خانیوال : ( نمائندہ گردو پیش ) پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ۔ہم ایک خاندان کی طرح ہیں سید کرار حیدر شاہ سے بہت پرانا تعلق ہے یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان نے سید کرار حیدر شاہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بےنظیر بھٹو کے سیاسی وژن کو لیکر چل رہے ہیں۔ہماری حکومت کو پہلے سے چیلنجز ملے ہم ان کا مقابلہ کر رہے ہیں عوام بہتر جانتی ھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور بقا کے لیے اور آمریت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ۔اور ہم نے اس کے لئے قربانیاں دیں ہمارے کارکنوں کو سزائیں دی گئیں ۔ہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور غیر جمہوری ہتھکنڈو ں کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا جب بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں گے جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔گلگتت بلتستان میں آئیندہ حکومت ہماری ہوگی۔
قبل ازیں گورنر سید مہدی شاہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید کرار حیدر شاہ کے گھر پہنچے تو سید کرار حیدر شاہ ،سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم خانیوال اور مصور بتول ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خانیوال اور دیگر کارکنان نے استقبال کیا۔سید کرار حیدر شاہ کے بیٹے سید محمد ایقان علی شاہ نے گلدستہ پیش کیا۔گورنر سید مہدی شاہ نے سید کرار حیدر شاہ سے ان کے بہنوئی سید قلب حیدر رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔
فیس بک کمینٹ

