خانیوال ( نمائندہ گردو پیش ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو کھاد سپلائی چیکنگ کا ٹاسک دیدیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے غلہ منڈی میں 2950 روپے میں یوریا کھاد بیگ بیچنے پر کھاد ڈیلر کو 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ کھاد کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری پر ضلع میں زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ڈیلرز روزانہ دستیاب سٹاک کے مطابق فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد سے متعلق شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔
فیس بک کمینٹ

