Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
سہیل وڑائچ

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

ایڈیٹرجون 21, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo suhail warraich
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجابی دسترخوان پر ککڑ دی لت یعنی مرغ کی ٹانگ سب سے اہم آدمی کو ملتی ہے۔ اگر کسی مہمان کی دعوت ہے تو اسے ککڑ دی لت پیش کی جائیگی، میزبان اپنے خلوص اور ایثار کے ثبوت کیلئےککڑ دی لت مہمان کو دے دیتا ہے۔ گھر پرمرغ پکا ہے اور کوئی مہمان مدعو نہیں تو ککڑ دی لت گھر کے سربراہ کے حصے میں آئیگی۔ گویا مرغ کی ٹانگ اہمیت، طاقت اوراثرورسوخ کی علامت ہے،افسروں کے میس (Mess)میں مرغ کی ٹانگ کانٹے یعنیForkمیں پھنسا کر میز پر لائی جاتی ہے اور سب سے سینئر اور معزز فرد کو پیش کی جاتی ہے وہ کانٹے کو پکڑتا ہے تو ککڑ کی لت خودبخود اس کی پلیٹ میں آجاتی ہے۔اس رسم کو آپ کھانے کے آداب کا حصہ سمجھ لیں ،پروٹوکول کا رعب گردانیں یا طاقتور اور کمزور سےاس کی حیثیت کے مطابق سلوک کرنا کہہ لیں۔ سچ یہی ہے کہ آج بھی تکلف، آداب ِ میزبانی یا دکھاوے کی خاطر اس رسم کی پوری طرح پابندی کی جاتی ہے گویا جسے ’ککڑ دی لت‘مل گئی وہی محفل کا بادشاہ ہوتا ہے۔
ککڑ دی لت سے ایک قصہ یاد آگیا ۔ایک بڑے گھر میں مدعو تھا ،غریب صحافی کے علاوہ تمام لوگ قریبی رشتہ دار تھے دولت ان کے گھر کی باندی ہے مگر ایک ڈش پر باقاعدہ چھینا جھپٹی دیکھنا میرے لئے ایک نیا تجربہ تھا وہ ڈش چونکہ مقدار میں کم تھی اور ہر کوئی وہ کھانا چاہتا تھا مگر طاقتور میزبان کسی کواس میں حصہ دار بنانے پر تیار نہ تھا اسی کھانے کے دوران طاقتور میزبان نے خود کھانا پہلے ڈالا اور مرغ کی ٹانگیں اپنی پلیٹ میں ڈال لیں۔ سالن اپنی پلیٹ میں ڈالنے کے بعد میزبان نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی طرف ڈونگہ بڑھایا تواس نے اونچی آواز میں کہا آپ بڑے گھر والے بھی عجیب لوگ ہیں مرغ کی ٹانگیں خود ڈال لیتے ہیں اور رشتہ دار مہمانوں کو بچی کھچی بوٹیوں اور ہڈیوں پر ٹرخادیتے ہیں۔ اس لیے ہم رشتہ داروں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جب بھی آپ دعوت پر بلاتے ہیںتو ہم گھر سے کھانا کھاکر آتے ہیں کیونکہ ککڑ دی لت تو آپ خود ڈال لیتے ہیں۔
ان کے اس جملے پر ہنسی کے فوارے چھوٹ گئے مگر غریب صحافی ان باتوں، معنوں میں کھو گیا کہ ککڑ دی لت خود اپنی پلیٹ میں ڈالنے اور اپنے رشتے داروں کو غیر اہم بوٹیاں تقسیم کرنے کا مطلب کیا ہے؟ اور پھر یہ سوچ بھی آئی کہ کیا ساری دنیا میں یہی نہیں ہورہا بہترین بوٹیاں طاقتور کھارہے ہیں اور بچی کھچی کمزوروں کی طرف بڑھا دیتے ہیں ملکوں کی سیاست میں بھی طاقتور اور کمزور کی تقسیم میں یہی کچھ نظر آئیگا۔
دنیا کی تمام زبانیں محترم ہیں کیونکہ یہی وہ وسیلہ ہیں جنہوں نے بے زبان جانوروں کو بولنے والا انسان بنایا مگر کسی مادری زبان کی جوتفہیم وترجمہ مقامی لوگ سمجھتے ہیں،کسی دوسری زبان میں ترجمے یا تشریح سے بعض اوقات اس لفظ کی تاثیر اور ذائقہ مجروح ہوجاتا ہے۔
لفظ مرغ فارسی زبان سے آیا ہے اور ہر پرندہ مرغ ہے چاہے وہ عنقا اور دیومالائی سیمرغ ہو یا مرغابی ۔ مگر پنجابی زبان میں مرغ کو ککڑ کہنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ سنگا پور میں ایک دیسی ریسٹورنٹ کی ڈش کا نام تھا ’’ککڑ قیمہ‘‘ نام سے متاثر ہوکر وہ ڈش منگوائی تو خالص پنجابی ذائقے کا شاہکار تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تو پنجابی واروں( دلا بھٹی دی وار، راجہ رسالودی وار) کی طرح بھٹو بھی فوک لور یالوک کہانیوں کا حصہ بن گئے ان کی پھانسی کے بعد پنجاب کے ادیبوں اور شاعروں کا ایک مجموعہ ’’ خوشبو کا سفر‘‘ کے نام سے شائع ہوا جس میں ایک لوک نظم کے الفاظ ککڑا دھمّی دیا( یعنی منہ اندھیرے بولنے والے مرغ) تھے۔ یاد رہے کہ پھانسی دینے کا وقت بھی وہی دھمّی والا ہوتا ہے، نسرین انجم بھٹی نے پنجابی کی جوEpic Poem اس موقع پر لکھی وہ امرتا پریتم کی تاریخی ’’ اج آکھاں وارث شاہ نوں‘‘ کے برابر تولنے کے قابل ہے۔’’ بھٹو دی وار‘‘ کے نام سے مشہور اس نظم میں نسرین بھٹی نے آغاز یوں کیا ’’ میں مرزا ساگر سندھ دا، میری راول جنج چڑھی؍ میں ٹریا سولی چم کے ‘‘ اس کتاب ’’ خوشبو کا سفر‘‘ کے شائع ہونے کے بعد اس مجموعے میں لکھنے والے شاعروں کیخلاف ضیاء الحقی کوڑے لہرانا شروع ہوگئے ،سرکاری ملازموں کا دور دراز شہروں میں تبادلہ کردیا گیا ہر صاحب ضمیر پرزمین تنگ کردی گئی۔ وہ وقت گزر گیا مگر تاریخ کا سبق یہ ہے کہ نسرین انجم بھٹی کی ’’ وار‘‘تا ابد زندہ رہےگی البتہ جبر کا دور اوراُس زمانے کے حکمران تاریخ کے اندھیروں میں کھوچکے ہیں۔
گزشتہ نصف صدی سے دنیا میں جو سائنسی اور مادی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں انکا پنجابی دستر خوان یا مینو پر بھی فرق پڑا ہے نصف صدی پہلے برائلر یا ولایتی مرغ کا کوئی وجود نہ تھا دیسی مرغ ہی ککڑ کہلاتا تھا اور یہی کھایا جاتا تھا ۔پنجابی گھرانوں (مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس میں) میں مرغ تب پکتا تھا جب کوئی بیمار ہوتا یا پھر کسی مہمان کےآنے پر مرغ پکانے کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ مجھے شہر اور دیہات دونوں میں مرغ پکانے کی تیاری کی کہانیاں اچھی طرح یاد ہیں۔ دیہات میں تقریباً ہر گھر میں مرغیاں پالی جاتی تھیں جب کوئی مہمان آتا تھا تو کسی نہ کسی چوچے کی شامت آجاتی تھی دیہاتی رواج کے مطابق مرغیوں کے چوچے گھر کے کسی نہ کسی بچے سے موسوم ہوتے تھے کوئی چوچا پپو کا ہوتا تھا تو کوئی گڈی یا ننھی اسکی نام نہاد مالکہ ہوتی تھی۔جب فیصلہ یہ ہوتا کہ آج پپو کا چوچا ذبح کرلیں تو ایک طرف پپو کے چوچے کا پیچھا شروع ہوجاتا دوسری طرف پپو کی چیخوں اور رونے کی آواز بلند ہونا شروع ہوجاتی۔ اس زمانے کے ککڑ برائلر کی طرح سست الوجود اور ساکت نہیں ہوتے تھے، وہ کبھی چھت پر چڑھ جاتے کبھی بستروں کے اوپر جاکر بیٹھ جاتے ،بڑی تگ ودو کے بعد ’’چوچا‘‘ گرفتار ہوتا تو ذبح کرنیوالے کی تلاش ہوتی یہ دیسی چوچے بڑی مشکل سے قابو آتے تھے انہیں پھڑ پھڑاتے اور زور لگاتے ہوئے پکڑ کر چھری پھیرنی پڑتی تھی پپو اس دوران رورو کے چپ ہوجاتا تھا اوردیسی مرغ کی ہانڈی تیار ہوتی۔ مہمان کیلئے ’’ ککڑ‘‘ کا پٹ اور پپو اور دیگر خاندان کو بھی بچی کھچی بوٹیاں مل جایا کرتی تھیں۔
میرے آبائی شہر جوہر آباد میں مرغ ایک ہی دکان سے ملتے تھے مجھے خود کئی بار وہاں سے دیسی مرغ خریدنے کا اتفاق ہوا۔ اس زمانے میں دیسی مرغ ، سونے کا نوالہ ہوتا تھا آج لوگوں کے فریج اور فریزر مرغوں سے بھرے ہوتے ہیں رزق کی اس فراوانی پر لوگ شکر ادا نہیں کرتے حالانکہ نصف صدی پہلے تک ایک پاؤ گوشت اور مرغ نصیبوں والے کھاتے تھے اب ہر کوئی کھاتا ہے۔ سب کچھ بدل گیا خوان بدل گئے ،اندازبدل گئے، فرشی نشستوں سے ڈائننگ ٹیبل تک سب کچھ نیا آگیا، ہاں البتہ ’’ککڑ کے پٹ‘‘ کی اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی۔ مرغ کی ٹانگ آج بھی مہمان کی ٹانگ یا مہمان کیلئے ٹانگ کی حیثیت سے ہی سماج میں موجود ہے۔
اگر مرغ کی ٹانگ کا اطلاق سیاست پر کریں یا اسکو حکمرانی کے اصولوں کے مطابق جانچیں تواب بھی مرغ کی ٹانگ انہی کو نصیب ہے جو طاقتور اور صاحب اقتدار ہیں باقی مخلوق تو صدیوں سے بچی ہوئی بوٹیاں کھاتی رہی ہے اب بھی کھا رہی ہے، بجٹ میں ’’ ککڑ‘‘ کے پٹ‘‘ بار بار انہی کو ملتے ہیں جو خاص ہیں۔ کاش یہ روایت بدلے اور عام بھی مرغ کی ٹانگ پر اپنا حق جتاسکیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.