Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سیاسی پرندے۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

سیاسی پرندے۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرجولائی 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاسی منڈیر پر بیٹھا کالا کوا خبردار کر رہا ہے کہ اگلے چھ ماہ کے گرد سرخ دائرہ لگا ہوا ہے۔ سیاست کو سرخ دائرے کے حصار سے نکلنے کے لئے عقابی برق رفتاری سے کام کرنا ہوگا۔ اب صرف ترجمان طوطوں سے کام نہیں چلے گا۔ حکومت کو ڈیلیوری دکھانا ہوگی، گورننس کو نتائج دینا ہوں گے، معیشت میں بہتری لانا ہوگی۔
کالے کوے کی کائیں کائیں کو غور سے سنا تو وہ کہہ رہا تھا یہ چھ مہینے آزمائش کے ہیں۔ جولائی تا دسمبر ویسے بھی خطرناک ہوتے ہیں۔ ماضی کی بیشتر حکومتیں اسی موسم میں رخصت ہوئیں۔ اس وقت اُمید کی کوئل کہیں دور گھنے جنگلوں میں جا بیٹھی ہے۔ بلبل کی خوش نوائی بھی کہیں سننے میں نہیں آ رہی، کوئوں اور چیلوں کی بہتات ہے، فاختائیں کہیں چھپی بیٹھی ہیں۔
حبس کے اس موسم میں بارش برسنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ سیاسی حبس اور گرمی کا توڑ اس دفعہ مرکز سے نہیں صوبوں سے شروع ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں ہما عثمان بزدار کے سر پر ایسے ڈیرے جمائے بیٹھا تھا کہ کیا شکرے اور کیا فاختائیں سب ہما کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہو چکے تھے مگر ایسا لگتا ہے کہ شاہین بالآخر ہما کو کسی اور سر پر بٹھانے کے لئے آمادہ ہو گیا ہے۔ نیلی گردن اور سنہری پروں کا لباس پہنے مور، رنگ برنگے پروں والا ایرانی سیمرغ، گولڈن فیزنٹ یعنی مرغ سنہری اور سرخ آسٹریلوی طوطا سب جلد ہی لاہور کی طرف اُڑان بھرنے والے ہیں۔ ہر ایک پرندہ خوشنما وزارتِ اعلیٰ کے چار بڑے امیدواروں کے شانے پر جا کر بیٹھے گا تاکہ اُن کی مدد کر سکے۔ ان میں سے ہر ایک ہما کو لبھانے کی کوشش کرے گا دیکھتے ہیں کہ ان میں کون ہما کو اپنے امیدوار کے سر پر بٹھانے میں کامیاب ہو گا۔
نیلی گردن اور سبز سنہرے پروں والا مور عبدالعلیم خان کو پسند کر چکا ہے جبکہ ایرانی سیمرغ محسن لغاری کا گرویدہ ہے، مرغ سنہری ہاشم جواں بخت کی طرف کھنچا چلا جا رہا ہے جبکہ آسٹریلوی طوطا میاں اسلم اقبال سے متاثر ہے۔ چاروں مرغانِ خوش نما کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی سربراہی کرنے والے عقاب چوہدری کو غچہ دینا کافی مشکل ہوگا۔ عقاب کافی عرصے سے پنجاب کو چلانا چاہتا ہے۔ اسے اس کام کا تجربہ بھی ہے مگر شاہین، عقاب چوہدری کو موقع نہیں دے گا اسی لئے توقع کی جا رہی ہے کہ درمیانی راستہ نکالا جائے گا اور تحریک انصاف کے اندر ہی سے بزدار کا متبادل لایا جائے گا۔ علیم خان آج کل آئے دن شاہین خان سے ملاقاتیں کرنے اسلام آباد جاتا ہے۔ علیم خان کی خوبی کامیاب بزنس مین ہونا اور پی ٹی آئی کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ہونا ہے مگر منفی پوائنٹ نیب کا مقدمہ ہے، ٹاپ آف دی لسٹ پر مور کا پسندیدہ امیدوار علیم خان ہی ہے۔ علیم خان، بزدار سے بالکل مختلف ہے وہ شکرا ہے کچھ نہ کچھ کر کے دکھائے گا۔
مرغ سنہری ہاشم جواں بخت کے شانے پر سوار ہے۔ ہاشم باہر کا پڑھا لکھا اور انٹلیکچوئیل باپ مخدوم رکن الدین کا بیٹا اور مخدوم خسرو بختیار کا چھوٹا بھائی ہے۔ شوگر اسکینڈل سامنے نہ آیا ہوتا تو مرغ سنہری لازماً ہما کو مخدوم ہاشم کے لئے آمادہ کر لیتا مگر اسکینڈل کے ماحول میں ہاشم کو زمام دے کر بہت سے سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بہت سی صحافتی چڑیاں اور چڑے روز تنقیدی طور پر چہچہائیں گے۔ شاہین نہیں چاہے گا کہ پرندوں کے غول کے غول اس پر پل پڑیں۔
ایرانی سیمرغ بھی ہما ہی کی طرح کاپرندہ ہے، یہ دیو مالائی پرندہ بھی اقتدار و اختیار کی علامت ہے۔ محسن لغاری کمال کا مقرر، اعداد و شمار کا ماہر اور مٹا ہوا آدمی ہے۔ خیال یہ ہے کہ عقاب چوہدری اور بزدار دونوں اسلم اقبال اور علیم خان کی مخالفت کریں گے اس لئے مصالحتی امیدوار کے طور پر محسن لغاری کی لاٹری نکل سکتی ہے۔
آسٹریلوی سرخ طوطے کے ممدوح میاں اسلم اقبال کا تعلق لاہور کے بااثر ارائیں گھرانے سے ہے۔ میاں اسلم اقبال آزاد حیثیت میں لاہور جیسے سیاسی شہر سے منتخب ہو کر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ کالا کوا تبدیلی کی جو کائیں کائیں کر رہا ہے اس میں ابھی طے نہیں ہوا کہ ہما پھر جنوبی پنجاب والے امیدوار کے سر پر ہی بیٹھے گا یا پھر شریفوں کو لاہور میں ٹف ٹائم دینے کے لئے لاہور سے اسلم اقبال یا علیم خان کو چنا جائے گا یہ بنیادی فیصلہ ہما کی اگلی نشست کے لئے اہم ہوگا۔ علیم خان اور محسن لغاری بڑے امیدوار ہیں دیکھنا یہ ہے کہ تبدیلی کا گجر بجنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ہما کی نشست بدلنے کی بات پنجاب میں توتا مینا کی کہانی سمجھی جائے مگر یہ دراصل ابابیلوں کے کنکریاں پھینکے جانے والے سچ کے مترادف لگتی ہے۔ ہدہدوں نے پنجاب کے مرکز اقتدار کے درخت میں جب سوراخ کرنے شروع کرنے ہیں تو تب سب کو نظر آ جائے گا کہ کیا ہونے والا ہے؟
ہما کی تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے تو سب تیتر اور بٹیر اڑنے شروع ہو جاتے ہیں۔ فصلی بٹیرے ہمیشہ اگلے آنے والے کا ساتھ دیتے ہیں کوئی کوئی نیل کنٹھ ایسا ہوتا ہے جو الگ بیٹھا رہتا ہے۔ سب سے جدا اور سب سے مختلف۔ جیسے چوہدری نثار علی جو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود حلف نہیں اٹھا رہے۔ ایوان میں نہیں جاتے وہ کیا چاہتے ہیں یہ کسی کو علم نہیں لیکن شاید طاقتوروں کو اپنی ناراضی دکھانا چاہتے ہیں۔
ہمارے ملک کا سب سے قیمتی پرندہ تلور ہے اس کی بھی سیاسی اہمیت ہے ہم برادر عربوں کو اس کے شکار کا لائسنس دے کر خوش کرتے ہیں ایک وقت تھا کہ تھل اور دوسرے ریگستانوں میں بہت سے تلور ملتے تھے اب آہستہ آہستہ ناپید ہوتے جا رہے ہیں جو پرندہ بڑھ رہا ہے وہ لالی ہے جبکہ طوطے اور بلبلیں اپنی خوبصورت آوازوں کے باوجود کم ہو گئے ہیں یا شاید وہ شکار کا نشانہ زیادہ بنتے ہیں۔ ہمارے تلور، پاکستانی اپوزیشن کے سیاستدان ہیں جن کا شکار کرنا ہم سب پسند کرتے ہیں کوئی طاقتور ہو کر کمزور تلور کا شکار کر کے اپنے سینے پر تمغہ سجانا چاہتا ہے یوں لگتا ہے کہ تلوروں کا ہم صفایا کر کے چھوڑیں گے تلور کم ہو گئے مگر لالیاں بڑھ گئی ہیں۔ کوے اور چڑیوں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ پیلی ٹانگوں اور چونچ والا یہ بھورا پرندہ بہت ہی مطلب پرست اور زمانہ ساز ہے۔یہ صاف اور گندی ہر جگہ پر چونچ مارتا ہے۔ اسی لئے یہ گملے میں پیدا ہونے والے پودوں کی طرح نہ تو آج تک شکاریوں کی نظر میں کھٹکتا ہے اور نہ ہی کوئوں یا چڑیوں کی طرح انہیں پکڑنے کی مہم چلی ہے۔ یہ لالیوں کا دور ہے وہی زمانے کے سرد و گرم سے نکلنے کا فن جانتی ہیں۔ شکرے، فاختائیں، کبوتر، تیتر، بٹیر سب فکر میں ہیں کہ بچیں کیسے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی اور دیگر ماؤں کے بارے میں۔۔ وجاہت مسعود
Next Article فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.