Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:الیکشن الیکشن!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:الیکشن الیکشن!

ایڈیٹرمارچ 2, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں ہر طرف سیاست ہی سیاست ہے خبریں سیاسی، تبصرے اور تجزیئے سیاسی ، رویے سیاسی، یوٹیوبرزسیاسی، چوپال سیاسی اور جہاں چار پرانے دوست اکٹھے ہوئے وہاں بھی خوبصورت یادیں شیئر کرنے کی بجائے سیاسی گفتگو شروع ہو جاتی ہے اور ان میں سے ایک یہ خود کو صف اول کا تجزیہ نگار سمجھ رہا ہوتا ہے چلیں ہمارے یہ اور دوسرے دوست اگر کسی مسئلے پر اختلافی گفتگو کرتے بھی ہیںتو انہیں اس کا سلیقہ آتا ہے مگر جب مجھ ایسے لوگ بھی اس پرائی آگ میں کودتے ہیں تو خود بھی جلتے ہیں اور دوسروں کو بھی جھلساتے ہیں ہم ایسے عام لوگ جن کےپاس نہ خبر ہے نہ حالات کا پورا ادراک ہے صرف جذبات ہی جذبات ہیں تو پھر یہ جذبات آپس میں الجھ پڑتے ہیں اورپرانی دوستیاں بھی داؤپر لگ جاتی ہیں ۔
تاہم اس حوالے سے بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ان کے اپنے اپنے رجحانات ہیں جن کی تکمیل کا کوئی موقع وہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اب چند روز قبل علامہ شکم پرورلدھیانوی ایک بار پھر میرے غریب خانہ پر تشریف لائے ،میں نے ان کی توجہ ان کی مرغوب گفتگو سے ہٹانے کے لئے پوچھا ’’علامہ صاحب آپ کو انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں؟ بولے، میں تو آج تمہاری طرف آیا ہی یہ پتہ کرنے کیلئے تھا کہ انتخابات کب ہورہے ہیں ؟میں نے کہا علامہ صاحب آپ کو انتخابات سے اتنی دلچسپی کیسے پیدا ہو گئی ہے ؟بولے تمہیں تو پتہ ہی ہے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سارا شہر بریانی کی بھینی بھینی خوشبو سے مہک اٹھتا ہے۔ ان دنوں سارا شہر ایک دسترخوان سے دوسرے دستر خوان تک کا ہوتا ہے، ان سیاسی دسترخوانوں کا مزا ہی اور ہے آپ ان کا کھاتے بھی ہیں اور انہیںممنون بھی کرتے ہیں، میں نے عرض کی علامہ صاحب آپ کو ان میں سےجو لوگ چند روز کھلاتے ہیں اس کے بعد پورے پانچ سال وہ سب کچھ آپ کی آنتوں سے نکالنے میں لگے رہتے ہیں۔ علامہ نے یہ سن کر قہقہہ لگایا اور فرمایا میرے پاس ہے ہی کیا جو یہ مجھ سے وصول کریں گے؟ میں نے تو ان کے دسترخوان بھی خالی کرنے ہیں بلکہ ان کے حق میں یا ان کے مخالف کے خلاف تقریریں کرکے ان کی جیبیں بھی خالی کرنا ہوتی ہیں۔
ان دنوں ادھاپہلوان ٹھنڈی کھوئی والا بھی بہت سرگرم ہے، آگے پیچھے بھی اس کی دکان پر لسی پینے جاتا تھا تو وہ مجھے انگریزی فلموں کی ادھی پچدی کہانیاں سنایا کرتا تھا مثلاً مجھے دور سے آتا دیکھ کر وہ اپنی گدی پر بیٹھے رہنے کی بجائے میرے احترام میں کھڑا ہو جاتا اور اکثر پوچھتا ’’قاسمی صاحب ‘‘ آپ نے نابالغ حسینہ دیکھی ہے جس پر میں پسینو پسین ہو جاتا اور وہ بات جاری رکھتے ہوئے کہتا قاسمی صاحب آپ یہ فلم ضرور دیکھیں اور پھر اس کی من گھڑت کہانی مجھے سنانے لگتا مگر آج ملاقات ہوئی تو اس نے پوچھا قاسمی صاحب الیکشن کب کرا رہے ہیں ؟میں نے پوچھا ادھاپہلوان تمہیں الیکشن میں اتنی دلچسپی کیسےپیدا ہو گئی ہے ؟بولا، سر جی آج کل دہی کے صرف پانچ سات کونڈے لگتے ہیں جب کہ الیکشن میں بیس پچیس کونڈے کہیں نہیں گئے جب الیکشن شروع ہوں تو آپ آکر خود دیکھنا میری ہٹی پر کتنی رونق ہوگی باہر سڑک پر بھی کرسیاں بچھی ہوں گی دمادم مست قلندر ہو گا ،اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی گدی سے اٹھ کر ناچنا شروع کر دیا ۔
میں ادھاپہلوان کو کیا بتاتا کہ ا لیکشن کب ہونے ہیں یا ہونے ہیں کہ نہیں کہ ابھی تو جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے اپنے حلقوں میں روٹھے ہوئوں کو منایا جا رہا ہے فی الحال انفرادی دعوے کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں یار لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ ان دنوں ’’نیوٹرلز‘‘کس طرف ہیں۔اس کے علاوہ بہت سے متنازع مسائل ہیں، جہاں تک میری ذاتی رائے کاتعلق ہے یہ پورا منظر نامہ میرے سامنے ہے مگر میرے لئے سب سے اہم اور سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریروں میں زبان و بیان کے جو جوہردکھائے ہیں ان سے پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود پاکستانیوں اور غیر پاکستانیوں کے ذہن بہت آلودہ ہو گئے ہیں، لہٰذا ہٹ دھرمی و بد زبانی عام ہو چکی ہے اب کچھ عرصے سے دوسری طرف سے بھی اسی ’’انداز بیان‘‘ کی پیروی کی جا رہی ہے بلکہ بعض انڈین چینلز پربھی عمران خان کو فوکس کیا جا رہا ہے ملک کو برباد کرنے والی قوتیں اپنے اس گھناؤنے کام کا آغاز اس ملک کے باسیوں کو حریف کے طور پر ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کرنے سے کرتی ہیں، آہستہ آہستہ اختلافات کو گالی گلوچ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ جب ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے اللہ کرے یہ نوبت نہ آئے لیکن اللہ نے تو وہی فصل اگانی ہے جس کے بیج ہم نے بوئے ہونگے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:معاملہ مزید الجھ گیا؟
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:سپریم کورٹ کے فیصلہ نے سیاسی و آئینی تنازعہ میں اضافہ کیا ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.