Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مہنگی دوا اور موت آسان ، جیوے جیوے پاکستان ۔۔ زعیم ارشد
تجزیے

مہنگی دوا اور موت آسان ، جیوے جیوے پاکستان ۔۔ زعیم ارشد

ایڈیٹرنومبر 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
medicine (2)
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو ملک بھر میں مہنگائی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے، جسے دیکھو مہنگائی کا رونا روتا نظر آتا ہے، متوسط اور نچلے طبقے کی حالت تو واقعی قابل رحم ہے، جہاں دیکھیں مہنگائی نے ایک الگ محاذ کھول رکھا ہے، کوئی اشیاء خورد و نوش کی گرانی کا رونا روتا نظر آتا ہے تو کوئی پانی، بجلی کے بلوں کو کوس رہا ہوتا ہے، تو کوئی سبزی دال کو لیکر دہائی دے رہا ہوتا ہے۔ مگر اس شور غوغا کے درمیان سب سے اونچی تال جس کی لگی ہوتی ہے وہ ہے آٹا اور دوسرے نمبر پر چینی۔ باقی سب کی حیثیت ثانوی سی ہے۔ مگر حیرت انگیز طورپر جس کے متعلق نا ہونے کے برابر بات ہوتی ہے وہ ہے دواﺅں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں۔ یہ ایک حیران کردینے والا عوامی رویہ ہے، جس کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی یا بہت ممکن ہے کہ دوسری پریشانیوں نے اتنا الجھا کر رکھ دیا ہو کہ لوگ اپنی تکلیف و بیماری کو ہی بھول بیٹھے ہوں۔ زندہ رہنے کیلئے جتنی غذا ضروری ہے دوا اور علاج بھی اتنا ہی اہم و ضروری ہے۔ بالخصوس جب کہ انسان کسی پرانے عارضے میں مبتلا ہو۔ دیرینہ بیماریوں کی صورت میں مریض کیلئے نہایت ضروری ہوتا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دواﺅں کو مسلسل اور مستقل استعمال کرتا رہے ورنہ نتیجہ صحت کی خرابی اور پھر معذوری یا موت بھی نکل سکتا ہے۔ جبکہ کبھی کبھی حادثات اور عمومی بیماریاں بھی جان لیوا ہو جاتی ہیں۔
اس صورت میں دواﺅں کا مہنگا ہونا ایک بڑے طبقے کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے متاثر لوگوں کے دو عمومی طبقے وجود میں آئے ہیں۔ ایک جو ڈاکٹر کی تجویز کردہ خوراک سے کم مقدار میں دوا لیں تاکہ کچھ بچت ہوجائے دوسرا وہ جو دوا مہنگی ہونے کے سبب دوا خریدنے کی استطاعت ہی کھو بیٹھتے ہیں۔ اور وہ دوا بالکل ہی لینا چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ جو بذات خود ایک نہایت ہی تکلیف دہ اور افسوسناک بات ہے۔ بلکہ بہت ممکن ہے کہ اس وجہ سے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ بدترین بدحالی اور خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجائے، جو صحت کے عمومی معاملات میں مز ید ابتری و گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
دنیا بھر میں فلاحی ریاستیں جہاں اپنے شہریوں کی دیگر بنیادوں ضرورتوں کی فراہمی کا اہتمام و انتظام کرنے کو یقینی بناتی ہیں وہیں صحت ، خوراک اور تعلیم ان کی اولین ترجیحات ہوتے ہیں اور وہ اس ضمن میں اپنے شہریوں کی ہر ممکن معاونت و مددگار رہتی ہیں۔ عام آدمی کیلئے صحت کی سہولیات ، خوراک کی فراہمی ، معذوری کے معاﺅضہ کی فوری ادائیگی، اور بڑھاپے کے وظیفے کے اجرا ء کا آسان اور کارگر نظام کی موجودگی عام آدمی کی زندگی کو آسان اور خوشگوار بنانے کا سبب ہوتی ہے۔ یہ سب سہولیات کے لئے عوام کو در در کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑتی بلکہ یہ ان کے دروازے پر موجود ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مملکت اسلامی ہو تو یہ پکی ریاست کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اپنی رعایا کی فلاح و بہبود کا ہر طرح سے خیال رکھے، خوراک، صحت اور تعلیم کے معاملات کا خودکار خبرگیری نظام کی موجودگی یقینی ہونا چاہئے۔ جو ان سہولیات کی موجودگی کو سب کی دستر س میں پہنچانے کا آسان اور کارآمد طریقہ رائج اور متحرک کرسکے۔
اس ضمن میں اقوام متحدہ کا بھی یہی عندیہ ہے کہ صحت و خوراک کی سہولت ہر انسان کیلئے بلاتفریق آسانی سے مہیا ہو ۔ بالخصوص دواﺅں کی فراہمی آسان اور مناسب قیمتوں پر مہیا کیا جانا ہو۔ اس کے برعکس پاکستان میں دواﺅں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جو بنیادی اور لازمی استعمال کی ادویات کو بھی مریضوں کی دسترس سے دور لیجانے کا سبب بن رہا ہے۔ جن میں کچھ ادویات کی قیمت سو فیصد اور کچھ 218% فیصد تک بڑھی ہیں۔ یہاں تک کہ کھانسی نزلے کے عام شربت کی قیمت بھی 105% اور وٹامن B-1, B-6, اور B-12کی قیمتوں میں بھی 85% تک بڑھی ہیں، جو عام آدمی کیلئے پریشان کن اور تکلیف کا سبب ہیں کہ اب وہ معمولی دوا بھی خریدنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں۔ یہ ایک تازیانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
بہت ممکن ہے کہ اس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی بھی ہو، خام مال کی ملک میں پیداوار کا نہ ہونا ہو، درآمد مہنگی پڑتی ہو، مگر کچھ DRAP کی انتظامی کمزوریاں اور زائد منافع خوری کے ساتھ ساتھ بدعنوان ارباب اختیار بھی اس مذموم عمل کا حصہ ہو سکتے ہیں جس نے عام آدمی کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
حکومت کی عدم دلچسپی اور ذمہ داری سے انحراف بھی اس کا بڑا سبب ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ وہ عام مشاہدات ہین جو کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے کون واقف نہیں جن کی تعمیر و ترویج کا مقصد ہی عام آدمی کو مفت علاج کی سہولت پہنچانا ہوتا ہے۔ مگر ایسا بہت ہی کم ہوپاتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی حالت مذبح خانوں سے بھی بدتر ہے۔ عورتیں سخت سردی میں اسپتال کے باہر زمین پر بچے جننے پر مجبور ہیں۔ دوائیاں باہر سے خرید کر لانی پڑتی ہیں، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا رویہ مریضوں کے ساتھ نہایت تحقیر آمیز اور غیر انسانی ہوتا ہے۔ نچلا عملہ اور بہت سی بے ضابطگیوں میں ملوث ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر سرکاری شفاءخانہ کسی گاﺅں یا پس ماندہ علاقے میں ہو تو پھر سمجھیں کہ وہاں تو بس جنگل کا راج ہی ہوگا، ڈاکٹرز عموما آتے ہی نہیں، عملہ تمیز سے عاری، سہولتیں ندارد یا نا کے برابر، دوائیں تو سرے سے ہی غائب، جبکہ دنیا بھر سے صحت کے شعبہ کی معاونت کیلئے بہت بڑی تعداد میں فنڈز مہیا کیئے جاتے ہیں جو 85% ان اداروں کے عملہ کی تنخواہوں کی مد میں خرچ ہو جاتے ہیں اور صرف 15% دواﺅں کی خریدداری کیلئے بچتا ہے وہ بھی بے ایمانی و بد انتظامی کی نظر ہو جاتا ہے۔ جو بذات خود نہایت افسوسناک بات ہے۔ صحت حکومت وقت کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہیئے۔ اس ضمن میں سخت اور فوری اقدامات کی شدید ضرورت ہے، ایماندار اور ذمہ دار لوگوں کو یہ ذمہ داری سونپی جانی چاہئے، ایک مکمل اور قابل عمل لائحہ عمل ترتیب دیا جانا چاہئے، اور اس پر سختی سے عمل یقینی بنایا جانا چاہئے، صحت کے تمام شعبوں کی کارکرگی کو مستقل بنیادوں پر نگرانی میں رکھ کر کارکردگی کی جانچ مستقل بنیادوں پر کی جائے تو شعبہ صحت کے کی کارکرگی کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی مستقل بنیادوں پر کارکردگی کی جانچ کرتی رہے اور رپورٹ ارباب اختیار کو پیش کرتی رہے جس میں ادویات کی یقینی فراہمی، قیمتوں کا تعین، اور بلیک مارکیٹنگ کا سدباب اور سخت قوانین اور ان کے نفاذ کے ساتھ ساتھ چور بازاری پر سخت سزاﺅں کا دیا جانا بھی یقینا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی سطح پر قومی اداروں کا قیام اور ان میں سہولیات کی جودگی کو یقینی بنایا جانا بھی نہایت ضروری ہے۔ ورنہ غریب و متوسط طبقہ دوا لینے کی بجائے موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ادویہ مہنگائی ہسپتال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : میر شکیل الرحمٰن۔ ایک بڑا انسان!
Next Article قضائے الٰہی اور انسانی گناہوں کی سزا ۔۔ امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

جون 9, 2025

مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

اپریل 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.