Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : ہمارے لائق اور نالائق آئی ایس آئی چیف
کالم

محمد حنیف کا کالم : ہمارے لائق اور نالائق آئی ایس آئی چیف

ایڈیٹرنومبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gen-Hameed-Gul
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں بھی پوری قوم کی طرح مبہوت ہوا کہ آئی ایس آئی کا چیف پریس کانفرنس سے خطاب کر رہا ہے۔ اپنے اعتماد والے ہی صحیح لیکن صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہا ہے۔
رات کی تاریکی میں ہونے والی ملاقاتوں کا حال لائیو ٹی وی پر بتا رہا ہے اور اُردو کے بھاری بھر کم الفاظ استعمال کر کے ہمارے سیاستدانوں اور صحافیوں کو شرمندہ کر رہا ہے۔
اگر آئی ایس آئی چیف ٹی وی پر آ کر بولے گا تو اس کو جواب بھی عوامی جلسوں میں ملے گا۔ عمران خان نے اگلے دن ہی للکارا کہ کان کھول کر سُن لو تم آدھا سچ بول رہے ہو۔یہ باتیں سُن کر ماضی کے آئی ایس آئی کے سربراہوں کے چہرے میری آنکھوں کے سامنے سے گزر گئے۔
پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے آئی ایس آئی کے چیف اسد درانی صاحب ہیں۔پہلے ہمیں بتایا گیا کہ اے پی ایس (آرمی پبلک سکول کا واقعہ) محض کولیٹرل ڈیمج تھا، پھر را کے سابقہ چیف کے ساتھ مل کر ایک کتاب لکھ ڈالی۔ اس کے بعد ان کی نقل و حرکت پر کچھ پابندی لگی تو گھر بیٹھے بیٹھے ایک ناول لکھ ڈالا۔ وہ پہلے دو صفحے پڑھ کر میں نے ایک طرف رکھ دیا۔ اگر کسی نے پورا پڑھا ہو تو خلاصہ مجھے بتا دے۔
درانی صاحب چونکہ پڑھنے لکھنے کے شوقین تھے تو ریٹائرمنٹ کے بعد ادبی تقاریب میں نظر آنے لگے۔ ایک تقریب میں میری ایک دوست مصنفہ نے پوچھا کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرتے ہیں تو کہا کہ مجھے باغبانی کا شوق ہے۔ چند ماہ بعد ایک اور تقریب میں پائے گئے، میری دوست نے ان سے پھول کیاریوں کا حال پوچھا، فرمانے لگے آپ کیا کہہ رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے ہی کہا تھا کہ آپ کو باغبانی کا بہت شوق ہے۔ ہنس کر فرمانے لگے میں آئی ایس آئی چیف رہا ہوں آپ مجھ سے کیوں توقع کرتی ہیں کہ میں سچ بولوں گا۔
سچ بولنا شاعروں، درویشوں اور کبھی کبھی باغی سیاستدانوں اور صحافیوں کا کام ہے۔ آپ کسی پیشہ ور جاسوس سے کیوں توقع رکھتے ہیں کہ وہ سچ بولے گا۔
پاکستان میں آئی ایس آئی کا چیف یا تو اتنا طاقتور ہوتا ہے یا اتنا کمزور کہ وہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا بلکہ سچ بولنا شاید اس کے عہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ہمارے زندگی کے پہلے مشہور آئی ایس آئی چیف اختر عبدالرحمان تھے۔خود اپنے آپ کو ’خاموش مجاہد‘ کا خطاب دیا، پھر افغانستان میں اپنی کامیابوں کے حوالے سے ایک سوانح عمری لکھوائی، عنوان اس کا تھا ’فاتح‘۔
اس میں ذکر تھا کیسے انھوں نے افغانستان میں سویت یونین کو شکست دی۔ روس اور افغانستان آج دونوں آزاد ہیں اور ہم اب بھی حقیقی آزادی کے لیے ایک سست رو مارچ کر رہے ہیں۔
جنرل حمید گل سے زیادہ مشہور تو کوئی آئی ایس آئی چیف نہیں رہا۔ وہ جلال آباد فتح کرنے چلے تھے لیکن رستے میں میڈیا کو انٹرویو دینے لگے اور اپنے آخری دم تک دیتے رہے۔ان کی کمان میں ان کے آرمی چیف اور درجن بھر سینیئر جنرل بظاہر ایک جہاز کو گرا کر ہلاک کر دیے گئے لیکن ان کی فاتحانہ مسکراہٹ کو کوئی فرق نہیں پڑا۔
اور اب حال یہ ہے کہ ہم جلال آباد والوں کی داڑھی کو ہاتھ لگا کر منتیں کرتے ہیں کہ ہم آپ کے بھائی ہیں ہمیں بخش دو۔
جس طرح ہم سب کا اپنا پسندیدہ کرکٹر، گلوکار یا بریانی کا برانڈ ہوتا، میرے پسندیدہ آئی ایس آئی چیف جنرل جاوید ناصر رہے ہیں۔ وہ قدرے غیر معروف ہیں اور شاید اپنے زمانے میں تھوڑے نالائق بھی سمجھے جاتے تھے۔ ٹرک بھر بھر کر مجاہدین کو کابل بھیجتے تھے اور ان ٹرکوں کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرہ تکبیر بھی بلند کرتے تھے۔ اور شاید پاکستان کے پہلے باریش آئی ایس آئی چیف تھے۔
کہتے ہیں کہ انھوں نے بوسنیا کے جہاد میں بھی اپنا حصہ ڈالا تھا، پر وہ ریٹائر ہو گئے اور ہم بھی انھیں بھول گئے۔ پھر ایک دن میں نے دیکھا کہ جنرل صاحب کا ٹی وی پر انٹرویو چل رہا ہے لیکن سکرین بلینک ہیں۔ نہ ان کی فوٹیج نہ کوئی تصویر، صرف سکرین پر نام لکھا ہے پھر انٹرویو کے دوران اینکر نے خود ہی بتایا کہ جنرل صاحب تصویر کشی کو حرام سمجھتے ہیں، ٹی وی پر شکل دکھانا مکروہ ہے لیکن اپنا پیغام تو پہنچانا ہے تو اس لیے قوم سے مخاطب ہیں۔
ہمارے موجودہ آئی ایس آئی چیف ظاہر ہے ایک پروفیشنل سولجر ہیں، غیر سیاسی ہیں اور ظاہر ہے ان کا اپنا حلال حرام ہے۔ تو چاہیں تو وہ بھی جنرل جاوید ناصر سے سبق حاصل کر سکتے ہیں کہ شکل بھی نظر نہ آئے، پیغام بھی پہنچ جائے۔ ویسے آدھا سچ تو آدھا سچ ہی رہتا ہے چاہے اردو کتنی ہی شستہ کیوں نہ ہو۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایس آئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی کا ریفرنس مسترد کردیا
Next Article حامد میرکاکالم:ارشد شریف کا بار بار قتل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کیلیے جنرل فیض کو ہٹایا اور آئی ایس آئی کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگادیا، عمران خان

اگست 15, 2024

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کوہم سے بچھڑے 8برس بیت گئے ۔

اگست 15, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی بمقابلہ آئی ایس آئی ۔۔ کیا تصادم ناگزیر ہوچکا ؟

اکتوبر 29, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.