Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: امبر کو چھونے چلا میرا بلوچستان
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: امبر کو چھونے چلا میرا بلوچستان

ایڈیٹرمئی 9, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تین مشہور جاپانی بندروں کی کہانی تو آپ نے سنی ہو گی۔ نہیں سنی تو تصویر ضرور دیکھی ہو گی۔ ایک بندر نے منھ پر، دوسرے نے کانوں پر اور تیسرے نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ یعنی نہ بُرا کہو، نہ بُرا سنو، نہ بُرا دیکھو۔
جب بھی میں کوئی ملی نغمہ سنتا یا دیکھتا ہوں تو مجھے یہ تینوں یاد آ جاتے ہیں۔
کسان کھیتوں میں جھک سفید کپڑے پہنے ناچ رہا ہے، مزدور سلیقے سے بال سنوارے خوشی خوشی خراد مشین چلا رہا ہے، کلکاریاں مارتے بچے تالاب میں چھلانگ لگا رہے ہیں، بچیاں کڑک یونیفارم پہنے ترو تازہ چہرے لیے گاؤں کے نویں نکور سکول میں داخل ہو رہی ہیں۔
جیل کے صدر دروازے پر قومی جھنڈا لہرا رہا ہے اور قیدی قطار میں کھڑے جانے کس خوشی میں ٹھمک رہے ہیں۔ چاق و چوبند دستے مارچ پاسٹ کر رہے ہیں۔ ایک منظم ہجوم کے ہاتھ میں سوائے قومی پرچم کے کچھ نہیں۔
پنکھے چل رہے ہیں، ٹیوب ویل سے موٹی موٹی دھاریں نکل رہی ہیں، پائلٹ ہنستے ہنستے جہاز کو ایڑ لگا رہے ہیں، راہگیر کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے چمکتی بتیسی نکوس رہے ہیں۔ اور اس بیچ نجات دھندہ کا دمکتا چہرہ بھی بار بار درشا رہا ہے۔
سونے جیسی زمین، چاندی جیسے لوگ، چاروں طرف خوشحالی اور مسرتوں کا سیلاب۔ یہ ہے اصلی وطن۔
میں جب بھی ایسے ملی نغمات سنتا یا دیکھتا ہوں تو مجھے ہر اس دانشور، سیاست داں، لکھاری، ٹی وی چینل، اخبار، صحافی، اینکر اور تجزیہ نگار سے بیزاری سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ جس کے خیال میں کچھ اچھا نہیں ہو رہا۔
وہ ہمیں بس یہی بتا رہا ہے کہ جیلوں کی حالت بری ہے، عدالتیں کچھوا چھوڑ گونگھے کی رفتار سے بھی نہیں چل پا رہیں، جس کے پاس اثر و رسوخ یا پیسہ ہے قانون اس کا غلام ہے، آئین خود بے آئین ہے۔
مہنگائی سے عام آدمی پس رہا ہے، بے روزگاروں کی فوج بولائی بولائی پھر رہی ہے، سڑکیں ادھڑی ہوئی ہیں، نالیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، سکولوں کی چھت جھک چکی ہے، ہسپتال میں مریض برآمدوں میں پڑے ہیں، سگنلز پر بھکاریوں کی فوج ہے، بچیاں چھوڑ اب تو لاشیں بھی ریپ سے محفوظ نہیں۔
نوجوان ملک چھوڑنا چاہ رہے ہیں، رشوت کے نرخ بڑھ گئے ہیں، ہر دوکان دار کی اپنی بادشاہت اور اپنا پاکستان ہے۔شہری دن دھاڑے غائب ہو جاتے ہیں اور ان میں سے بہت کم صحیح سلامت چہرے کے ساتھ لوٹتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
کیا فائدہ یہ سب جھوٹ پھیلانے کا۔ ایسا کچھ بھی تو نہیں۔ یہ سب ڈیپ فیک ہے۔ سچائی دیکھنی ہے تو ملی نغمے کے مناظر دیکھیے تاکہ آپ کو حقیقی باتصویر رنگین پاکستان دیکھنا نصیب ہو۔ مٹھی بھر قنوطیوں کی صحبت میں بیٹھنے، انھیں سننے اور پڑھنے سے کہیں بہتر ہے کہ آدمی صرف رجسٹرڈ گیت کاروں کے تصدیق شدہ ملی نغمے دیکھے اور گنگنائے۔
خود بھی خوش رہے اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرے۔ اس تناظر میں مجھے شہزاد رائے کا نیا ملی وائرل گیت ’واجا‘ بہت پسند آیا۔ اس کے بول بہت ہی امید بھرے اور شاندار ہیں۔
دیکھ کے کالی رات ختم، تجھ کو بھٹکانے والے حالات ختم
کیا تیری کیا میری، اس دھرتی کی خاطر ہر ذات ختم
جس بات پے تو ناراض ہے، آج کر دیں وہ بات ختم
امبر کو چھونے چلا میرا بلوچستان
یہ میرا پاکستان ہے، یہ تیرا بلوچستان
آن بان جان شان۔
اگر کراچی سے جیونی تک کی ساحلی سڑک پر ٹھنڈی گاڑی میں ایک سو بیس کی سپیڈ پر سبز سمندر سے اٹھکیلیاں کرتے کرتے سینڈوچ کھاتے کھاتے راہ میں رکے بغیر گوادر پہنچ جائیں تو بصارت و بصیرت کو ملنے والی تراوٹ ویسے ہی حسین نغمے میں ڈھل جاتی ہے۔
جس کے فریم میں ہر بلوچستانی بساط بھر مسکرا رہا ہے۔ یہی سچ ہے باقی جھوٹ ہے پروپیگنڈہ ہے سازش ہے۔
میں نے اس سے یہ کہا
یہ جو دس کروڑ ہیں، جہل کا نچوڑ ہیں
ان کی فکر سو گئی
ہر امید کی کرن ظلمتوں میں کھو گئی
یہ خبر درست ہے ان کی موت ہو گئی
بے شعور لوگ ہیں، زندگی کا روگ ہیں
اور تیرے پاس ہے ان کے درد کی دوا
بولتے جو چند ہیں سب یہ شرپسند ہیں
ان کی کھینچ لے زباں ان کا گھونٹ دے گلا
جن کو تھا زباں پے ناز چپ ہیں وہ زباں دراز
چین ہے سماج میں
بے مثال فرق ہے کل میں اور آج میں
اپنے خرچ پر ہیں قید لوگ تیرے راج میں۔
تیرے ہی وجود سے ملک کی نجات ہے
تو ہے مہرِ صبحِ نو
تیرے بعد رات ہے
(حبیب جالب)
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : فوج کو کس کا خوف ہے ؟
Next Article ملک کے بہتر مفاد میں فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی

مئی 25, 2026

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب

مئی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.