Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • Thunderstruck Slot Opinion and geisha jackpot slot Free Demonstration 96 ten% RTP
  • $2 casinolead canada hundred No deposit Bonus, 2 hundred Totally free Revolves A real income 2026
  • An play wizard slot online original distinct segments thunderstruck shadowsight_thunderstruck_repaired.they They
  • Thunderstruck Crazy Maria casino welcome offer Lightning Demo & Review
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: جنرل ضیا الحق کا دور اور پپو کا قاتل
کالم

محمد حنیف کا کالم: جنرل ضیا الحق کا دور اور پپو کا قاتل

ایڈیٹرجولائی 23, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی کبھی کسی موضوع پر قلم اٹھانے سے پہلے دل کرتا ہے کہ قاری کے سامنے ہاتھ جوڑوں، اس کے پاؤں پکڑوں اور عرض کروں کہ صرف تین منٹ کی بات ہے، سن لیں، گالی دیں، اختلاف کریں، بحث کریں لیکن ایک انٹرنیٹ یا وٹس ایپ پر پڑھا ہوا جھوٹ تاریخی سمجھ کر منہ نہ پھیر لیں۔
خیر پور سے ایک استاد کے ہاتھوں بچوں کے ریپ کی خبر آئی۔ غالباً کچھ تصویریں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، ان کو دیکھنے کا حوصلہ ہوا نہ تجسس۔
اس کے بعد ایک تاریخی واقعے کا بیان چھیڑا گیا کہ جنرل ضیا الحق کے دور میں ایک بچے پپو کا ریپ اور قتل ہوا۔ مجرم کو سر عام پھانسی دی گئی اور اس کے بعد 15 سال تک پاکستان میں کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ہمارا ضمیر اس وقت تک نہیں جاگتا جب تک کوڑے کے ڈھیر سے بچے کی لاش نہ ملے۔ یا بہت ہی ہولناک ویڈیو یا تصویر وائرل نہ ہو جائے۔
پھر ہم سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں، مجرم کے ٹوٹے ٹوٹے کرنا چاہتے ہیں۔ بچوں کا باپ ہونے کے حوالے سے میں یہ جذبات سمجھتا ہوں۔
میں بھی شاید کسی مجرم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اور خود تارا مسیح بننے کی آفر کروں۔
جب پپو کے قاتل کو سرِ عام پھانسی ہوئی تو میں خود بچہ تھا اور یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ اس کے بعد 15 سال تک پاکستان میں کسی بچے کے ساتھ جنسی آزاری نہیں ہوئی۔
کچھ مہینے پہلے اسی موضوع پر ایک مضمون لکھنے کے لیے تھوڑی تحقیق کی۔ اپنے ساتھیوں دوستوں جاننے والوں اور ان کے جاننے والوں کی باتیں یاد کیں اور کچھ سے دوبارہ پوچھا۔
ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں تھا جس کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی نہیں ہوئی تھی۔
یا اس کی کوشش نہیں ہوئی۔ گندے طریقے سے چھونے سے لے کر ریپ تک اور یہ جنسی زیادتی کرنے والے وہی تھے جن کو بچے کے والدین قابل اعتبار سمجھتے تھے۔
چاچا، ماما، خانساماں، ڈرائیور، ٹیچر، قاری، ٹیوٹر اور بعض دل دہلا دینے والے واقعات میں باپ اور بھائی کبھی سگے اور کبھی سوتیلے۔
یاد رکھیں میں اس نسل کی بات کر رہا ہوں جو اس وقت بچے تھے جب پپو کے قاتل کو سرِ عام پھانسی ہو چکی تھی۔
اور اب ہمارے سامنے ایک اور نسل ہے۔
ایک طرف لاہور کا گرامر سکول جہاں مڈل کلاس کی بھاری فیس دینے والے انگریزی میڈیم کے بچے پڑھتے اور اقوام متحدہ طرز کے مباحثوں کا حصہ بنتے ہیں۔
وہ بھی اپنے انگریزی میڈیم استادوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔
ایک طرف خیر پور کے غریبوں کے بچے ایک ٹیوٹر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں۔
مجھے ایک نوجوان لڑکی نے بتایا کہ جب وہ ابھی کم سن تھی تو اپنے والدین کے ساتھ حج کرنے گئی تو وہاں طواف کرتے ہوئے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی۔ میرے منہ میں خاک ۔
لیکن ہر اس منہ میں بھی خاک جو یہ کہتا ہے کہ پپو کے قاتل کی سر عام پھانسی کے بعد پاکستان میں پندرہ سال تک کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔
چوکوں پر پھانسیاں دیں، مجرموں کی بوٹیاں کر کے چیلوں کو ڈال دیں۔ جو کرنا ہے کر لیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ مسئلہ ہمارے گھروں میں، سکولوں میں، مدرسوں میں ورکشاپوں میں، ٹرک اڈوں اور بس اڈوں میں، جھونپڑیوں میں اور کوٹھیوں میں ہر جگہ موجود ہے۔
یہ قبیح فعل کرنے والے آپ کے پیارے ماموں بھی ہو سکتے ہیں۔ ایلیٹ سکول کے انگریزی بولنے والے استاد بھی، قاری بھی اور آپ کے ابو کے دوست بھی۔
ہو سکتا ہے ان میں سے کسی کو آپ جانتے بھی ہوں۔ تو اگر آپ نے اپنے بچوں کو اس زیادتی سے بچانا ہے تو پھانسیوں کے ساتھ ساتھ کچھ مسئلے کی آگاہی کا مطالبہ بھی کریں۔ جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انھیں تماشہ نہ بنائیں۔ لیکن ان کی آواز کو دبائیں بھی نہ۔ اس وقت کا انتظار نہ کریں جب کُوڑے پر ایک اور بچے کی لاش پڑی ہوئی ملے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔سرکار دربار کے پراسرار معاملات
Next Article گھریلو تشدد کے واقعات:کیا معاملہ صرف” مردانگی“ کا ہے : سوچ وچار / مختار پارس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,

مئی 18, 2026

Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics

مئی 18, 2026

Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo

مئی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych, مئی 18, 2026
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics مئی 18, 2026
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.