Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • Thunderstruck Slot Opinion and geisha jackpot slot Free Demonstration 96 ten% RTP
  • $2 casinolead canada hundred No deposit Bonus, 2 hundred Totally free Revolves A real income 2026
  • An play wizard slot online original distinct segments thunderstruck shadowsight_thunderstruck_repaired.they They
  • Thunderstruck Crazy Maria casino welcome offer Lightning Demo & Review
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کی کال: سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
جہان نسواں / فنون لطیفہ

جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کی کال: سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ایڈیٹراپریل 15, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کو پاکستان اور عمران خان سے رشتہ توڑے کئی برس گزر چکے ہیں لیکن یہ تعلق مکمل لا تعلقی میں بدلتا دکھائی نہیں دیتا۔ آج کل وہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران سے پریشان ہیں کیونکہ اس کا براہ راست اثر ان کے گھر اور زندگی پر پڑ رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی جماعت کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اتوار کو جمائما گولڈ سٹتھ کے گھر کے باہر احتجاج میں شامل ہوں۔ عابد شیر علی کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے والد کیسے ہیں۔عابد شیر علی نے نہ صرف اپنی ٹویٹ میں احتجاج کی کال دی بلکہ اس پوسٹر پر جمائما کے گھر کا پورا پتا بھی لکھ دیا ہے۔
ان کی اسی ٹویٹ میں موجود احتجاجی پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے جمائما نے لکھا کہ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ان کے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر یہودی مخالف بیان بازی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جمائما کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ’90 کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ‘اس ٹویٹ کے بعد پاکستانی صحافی حامد میر اور جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ایسے مظاہروں کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔
درحقیقت جمائما کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ن دونوں کو احتجاج روکنے کا مشورہ دیا۔حامد میر نے ٹوئٹر پر لکھا ’پی ٹی آئی کو لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج بند کرنا چاہیے اور پی ایم ایل (ن) کو جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ شیشے کے گھروں میں رہنے والے دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں پھینکتے۔‘
لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔۔۔
حامد میر کے اس ٹویٹ کے جواب میں جمائما نے انہیں یہ یاد دلانے کی کوشش کی کہ نواز شریف اور ان میں کیا فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف اور میرے گھر کے باہر مظاہرے میں فرق یہ ہے کہ میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘جمائما کا کہنا ہے کہ ان کے بچے تو سوشل میڈیا پر بھی نہیں ہیں۔
اس بات کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ ’نواز شریف کے گھر میں بھی ایسی خواتین موجود ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں آئے روز نازیبا تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘
صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جمائما گولڈ سمتھ کو کم از کم ایسے نازیبا تبصروں اور خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرنی چاہیے۔ساتھ ہی حامد میر کا دعویٰ کیا کہ جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔جمائما نے مزید لکھا کہ وہ اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے کسی سیاسی عمل یا بیان بازی کی ذمہ دار نہیں ہیں۔
لندن میں جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر پارٹی کارکنان کے مظاہرے کے حوالے سے بی بی بسی اردو نے مسلم لیگ ن کے پاکستان میں مرکزی رہنماؤں سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تاہم کسی نے فی الحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس معاملے پر سوشل میڈیا منقسم ہے۔ بہت سے لوگ جمائما گولڈ سمتھ کی حمایت میں ٹویٹ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جمائما کے گھر کے باہر اس طرح کے مظاہروں کا کوئی جواز نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ ’احتجاج کا حق ایک ایسی چیز ہے جس کا ہم برطانیہ میں تحفظ کرتے ہیں، لیکن بچوں کو نشانہ بنانا اور یہودی مخالفت کا سہارا لینا گھٹیا اور ناقابل قبول ہے۔ ‘
یاد رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ برطانیہ کے ایک ارب پتی تاجر کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔ یہ شادی نو سال تک چلی اور سال 2004 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔
جمائما سے شادی کی وجہ سے عمران خان کو ‘یہودی ایجنٹ’ بھی کہا گیا اور ان کی شادی کو ‘سازش’ قرار دیا گیا۔ تاہم جمائما سے علیحدگی کے وقت عمران خان نے کہا تھا کہ ‘میرا گھر اور مستقبل پاکستان میں ہے جب کہ جمائما پاکستان میں رہنے کی بہت کوشش کر رہی ہیں لیکن میرے سیاسی کیریئر نے ان کے لیے یہاں رہنا مشکل بنا دیا ہے۔’
ماضی میں کئی مواقع پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں اور ان کے حامیوں نے جمائما گولڈ سمتھ کو عمران خان کی حمایت کرنے کے لیے نشانہ بنایا ہے۔گذشتہ سال نواز شریف کی لندن میں اپنے پوتے جنید صفدر کا پولو میچ دیکھتے ہوئے کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔ اس پر عمران خان نے نواز شریف کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کی اور ان کے بچوں پر طنز کیا تھا۔
اس کے بعد جمائما گولڈ سمتھ بھی اس بحث میں آگئیں اور مریم پر یہودی مخالف بیانات دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جمائما سوشل میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں‌
Next Article وزیر اعظم شہباز نے پیٹرول مہنگا کرنے سے انکار کر دیا : اوگرا کی سمری مسترد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych, مئی 18, 2026
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics مئی 18, 2026
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.