Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پنشن والوں کی آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کیلئے۔۔کشور ناہید
کالم

پنشن والوں کی آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کیلئے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرجون 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزیزی بشریٰ بی بی اور محترم وزیراعظم! آپ نے کبھی پہلی تاریخ کو عمر رسیدہ عورتوں کو بینک میں پنشن، وہ بھی بیس سال پہلے فوت ہوئے شوہر کی، لینے اور اس ہزار دو ہزار روپے میں گھر کا خرچ چلانے کی کوشش کرتے دیکھا ہے۔ کبھی آپ نے سوچا کہ باپ کے مرنے کے بعد، اولاد گھر بیچ کر خود تو سکون سے رہ رہی ہے اور ماں، باپ کی حقیر پنشن میں روٹی اور اچار کھا کر زندگی پوری کر رہی ہے۔ آپ کے کان میں کسی نے ’’دیہاڑی دار‘‘ پھونک دیا۔ اب صبح و شام ان کا ذکر آپ اور آپ کے کارندوں کی زبان پر ہوتا ہے۔ آپ ان پنشن والوں کو ملنے والی رقم میں بھی کٹوتی کا سوچ رہے ہیں۔ بالکل اس طرح آپ کو 1985ء سے اب تک ہونے والی آپ کے مطابق کرپشن کے کیسز کھولنے کا اشارہ کس نے دیا اور آپ نے اعلان کر دیا۔ 25کروڑ روپے سینیٹ چیئرمین کے گھر اور 15کروڑ نیب کے چیئرمین کے گھر کیلئے اس زمانے میں دینے کی تجویز کس نے پیش کی ہے جبکہ نیا پاکستان کے تحت غریب گھرانوں کو 5لاکھ روپے گھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کیلئے بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ بیکار قسم کے لوگ تھے رضا ربانی جیسے جنہوں نے چیئرمین رہتے ہوئے سوائے پونی ٹیل بنانے کے اور کچھ نہیں بنایا۔
عزیزی بشریٰ بی بی! وہ بچی زہرہ کیا کر رہی تھی؟ اس نے غلطی سے طوطوں کا پنجرہ کھول دیا۔ صاحب اور بیگم صاحب کو اتنا دکھ ہوا کہ بچی کی ہڈی پسلی ایک کر دی۔ امریکہ میں جارج فلائیڈ کو جس طرح گورے سپاہی نے دیدہ دلیری کے ساتھ گردن دبا کر مار ڈالا، آپ جانتی ہوں گی۔ لوگوں کے غم و غصے سے ڈر کر ٹرمپ خندق میں چھپ گیا تھا اور ساری دنیا کے لوگ مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر تھے۔ آپ بھی اپنی قوم میں حمیت جگائیں کہ کبھی چینی غائب، کبھی آٹا غائب، کبھی ٹرانسپورٹ غائب اور کبھی پیٹرول غائب جیسی لاقانونیت ہو تو کابینہ کے 53ارکان صرف ٹی وی پروگراموں پر اکتفا نہ کریں۔ پکڑیں گے، پکڑیں گے کہتے کہتے آپ نے معیشت کو آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد سے پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ آپ جانتی ہیں غریب پیسے نہیں مانگتا۔ عزت اور روزی مانگتا ہے۔ آپ کے دیے ہوئے 12ہزار میں تو دو سال کا چڑھا ہوا قرض ہی اترا ہوگا۔ کورونا نے تو گھروں میں کام کرکے، اپنا چولہا جلانے والیوں سے بھی یہ روزگار چھین لیا ہے کہ سب لوگوں نے کورونا کے ڈر کے مارے کام کرنے والیوں کو آنے سے منع کر دیا ہے۔
عزیزی بشریٰ بی بی! آپ کے پی ایم ہاؤس میں آنے سے پہلے سندھ کی حکومت نے زرعی زمین عورتوں کو دینے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ یہ قدم دو دفعہ اُٹھایا گیا پھر وہاں بھی سناٹا ہے۔ آپ لوگوں کو خیرات، زکوٰۃ دینے کے منصوبوں کو فروغ مت دیں۔ عورتوں اور مردوں کو شہر ہو کہ دیہات، ہنر سکھائیے، کام دیجئے۔ آپ کو شاید معلوم ہو کہ کرک اور ڈی آئی خان کے علاوہ کئی علاقوں میں سارے مصلے اور چٹائیاں گھروں میں عورتیں بناتی ہیں۔ میں عمر میں بڑی ہونے کے باعث آپ کو بتاؤں 1948ء میں پنڈت نہرو نے کہا کہ عورتیں کیا کرتی ہیں۔ بتایا گیا کہ گھروں کا کام، نہرو نے کہا ان کو کوئی ہنر نہیں آتا انہیں جھاڑو بنانا سکھائیں اور آرڈر کر دیں کہ انڈیا کے سارے دفتروں میں ان کے علاقے کی عورتوں کی بنائی ہوئی جھاڑو استعمال ہوگی۔ دو سال بعد عورتوں کو کاغذ بنانا سکھایا گیا اور صدر، وزیراعظم کے دفاتر میں صرف عورتوں کے بنائے ہوئے کاغذ کااستعمال لازمی ٹھہرا مگر ہم ان کی بھی نقل نہ کر سکے۔ سوات کے ایک گاؤں میں ایک خاندان اور اب پورا گاؤں کھڈی پہ گرم چادریں بناتے ہیں۔ اس طرح تھر میں پورے خاندان کھڈی پر کام کرتے ہیں۔ ان کو پھیلائیں۔ فی الوقت ضرورت یہی ہے کہ جاپان کی طرز پر گھروں میں ضرورت اور موقع کے مطابق چھوٹی چھوٹی فیکٹریوں کی طرز پر کام میں مصروف کیا جائے کہ اب جو 30ہزار بیکار پاکستانی آئے ہیں ان کے روزگار کا اہتمام اور پھر فیکٹریوں اور دفتروں سے نکالے ہوئے 30لاکھ لوگوں کو کون روزگار دے گا۔ کوئی نہیں دے سکتا۔ ان کو گروپ کی شکل میں، ورکشاپس وغیرہ بنانا ہوں گی۔ چین، ویتنام، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی طرز پر کرافٹ ویلیج بنانا پڑیں گے مختصراً یہ کہ پاکستان کے گھروں کو پورا لائف اسٹائل جس میں آپ لوگ بھی شامل ہیں، بدلنا پڑے گا۔ کیا آپ لوگ جاگیرداروں اور وڈیروں کی تہذیب بدل سکیں گے۔ اب تو میں بالکل ہی سناٹے میں آگئی ہوں۔ اِدھر پنشن ادائیگی میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ اُدھر اسمبلی کے ممبران کے ساتھ فیاضیانہ ادائیں تو دیکھئے کہ ان کے علاوہ خاندان کے لوگ بھی مفت ہوائی سفر کرسکیں گے۔ خیر سے قانون بنانے اور لوگوں کو نوکری اور بزنس کا سرمایہ فراہم کرنے کا کام آپ نے کر دیا، معلوم کیجئے بینکوں سے اور نیا پاکستان والوں سے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس باقاعدہ اور پکی نوکری نہیں۔ آپ کا تو بینک اکائونٹ بھی نہیں کھل سکتا ہے۔غیرت کے نام پر قتل، کوئی نئی بات نہیں مگر زہرہ بچی کو مارنے کے بعد ملزم میاں بیوی اس کے نانا سے صلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی ریمنڈ ڈیوس اور اسی کے دیگر صلح ناموں جیسا ہوگا۔ساری دنیا اس وقت ہربل دوائوں کی جانب جا رہی ہے۔ ہر ملک میں ادرک، ہلدی اور لہسن کے کپسول ملتے ہیں۔ یہ چیزیں ہمارے ملک میں آنے بھائو ملتی ہیں۔ دیسی دوائیں بنانے کے طریقے دیہات میں عورتوں کو سکھائے جائیں۔ تو کورونا کے بارے میں الٹی سیدھی چیزوں کے نام ٹی وی پر مشتہر نہ ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔اختر مینگل حکومتی اتحادسے کیوں الگ ہوئے ؟
Next Article نصرت جاویدکاتجزیہ۔۔ریکارڈ ساز طارق عزیز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.