا نہیں مانے گا کیونکہ مغرب میں ساحلِ سمندر کے علاوہ بھی کئی مقامات پر ملنگ اور ملنگیاں ننگ دھڑنگ نظر آتے اور نظر آتی ہیں۔ میرے مرشد سائیں کوڈے شاہ بہت مہمان نواز ہیں۔ وہ کونڈی ڈنڈے سے کچھ پتے گھوٹ کر اس میں پانی ملا کر ایک بڑے پیالے میں میرے اس مغربی سائنسدان کو پینے کے لئے پیش کریں گے اور کورونا کے حوالے سے کچھ معرفانہ گفتگو فرمائیں گے۔ بس اس درویشی مشروب پیتے ہی ان کے دِل کی دنیا بدل جائے گی اور واپس اپنے ملک جا کر وہ اپنی لیبارٹری کو تالا لگائیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ یہ کورونا ورونا نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ پروپیگنڈا ایک خاص منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ بس اللہ کرے میرے اس مغربی سائنسدان دوست کی آمد سے پہلے میرے پیر و مرشد سائیں کوڈے شاہ کورونا میں مبتلا ہو کر فوت نہ ہو جائیں۔
یہ کالم میں ان نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں کا یہ وہم دور کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں کہ یہ وائرس لاعلاج ہے، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ وائرس ہے بھی تو لاعلاج نہیں ہے مگر اس کا علاج اہلِ مغرب اور دوسری ترقی یافتہ اقوام کے پاس نہیں ہمارے پاس ہے۔ ایک بہت پہنچے ہوئے بزرگ نے مجھے ایک جنتر منتر سکھایا اور کہا کہ یہ پڑھ کر ایک زور دار پھونک مارو، تمہارے اردگرد جتنے بھی لوگ ہوں گے وہ سب کے سب ہر طرح کی بیماری سے صحت یاب ہو جائیں گے۔ میں نے ایسے ہی کیا مگر میں کیا، میری پھونک کیا۔ وہ بمشکل ایک گز تک پہنچی۔ جہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ تاہم اس ناکامی سے میں حوصلہ نہیں ہارا بلکہ میں نے اپنے دوست سلیم موٹے کو اس کارِ خیر کے لئے تیار کیا۔ وہ سانس بھی لیتا ہے تو ایسی شدید آندھی آتی ہے کہ کئی تناور درخت جڑ سے اکھڑ جاتے ہیں۔ میں نے اسے جنتر منتر سکھایا اور ایک بہت بڑی مارکیٹ میں لے گیا جہاں لوگ سافٹ لاک ڈاؤن میں ہزاروں کی تعداد میں کندھے سے کندھا جوڑے موجود تھے۔ شکر ہے انہوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے ورنہ پھونک ان کے ناک کے راستے اندر نہ جا سکتی۔ البتہ کچھ لوگوں نے ماسک شو، شا کے لئے چہرے پر باندھنے کے بجائے گلے میں لٹکائے ہوئے تھے۔ سلیم موٹے کو میں نے پھونک مارنے کے لئے ’’کیو‘‘ دیا اور اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے پیٹ میں سینکڑوں لیٹر موجود ہوا کی پھونک مار دی مگر اس موٹی عقل والے کو یاد نہ رہا کہ میں نے اسے یہ پھونک اپنے منہ سے مارنے کے لئے کہا تھا۔ بس یہ بےراہرو پھونک ہوا میں پھیلی تو مجمع میں بھگدڑ مچ گئی۔ اکثر لوگ بےہوش ہو گئے۔ صرف وہی بچے جنہوں نے گلے میں لٹکے ہوئے ماسک سختی سے ناک پر باندھ لئے۔
سلیم موٹے کی اس بیوقوفی سے مجھے بہت غصہ آیا۔ میں تو غصہ پی گیا مگر جو تھوڑے بہت ہوش میں تھے، انہوں نے اسے زدوکوب بھی کیا۔ بہرحال میں مایوس نہیں ہوں کیونکہ میں بھی ان پڑھے لکھے لوگوں میں شامل ہوں جو سمجھتے ہیں کہ اگر واقعی کورونا کوئی جان لیوا وائرس ہے تو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو رات قبر میں آنی ہے، وہ آنی ہی ہے۔ ویسے بھی ہمارے ہاں اللہ کے فضل و کرم سے ایسی پاکباز ہستیاں موجود ہیں جن کی ہمارے درمیان موجودگی ہمیں ہر بلا سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ میں نے سوشل میڈیا میں ایسے بہت سے بزرگوں کی زیارت کی ہے۔ ایک نورانی صورت والے بزرگ کے گرد خواتین و حضرات کا مجمع لگا رہتا ہے۔ جو ان سے گلے ملنے کے لئے بےتاب ہوتے ہیں کہ ان کے جسم سے جسم مس ہوتے ہی جسم کی ساری کثافتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ جب خواتین ان سے گلے ملتی ہیں تو یہ بزرگ بہت دیر تک ان سے چمٹے رہتے ہیں، انہیں شاید ادراک ہو جاتا ہے کہ ان کی کثافتیں اتنی جلدی ختم ہونے والی نہیں۔ اس کے بعد وہ اس بزرگ کے سامنے ناچتی ہیں اور کورونا نام کی اگر کوئی بیماری یا کوئی اور مسئلہ ہے بھی تو شفایاب ہو کر گھر جاتی ہیں۔ ایک ننگ دھڑنگ بزرگ کے گرد بلا مبالغہ قوالی کی تھاپ پر ہزاروں لڑکیاں اور لڑکے دھمال ڈال رہے ہوتے ہیں۔ درمیان میں بزرگ اپنے کسی مرید کو بلاتے ہیں اور اس کے کان میں کچھ کہتے ہیں۔ اس پر وہ مرید لائوڈ اسپیکر پر اعلان کرتا ہے کہ سائیں جی کا حکم ہے کہ یہاں جو کوئی بھی موجود ہے وہ دھمال ڈالے اور اس کے علاوہ وہ یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ سائیں جی فرماتے ہیں، جو دھمال نہ ڈالے وہ…..ہے، یہاں آپ کوئی بھی بدترین اور غلیظ ترین گالی ڈال سکتے ہیں جو ہزاروں کے خواتین و حضرات کے مجمع میں دہرائی جاتی ہے۔ یہ سب لوگ کوئی پاگل تو نہیں ہیں جو پاکستان کے مختلف شہروں سے یہاں جمع ہوتے ہیں اور من کی مرادیں پا کر ہی جاتے ہوں گے ورنہ ہر بار اتنا بڑا ’’شو‘‘ تو منعقد نہیں ہو سکتا۔
میں آخر میں صرف یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں اتنے پہنچے ہوئے بزرگ ایک ہی دھرتی پر موجود ہوں جہاں ہر دوسرا شخص آپ کو کچھ دعائیہ کلمات وٹس ایپ کرتا ہو، جہاں سینکڑوں دیسی نسخے آپ کو بتانے والے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہوں، ان کی موجودگی میں مغربی سائنسدانوں کی طرف دیکھنا اپنے ایمان پر عدمِ اطمینان کی علامت ہے۔ ہم پاکستانیوں نے تو در و دیوار ہر قسم کی بیماریوں اور ہر قسم کی ’’کمزوریوں‘‘ کے شرطیہ علاج کے اعلان سے بھر رکھے ہیں۔ یہ کورونا خود کو سمجھتا کیا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروزہ کیوں توڑا؟۔۔سہیل وڑائچ
Next Article سب کچھ بدل گیا اس حکومت کا ذہن نہ بدلا۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.