ملتان : نام ور براڈ کاسٹر ، ماہرتعلیم اورملتان میں فیض احمد فیض کی میزبان عفت ذکی اتوار کی شام لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ چند روز سے علیل تھیں ۔ عفت ذکی ریڈیوپاکستان ملتان سےوابستہ رہیں ۔وہ ریڈیو ملتان کی ابتدائی آوازوں میں سے تھیں ۔ عفت ذکی نے ملتان میں زینیبیہ سکول اور زینیبیہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔عفت ذکی کو نام ورشاعر فیض احمد فیض کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔ فیض احمد فیض ملتان میں ان کے گھرپر ہیقیام کرتے تھے ۔عفت ذکی کے نام فیض احمد فیض کےخطوط بھی اردو ادب میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
فیس بک کمینٹ

