خانیوال (نمائندہ گردو پیش ) محکمہ زراعت توسیع خانیوال کے زیر اہتمام فارمر ڈے کا انعقادہوا ، گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی کے لیے کچا کھوہ کے نواحی چک 25/10Rمیں اورنگزیب خان سیال کے ڈیرہ پر گندم کے حوالے سے فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر اقبال خان نے کاشتکاروں کو گندم کے نازک مراحل پر آبپاشی، متوازن کھادوں کے استعمال اور ان کی افادیت اور بروقت جڑی بوٹی کی تلفی بارے آگاہی دی ۔
نیز گندم میں سست تیلہ کے نقصان سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کے لیے کسان دوست کیڑوں کی افادیت بارے آگاہی دی گئی . علاو ہ ازیں گندم کی بیماریوں بطور خاص زرد کنگی کی پہچان اور تدارک کےبارے میں مفید مشورے بھی دیے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال مظہر حسین کلیم نے تیلدار اجناس کی کاشت اور اہمیت بارے رہنمائی دی. محمد واجد زراعت آفیسر کچا کھوہ نے گندم اور تیلدار اجناس کے حوالے سے ضلعی سطح پر پیداواری مقابلہ جات بارے رہنمائی دی. فارمر ڈے کے موقع پر کثیر تعداد میں کاشتکاران نے حصہ لیا مزید برآں چک 25/10R میں اورنگزیب خان سیال کے رقبہ پر کاشتہ نمائشی پلاٹ گندم کا معائنہ کیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی نے کی. کھاد کے حوالے سے کاشتکاران کی شکایات پر فوری عمل درآمد اور یوریا کی دستیابی اور اس کی متبادل کھادوں کے بارے میں رہنمائی دی گئی ۔
فیس بک کمینٹ

