لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی۔
حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کمی محسوس کی جائے گی، حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی، ہڈی ٹوٹی ہے، پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

