اسلام آباد :وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات ظہور احمد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارتِ اطلاعات ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ اُن کی جگہ انفارمیشن گروپ گریڈ 22کی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شاہیرہ شاہد کو سیکرٹری وزارتِ اطلاعات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہیرہ شاہد سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر پہلے بھی تعینات رہ چکی ہیں۔
ذرائع کے
مطابق سیکرٹری اطلاعات کے تبادلے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد وزیراعظم دفتر سے باضابطہ منظوری لیکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان تقرر و تبادلے کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
(بشکریہ: جنگ نیوز)
فیس بک کمینٹ

