Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:جانا چنیوٹ اور دیکھنا برونائی سڑکاں
کالم

کشور ناہیدکا کالم:جانا چنیوٹ اور دیکھنا برونائی سڑکاں

ایڈیٹرفروری 24, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ گزشتہ کل کی بات ہے، ہم بہت سے ادیبوں نے چنیوٹ جانا طے کیا، بہت دن سے محسن زیدی کی طرف سے بلاوے آ رہے تھے کہ یہاں مدت سے کوئی مشاعرہ نہیں ہوا اور پھر چنیوٹ کے سپوت شکیل جاذب کے نئے مجموعہ کلام پر مذاکرہ بھی کیا جائے گا۔گزشتہ دو سال سے ادبی تقریبات ہو ہی نہیں رہی تھیں۔ دوسرے ساری دنیا کورونا سے ڈری ہوئی تھی۔ محسن زیدی نے فل اسکیپ رنگ برنگا دعوت نامہ سب کو بھیج دیا۔ہمارا قافلہ دھوپ کی چمکتی رنگت کو پہن کر ہاتھوں میں مالٹے اور مولی کے پراٹھے لے کر بہت دن بعد موٹر وے پہ روانہ ہوا۔موٹر وےپر ساری گاڑیوں کو تمیز اور سلیقے سے چلتے ہوئے دیکھا۔ یہ منظر فیصل آباد تک قہقہوں میں تبدیل ہوتا رہا کہ ہم فیصل آباد میں عدنان بیگ کے گھر بے تحاشہ بھوک لیے پہنچ گئے۔شاعروں کے گھر بھی اب ماشاء اللہ وسیع اور آراستہ ہوتے ہیں۔ ہزار قسم کے کھانوں کے درمیان آواز پڑ رہی تھی کہ گرم مکئی کی روٹی اور ساگ لاجواب ہے۔
عدنان کی بیٹیوں کو ان کی استانیوں نے ہمارا انٹرویو کرنے کیلئے تیار کیا تھا۔ بچوں کا ہر چند لکھا ہوا پڑھنا تھا۔ مگر ان کے استادوں اور بچوں کے لیے تحسین نکلی کہ جس زمانے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو سلیبرٹیز کا درجہ حاصل ہے، وہاں ابھی چند تعلیمی ادارے، ادب اور ادیبوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ شام کو 5بجے ہمارا قافلہ چنیوٹ کی جانب روانہ ہوا کہ بتایا گیا تھا کہ بس 25کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ آدھ گھنٹے میں طے ہو جائے گا۔ اب سڑک پر ہم تھے، ایک طرف گنوں سے بھرے ٹرک اور دھکے ایسے کہ ہم سب بری طرح اچھل رہے تھے۔کھسیانی ہنسی کے ساتھ گاڑی چلانے والے شکیل جاذب اپنے گھر اور راستے کی اس بدحالی سے کیوں ناواقف ہیں؟ پتہ چلا کہ ان کے علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے دونوں ن لیگ سے ہیں، ان کو کوئی فنڈ، مانگنے کے باوجود نہیں دیئے گئے، اس لیے جب سے بزدار صاحب حاکم اعلیٰ ہیں اور جہاں جہاں تحریک انصاف کے ممبران ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے علاقوں کی جانب نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا ۔ شاید اس لیے عمران خان نے ان کو کارکردگی میں نمبرون قرار دیا تھا۔ مختصر یہ کہ جو فاصلہ آدھ گھنٹے کا تھا وہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوا۔ محسن اور کاشف نے ہمارے بولے بغیر ہمارے ہونق چہروں کو دیکھ کر معذرت کی کہ سڑک بہت ٹوٹی ہوئی ہے۔ سڑکوں کے درمیان کوئی گاڑی خیریت سے نکل جائے تو معجزہ ہی ہوتا ہے۔
اب مشاعرہ گاہ میں آئے۔ ہمارا استقبال بینڈ باجوں سے ہوا۔ پھر ایک دفعہ حیران ہوئے۔ تھوڑی دیر بعد پتہ چلا کہ یہاں دو ہال ہیں۔ ایک میں شادی اور دوسرے میں مشاعرہ ہے۔ اب بھوک تو لگ رہی تھی۔ مگر سارا ہال دیکھ رہا تھا۔ زبردست تالیوں کی گونج میں افتخار عارف اور میں، اسٹیج پر پہنچے۔ ہال میں نظر دوڑائی تو خواتین بھی بیٹھی ہوئی نظر آئیں کہ میں نے شکیل کو تاکید کی تھی، پتہ چلا خواتین مجھ سے ملنے کیلئے آئیں۔بہت بے چین تھیں اور بار بار مجھے بلا کر باتیں کرتیں اور تقاضا کرتیں کہ میں جلدپڑھوں کہ وہ گھر جا سکیں۔ ان میں سے زیادہ تر یونیورسٹی کی پروفیسرز تھیں۔ مشاعرہ میں دادو تحسین میں باقاعدہ شریک تھیں۔
یہ مشاعرہ مقامی نہیں تھا، ملتان سے لیکر شور کوٹ، خانیوال، میانوالی، فیصل آباد اور خود چنیوٹ کے شعرا تھے۔سب ایک بلاوے پہ بلا معاوضہ، محبت کے ساتھ شکیل کی کتاب پہ بولنے اور شہر بسانے آئے تھے۔ گاہے گاہے گرم چائے آ رہی تھی۔ عباس تابش زندگی میں شایدپہلی دفعہ ہاتھ میں پانی کی خالی بوتل لیے بیٹھا تھا اور شعرا کو داد دے رہا تھا۔ میں اور افتخار بھی بہت سے شاعروں کو پہلی مرتبہ سن رہے تھے۔ مگر ان کے شعروں کی پختگی بہت لطف دے رہی تھی۔ کل 29شاعرتھے۔ پھر ایک غزل سنانے کا تو کہیں بھی رواج نہیں ہے۔ اور پھر جو دور دراز کے شہروں سے آئے تھے ہم لوگ بھی ان کو سننا چاہتے ہیں ، واقعی ناصر علی اور انجم سلیمی کے علاوہ عدنان بیگ اور شوکت فہمی تو پرانے شناسا تھے۔ مگر فیصل ہاشمی، راجہ امیر اور خالد ندیم کے عمدہ شعروں نے ہمیں اور سامعین کو بور نہ ہونے دیا۔ ایک اور اہم بات کہ نوجوانوں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ چونکہ کوئی مزاحیہ شاعر شامل نہیں تھا اس لیے مشاعرے نے وہ رنگ دکھائے کہ رات2بجے تک ایک شخص بھی اٹھ کر نہیں گیا۔ اس کا بدلہ بھی ہم دونوں سے یوں لیا گیا کہ اسٹیج کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا۔ کیمرے چلتے رہے اور تین بجے، منتظم مبارکباد سمیٹ رہے تھےکہ چنیوٹ کی تاریخ میں اتنا شاندار مشاعرہ کبھی نہیں ہوا تھا،باہر آئے۔
صبح ہوئی تو محسن اور کاشف کے گھر میں ہمارے جاگنے سے پہلے بہت سے دوست ملاقات کیلئے آئے ہوئے تھے۔ وہ سب لوگ ناشتے میں بھی اس وسیع دستر خوان پر موجود تھے یہاں بھی ناشتے میں پنجاب کی ساری سوغاتیں گرم گرم موجود تھیں۔ ناشتہ ختم ہوتے ہی میرے چہرے پر تحفے لیتے ہوئے ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں کہ پھر ان کھڈوں پر سے گزرنا ہے۔ میزبانوں نے ایک اور راستہ بذریعہ تاندلیانوالہ بتایا وہ ذرا کم دھچکوں کے ساتھ تھا۔ جس علاقے سے ہم گزرے، وہاں تقریباً ساری زمین تھور زدہ تھی اور پورے علاقے میں بھینسیں بندھی ہوئی تھیں۔ پورے راستے میں صرف ایک پرائمری اسکول کا بورڈ نظر آیا، ایک خستہ حال میڈیکل شاپ، چنگ چی رکشے جس میں آٹھ دس لوگ بیٹھے تھے۔ بڑی بڑی گاڑیوں والے دھول میں اٹے آتے دکھائی دیئے۔ میں سوچ رہی تھی وزیر اعظم ان تھور زدہ زمینوں پر فیکٹری بنانے کا کہہ دیں تو زمین ضائع نہیں ہو گی مگر کیسے وہ تو بزدار صاحب کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں، لاکھ کچرے زدہ علاقے، میڈیا دکھاتا ہے، مگر سربراہ تو آسمانی راستے سے آتے جاتے ہیں،اور مدینے کی ریاست میں دوسری پارٹیوں کو نظر انداز تو نہیں کیا جاتا تھا، جواب کس سے مانگوں !
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چنیوٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : جوڑ توڑ عروج پر ، تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی تیار ؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:’’کردار کش‘‘ آرڈی ننس!
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.