Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»زعیم ارشدکا کالم:بابل اساں اڈ جاناں
جہان نسواں / فنون لطیفہ

زعیم ارشدکا کالم:بابل اساں اڈ جاناں

ایڈیٹراپریل 30, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dua kazmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

 گذشتہ دنوں کراچی میں لڑکیوں کے گھر سے فرار ہونے کے پے در پے تین واقعات اور پھر بعد کے سامنے آنے والے معاملات نے ہر ذی شعور کو حیران کردیا۔
ہوا کچھ یوں کہ صرف ایک ہفتے میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیاں اپنے اپنے گھروں سے غائب ہوگئیں، والدین پریشان ہوگئے، ہرممکن کوشش کی گئی کھوج لگانے کی مگر ہر سعی ناکام و لاحاصل رہی۔ پولیس اور دیگر ادارے بھی حرکت میں آگئے ، ٹی وی پر مسلسل کوریج آنے لگی ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈز اور ہیش ٹیگ چلنے لگے ، جن کی وجہ سے ان واقعات کو خوب شہرت ملی، مگر جس طرح ایک ہفتے میں یہ غائب ہوئی تھیں، اسی طرح پولیس نے ان تینوں کو ایک ہی ہفتے کے اندر بازیاب بھی کرالیا۔ جب تک یہ لڑکیاں بازیاب نہ ہوئیں تھیں مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں اور بحث و مباحثہ چل رہا تھا، والدین میڈیا پر الزام لگا رہے تھے کہ یہ غلط معلومات لوگوں کو پہنچا رہے ہیں۔ مگر کہانی میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب بازیاب شدہ لڑکیوں نے عدالت میں یا تھانوں میں اپنے بیانات قلمبند کروانے شروع کئے، گو کہ یہ لڑکیاں کراچی کے مختلف علاقوں سے غائب ہوئی تھیں اور ان میں کوئی آپسی تعلق نہ تھا مگر تینوں نہ صرف پنجاب کے مختلف شہروں سے بازیاب ہوئیں بلکہ ان کے بیانات میں بھی زبردست مماثلت پائی گئی، جیسے: 1۔ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،2۔ میں نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا ہے، 3۔ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے4۔ میں بالغ اور خود مختار ہوں۔5۔ میں اپنے گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی ہوں۔ 6۔ میرے والدین مجھ پر تشدد کرتے تھے اور میری شادی ایک بڑی عمر کے شخص سے یا جسے میں پسند نہیں کرتی تھی اس سے کرانا چاہتے تھے۔
اول تو لڑکی کا گھر سے اس طرح چلے جانا ہی والدین کیلئے بڑی تکلیف و شرمندگی کا سبب تھا کہ یہ بھی کہا جانا کہ ان پر والدین کی جانب سے تشدد کیا جاتا تھا ، مارا پیٹا جاتا تھا، مرضی کے خلاف شادی کرائی جارہی تھی، بہت تفصیل میں اگر نہ بھی جائیں تو بھی با آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ معاملہ کس ڈگر پر جا رہا ہے۔
یہ تینوں لڑکیاں خاصے پڑھے لکھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے مندرجہ بالا الزامات صریحاً تسلیم شاید نہ کئے جاسکیں کہ معاملات کے تانے بانے کسی اور سمت میں واضح اشارہ کرتے نظر آتے ہیں۔ جیسے تینوں کا نکاح کر لینا، جو کوئی معمولی کام نہیں ، بالخصوص لڑکیوں کیلئے، یعنی یہ سب کچھ اچانک اور غیر ارادی طورپر نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے چلنے والے وہ معاشقے اور دوستیاں ہیں جو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعہ پھلتے پھولتے رہے ، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ والدین پوری طرح آگاہ تھے یا نہیں ۔ مگر ایک بات پکی ہے کہ یہ سب کچھ ہوا موبائل فون و انٹرنیٹ کے بے دریغ اور غیر ضروری استعمال کی وجہ سے ہے۔ والدین کو پتہ ہی نہ چلا اور کھیل کھیل میں نوبت یہاں تک آن پہنچی جس نے ایک عام گھریلوں لڑکی کو پورا خاندان چھوڑ کر ہزاروں میل دوسرے شہر میں بظاہر ایک انجان شخص تک پہنچا دیا۔ کچھ والدین کہہ رہے ہیں کہ ان کی بیٹی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ مگر کیوں اور کیسے ؟ لڑکی نے بلیک میل ہونے کا موقع فراہم کیا ہوگا تو بات یہاں تک پہنچی ہوگی، ورنہ ایک دوسرے شہر میں بیٹھا شخص بھلا کیسے بلیک میل کرسکتا ہے ، کوئی ساتھ کام کرتا ہو، ساتھ پڑھتا ہو، یا قریب رہتا ہو تو کچھ امکانات اس بات کے بن سکتے ہیں مگر اتنی دور بیٹھے شخص کا والدین جنہوں نے پال پوس کر اتنا بڑا کیا ہو پر فوقیت دیا جانا بہت واضح اشارہ دے رہا ہے کہ اس تباہی کا سبب کیا ہے۔
ساتھ ساتھ یہ لڑکیاں انجان لوگوں میں گھری زبردست خطرے کا شکار ہیں جس میں جنسی زیادتی، جسمانی تشدد، نفسیاتی و سماجی استحصال، کم عمری میں زچگی وغیرہ شامل ہیں، کیونکہ وہ پچھلے سارے سماجی و گھریلوں تعلقات کو توڑ کر ایک انجان شخص کی دسترس میں آگئی ہیں۔ جو بذات خود ایک نہایت ہی پرخطر فیصلہ ہے۔ ایسے میں اگر وہ شخص اخلاقی طور پر کمزور ہو تو سمجھ لیں کے لڑکی نے اپنی زندگی تباہ کرلی ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سارے خطرات زندگی بھر ان لڑکیوں کو نا آسودہ و پریشان رکھنے کا سبب ہوسکتے ہیں۔ یعنی کل ملا کے یہ ایک نہایت ہی گھاٹے کا سودا ہے جو نوجوان لڑکیاں کر رہی ہیں، جس کے مضمرات شاید فوری نہ نکلیں مگر قوی امکان یہی ہے کہ آئندہ زندگی میں ضرور ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہمارا معاشرہ دیگر معاشروں سے مختلف ہے گوکہ اب ہم بھی ہنس کی چال چلنے کے درپہ ہیں اور اپنی چال بھولتے جا رہے مگر اب بھی ہمارے ہاں کہیں کہیں سماجی اقدار کا پاس کیا جاتا ہے، مگر ایک ساتھ تین تین لڑکیوں کا اس طرح حد سے گزر جانا نوشتہء دیوار ہے جسے اب ہمیں پڑھ لینا چاہئے۔
بلاشبہ لڑکیوں کو شادی میں اپنی پسند کے اظہار کا حق ہونا چاہئے ، اور دیگر سماجی و معاشی معاملات میں بھی ان کے تمام جائز حقوق تسلیم کئے جانے چاہئیں مگر والدین کی عزت کو خاک میں ملا کر تو کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلق قائم کریں، تاکہ کسی بھی مرحلے پر بچے والدین کو بلاجھجک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔ اور کسی بھی بد ترین حادثہ سے بچنے کی بروقت تدبیر کی جاسکے گی۔ ساتھ ساتھ بچوں کو شخصی آزادی ضرور دیں مگر یہ جانتے ہوئے کہ وہ ناتجربہ کار ہیں ان پر نگاہ رکھیں اور اگر مشکوک حالات ہوں تو ان سے معاملے پر بات چیت کرکے اصل حقائق جاننے کی کوشش کریں۔ ورنہ موجودہ صورتحال سے باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مصائب و پریشانی کے دروازے ہماری آنے والی نسل کے منتظر ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Next Article آٹھ بلوچ طلبا اور استاد کو غازی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا : تخریبی کارروائیوں کا الزام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.