Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کی تصویر کہانی ( 7) : گل نوخیز اختر ، رائیٹرز پینل ایوارڈ اور jiggsaw Puzzel
ادب

رضی الدین رضی کی تصویر کہانی ( 7) : گل نوخیز اختر ، رائیٹرز پینل ایوارڈ اور jiggsaw Puzzel

ایڈیٹرجولائی 3, 202332 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pic 0ne
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غنیمت ہیں وہ دوست جو کبھی کبھار کوئی نایاب تصویر ارسال کرتے ہیں اور ہمیں ہمارا خوبصورت ماضی یاد دلادیتے ہیں۔ حالت تواب یہ ہوچکی ہے کہ بہت سے واقعات کم وبیش ذہن سے محو ہی ہوگئے۔ کئی کہانیاں جو ہم نے اپنے کالموں میں کئی برس قبل تحریرکی تھیں اب پڑھیں تو یقین ہی نہیں آیا کہ یہ سب کچھ ہم نے لکھا ۔
کچھ تقریبات ماضی کی گرد میں اس طرح سے گم ہوئیں کہ اگر ان کااحوال ہم نے اس زمانے میں اپنے کالموں میں تحریر نہ کیاہوتا تو ہمیں یاد بھی نہ آتا کہ ایسی کوئی تقریب ہوئی تھی۔پرانے کالم پڑھنے کے باوجود بعض اوقات مناظر واضح نہیں ہوتے ۔ یہ حال میرے عہدکے کم وبیش تمام دوستوں کا ہے۔ کچھ تقریبات جو مجھے یاد ہیں وہ میرے دوست فراموش کربیٹھے ہیں اور کچھ جو ان کے حافظے میں موجودہیں انہیں میں بھلا بیٹھا۔ سو کوئی کالم لکھنے یا کسی تصویر کا کھوج لگانے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لیناپڑتی ہے۔
pic twoپھر ہم یادوں کے ٹکڑے جوڑ کر تصویرکاجگساپزل(Jigsaw Puzzle)مکمل کرتے ہیں۔
گل نوخیز اختر نے چند روز قبل ایک نایاب تصویر ارسال کی جس میں میں خود بھی موجودہوں۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ اپنی تصویر توابھی میں پہچان ہی لیتاہوں۔میرے ساتھ اظہر سلیم مجوکہ ، قمر بخاری اورطارق اسد موجودہیں انہیں بھی میں نے پہچان لیا۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر محمد امین ،سجاد کھوکھر، اگلی نشستوں پر شمیم حیدر ترمذی، اختر جعفری، حسین سحر، عرش صدیقی ، گل نوخیز اختر اورنجم الاصغر شاہیا بیٹھے ہیں۔ تصویر میں نظرآنے والے دیگراحباب میں ممتاز اطہر،جاوید اختربھٹی، غیور شیروانی بھی شامل ہیں۔ ناموں کی شناخت میں میں نے اور گل نوخیز اختر نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ پھرگل نوخیز نے ہی بتایا کہ یہ ملتان آرٹس کونسل کی پرانی عمارت کی تصویر ہے جہاں رائٹرز پینل آف پاکستان کے زیراہتمام تقسیم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی تھی اور یہ گروپ فوٹوان لوگوں کا ہے جنہیں ایوارڈز دیئے گئے تھے۔اس کے بعد منظر کچھ واضح ہونا شروع ہوا اور مجھے یاد آیا کہ اس تقریب میں گل نوخیز اختر نے ہم سب کو ایوارڈز دیئے تھے اورشاید یہ ملتان میں ان کی آخری تقریب تھی۔اس کے بعد وہ مستقل طورپر لاہور منتقل ہوگئے۔ اگلا مرحلہ یہ تھا کہ اس تقریب کی تاریخ تلاش کی جائے۔ یہ تو ہمیں یاد تھا کہ تقریب دسمبر 1992ءمیں منعقد ہوئی تھی لیکن وہ دن اور تاریخ کونسی تھی یہ جاننے کے لیے اس ایوارڈ کی تلاش شروع ہوئی۔ وجہ یہ تھی کہ بعض ایوارڈ ز پر تاریخ بھی درج کردی جاتی ہے۔میرے پاس تو یہ ایوارڈ موجودنہیں تھا کہ 31برس کے دوران بہت کچھ ہاتھوں سے نکل گیا۔ ایوارڈ بھلاکیسے محفوظ رہتا۔بالکل اسی طرح جیسے اس تصویر میں موجود بہت سے چہرے اب صرف ہماری یادوں میں ہی محفوظ ہیں لیکن ہم انہیں صرف خواب میں ہی مل سکتے ہیں۔ اظہر سلیم مجوکہ کا کمال یہ ہے کہ ان کی یادداشت بھی اچھی ہے اوران کے پاس ماضی کے ”ایٹمی اثاثے“ بھی محفوظ ہیں۔ سو گل نوخیز کی فرمائش پر ہی میں نے اظہر سلیم مجوکہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے صرف رائٹرز پینل والا ایوارڈ ہی ارسال نہیں کیابلکہ اس کے ساتھ اور بہت سے ایوارڈ اورشیلڈیں واٹس ایپ میں بھیج دیں جن میں 1984 کا شاہین ادبی ایوارڈ جس کی پشت پر محترمہ بشری رحمان ،حسین سحر، اقبال ارشد کے دستخطوں کے ساتھ ان کی آراءبھی موجودہیں۔ضلعی حکومت اور نوائے وقت کے زیراہتمام 27دسمبر 2004ءکو منعقد ہونے والی پہلی جنوبی پنجاب کانفرنس میں دی گئی شیلڈ،20اپریل 2005ءکوروزنامہ نوائے وقت کے زیراہتمام دوسری مرتبہ منعقد ہونے والی” پہلی“ جنوبی پنجاب اہل قلم کانفرنس میں دی گئی یادگاری شیلڈ ،پھول اورکلیاں کے زیراہتمام تیسرے رائٹرز کنونشن 2007ءمیں دیاگیاحسن کارکردگی ایوارڈ اور دیگرشیلڈز شامل ہیں۔ اوراسی ہجوم میں انہوں نے رائٹرز پینل والا ایوارڈ بھی ارسال کردیاجسے پرائیڈ آف پرفارمنس کا نام دیاگیاتھا۔( لیکن اس ایوارڈ پر تاریخ بہر حال درج نہیں )
گل نوخیز اختر کا شکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھے ایک اور تصویرکہانی مکمل کرنے کاموقع فراہم کردیا کہ ایسی ہی کچھ کہانیاں میں پہلے بھی تحریرکرچکا ہوں ۔ان میں پہلی کہانی اسی شاہین ایوارڈ کی تھی جو 1984ءمیں ہم نے محترمہ بشری رحمان سے وصول کیاتھا۔اس کے علاوہ ایک تصویرکہانی احمد فراز کی یادوں کے حوالے سے بھی ہے ۔ اور ایک کہانی بورے والا میں منعقد ہونے والے مشاعرے کی ہے ۔ لگتا یہی ہے کہ اب ایک کتاب تصویر کہانیوں کی بھی تیارہوجائے گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان: دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر، سپاہی شہید
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:بریگیڈیئر صولت رضا کے پیچ و تاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.