Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:خواب یا حقیقت
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:خواب یا حقیقت

ایڈیٹرجنوری 4, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عجیب سا خواب تھا۔ پہلے کبھی ایسا خواب نہیں دیکھا ،اب یاد کرتا ہوں تو جھُرجھری سی آجاتی ہے ۔لوگ کہتے ہیں کہ خوابوں کی تعبیر اُلٹ ہوتی ہے مگر یہ تو پورا خواب ہی اُلٹ تھا،بھلااِس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے !کیا دیکھتا ہوں کہ ایک پہاڑی علاقہ ہے ، پُر پیچ سڑک ہے ، سڑک کے دونوں اطراف میں کھائی ہے، کسی بھی جگہ حفاظتی جنگلے نہیں ہیں ۔ میں گاڑی میں جا رہا ہوں،آگے پیچھے اکا دکا گاڑیاں اور بھی ہیں ، اچانک کسی نا معلوم وجہ سے میری گاڑی پیچھے کی طرف سرکنے لگتی ہے، میں گھبرا کر بریک لگانے کی کوشش کرتا ہوں مگر گاڑی نہیں رکتی اور تیزی سے پیچھے کی جانب لڑھکتی چلی جاتی ہے ، میں سٹیرنگ گھما کر اسے قابو میں کرنے کوشش کرتا ہوں اور کھائی میں گرنے سے بال بال بچتا ہوں۔ گاڑی مگراب بھی تیزی سے پیچھے کی جانب چلتی جا رہی ہے ، بریک بدستور کام نہیں کر رہی اور میں اسی طرح گاڑی کو کھائی سے بچانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں مگر ایک جگہ اترائی میں گاڑی قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور سڑک سے نیچے لڑھک جاتی ہے ، نیچے سینکڑوں فِٹ گہرائی ہے ، میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھا جاتا ہے اور پھر اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ میرا سانس تیز تیز چل رہا ہے اور میں پسینے میں شرابور ہوں، تھوڑی دیر بعد جب میرے حواس بحال ہوتےہیں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے تو ایک خواب دیکھا تھا ۔
کئی دن تک یہ خواب میرےدل و دماغ پر چھایا رہا، مجھ سے کوئی کام نہیں ہوا، گھر میں جب کوئی مجھ سے بات کرتا تو میں بس ہوں ہاں میں جواب دیتا ،دفتر میں بھی کام میں دل نہ لگتا ، مجھے رہ رہ کر خیال آتا کہ اِس خواب کی تعبیر کیاہے ، کس سے پوچھوں ، کسی نے کہاکہ ’خواب نامہ ‘ میں اِس کا مطلب تلاش کرو، بڑی مشکل سے میں نے وہ کتاب کہیں سے حاصل کی، اُس میں دیکھا تو اِس قسم کے خواب کا ذکر نہیں تھا ، شاید جس زمانے میں یہ کتاب لکھی گئی تھی اُس زمانے میں گاڑیاں عام نہیں تھیں ، مگر اُس میں اُن خوابوں کا ذکر ضرور تھا جن میں تباہی ، بربادی اور موت دکھائی دے ۔ اُن خوابوں کی جو تعبیر کتاب میں لکھی تھی وہ مجھے کچھ عجیب سی لگی ، میں نے وہ کتاب بند کرکے رکھ دی ۔ اُس کے بعد وہی ہوا جو کسی خوفناک واقعے کے بعد ہوتا ہے ، آپ روزانہ اُس واقعے کے زیر اثر بیدار ہو کراٹھتے ہیں ، اُس واقعے کی تفصیلات آپ کے ذہن میں گردش کرتی رہتی ہیں اور آپ کو یوں لگتا ہے جیسے یہ واقعہ زندگی بھر آپ کی جان نہیں چھوڑے گا مگر ایک دن ایسا ہوتا ہے کہ آپ صبح نیند سے بیدار ہوتے ہیں ، اپنے کام پر جانے کے لیے تیار ہوتےہیں اور پھر سارا دن کام کے دوران آپ کو وہ واقعہ یاد نہیں آتا اور پھر رات کو اچانک خیال آتا ہے کہ آج آپ کو وہ ناخوشگوار واقعہ یاد نہیں آیا، یہ سوچ کر دل کو سکون سا ملتا ہے اور یوں وہ واقعہ آپ کی یاد سے غائب ہوجاتا ہے یا یوں کہہ لیں کہیں لا شعور میں چلا جاتا ہے ۔اِس خواب کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہوا، کچھ دنوں بعد مجھے یہ خواب بھول گیا اور میں اپنے روز مرہ کاموں میں مصروف ہوگیا۔
لیکن ایک رات دوبارہ میں نے وہی خواب دیکھا ۔اِس مرتبہ بھی سارا خواب ویساہی خوفناک تھا، اسی طرح میری گاڑی چڑھائی پرجاتے ہوئے اچانک پیچھے کی جانب سرکنا شروع ہوگئی اور بالآخر بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری ، میں چیخ مار کر بستر سے اٹھ بیٹھا۔چند سکینڈ بعد مجھے جب احساس ہوا کہ یہ خواب تھا تو میں نے خدا کا شکر ادا کیا ۔ مگر اِس مرتبہ میں نے فیصلہ کیاکہ اپنے اِس خواب کا ذکر کسی ماہر نفسیات سے کروں گا ، آخر دوسری مرتبہ ایسا خواب کیوں آیا!میں نےشہر کے سب سے قابل ماہر نفسیات سے وقت لیا اور اسے اپنے خواب کے متعلق بتایا ، اُس نے مجھ سے دوچار سوالات کیے اور پھر اِس نتیجے پر پہنچا کہ شاید آج کل میں کسی ذہنی تناؤ کا شکار ہوں جس کی وجہ سے میری نیند متاثر ہوئی ہے اور یہ خواب اسی کا نتیجہ ہیں۔ اُس نے مجھے اینٹی ڈپریسینٹ کی گولی اور نیند کی دوا دی اور مشورہ دیا کہ میں جلد سونے کی کوشش کیا کروں ۔میں اُس کی تشخیص سے مطمئن تو نہیں ہوا مگر پھر بھی میں نے پوری نیک نیتی کے ساتھ اُس کے مشورے پر عمل کیا۔ میری نیند میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی تونہیں آئی البتہ یہ ضرور ہوا کہ کچھ دنوں تک وہ خواب مجھے دوبارہ نہیں آیا۔لیکن پھر ایک رات وہی ہوا، میں وہ خواب دوبارہ دیکھا، اِس مرتبہ میری گاڑی قدرے تیز رفتار سے پیچھے کی طرف لڑھکتی دکھائی دی ، میں نے اسے بچانے کی حتّی المقدور کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکا، گاڑی اسی طرح تیزی سے کھائی میں گر گئی ۔لیکن ایک عجیب بات ہوئی ۔ اُس خواب کے بعد جب میں بیدار ہوا تو سکھ کا سانس لیا ،اسی طرح جیسے ہر بندہ برے خواب کے بعد شکر ادا کرتا ہے کہ یہ محض خواب تھا ، میں کچھ دیر دم سادھے یونہی پڑا رہا، اُس کے بعد بستر سے اٹھ کر باہر آگیا، سوچا کھلی فضا میں سانس لوں ،میں نے کمرے کا دروازہ کھولا اور باغیچے میں آگیا، پورچ میں وہی گاڑی کھڑی تھی جو خواب میں دکھائی دیتی ہے ، نہ جانے کیا سوچ کر میں اندر گیا اور گاڑی کی چابی لے واپس باہر آگیا۔گاڑی سٹارٹ کی اور اسے سڑک پر لے آیا، گاڑی میں کوئی خرابی نہیں تھی، میں نے اسے اچھی طرح دائیں بائیں موڑ کر دیکھا، ایک دو جگہ بریک لگا کر چیک کیا، گاڑی کو ریورس بھی کیا مگر گاڑی میں کوئی نقص نظر نہیں آیا۔چند روز پہلے گھر کے پاس ایک نیا فلائی اوور تعمیر ہوا تھا ، میں نے سنا تھا کہ وہاں قدرے چڑھائی ہے ، میں گاڑی اُس پر لے گیا، گاڑی فلائی اوور پر چڑھنے لگی اور پھر اچانک اسی طرح پیچھے کی طرف گھسٹنے لگی جیسے خواب میں ہوتا ہے ، میرے پسینے چھوٹ گئے ، میں نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر گاڑی نہ رکی ، رات کا وقت تھا اُس وقت وہاں کوئی اور گاڑی نہیں تھی مگر میری گاڑی بدستور پیچھےکی جانب چلتی جارہی تھی ، یکدم اُس کی رفتار تیز ہوگئی ، اتنے میں نہ جانے کہاں سے ایک ٹرک آگیا ، مجھے لگا جیسے میں اُس سے ٹکرا جاؤں گا ، میں نے گھبراہٹ میں ہاتھ پاؤں مارنے شروع کیے ، مدد کے لیے پکارنے لگا ، وہاں کوئی بھی نہیں ، اِس سے پہلے کہ میری گاڑی ٹرک سے ٹکرا جاتی ، میں چیخ مار کر اٹھ بیٹھا۔ کچھ دیر تک تو مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے ، کیا میں حادثے کے بعد اسپتال میں ہوں؟ کچھ دیر بعداندھیرے میں آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوئیں تو مجھے پتا چلا کہ میں اپنے بستر میں ہوں اور یہ بھی ایک خواب تھا۔
اُس دن کے بعد سے میری عجیب حالت ہے ، میں چلتے چلتے اپنے بازو میں چٹکی بھر کے دیکھتا ہوں کہ کہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہا ۔میں روزانہ صبح اٹھتا ہوں، دفتر جاتاہوں ، گھر واپس آتا ہوں، گاڑی چلاتا ہوں، دوستوں کے ساتھ گپیں لگاتا ہوں، کسی ریستوران میں کھانا کھاتا ہوں ، دنیا کے سب کام کرتا ہوں ، مگر نہ جانے کیوں مجھے یہ وہم ہوگیا ہے کہ یہ سب ایک خواب ہے ، ایک دن میں اِس خواب سے بیدار ہوں گا اور اُس دن حقیقت مجھ پر آشکار ہوگی ۔ لیکن مجھے کیا پتا کہ وہ بھی کوئی خواب ہوگا یا حقیقت؟
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:بولرز جو شام کا سبق صبح بھول بیٹھے،
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:تو ایسے چل رہا تھا ہمارا پیارا پاکستان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی

مئی 9, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.