Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بی ایل اے کا گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملہ ناکام، تمام 7 دہشت گرد ہلاک
اہم خبریں

بی ایل اے کا گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملہ ناکام، تمام 7 دہشت گرد ہلاک

ایڈیٹرمارچ 20, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gawadar attack march20 2024
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گوادر : سیکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے دہشت گردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
کمشنر مکران سعید احمد عمرانی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملے میں متعدد دھماکوں کی بھی اطلاع ملی، انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) گوادر کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے ابتدائی طور پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 8 مسلح حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا لیکن بعد میں ہلاک ملزمان کی تعداد 7 بتائی گئی، انہوں نے کہا کہ فائرنگ مکمل طور پر رک گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے سنے گئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔
اقوام متحدہ کے محکمہ برائے تحفظ و سلامتی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پورٹ کمپلیکس پر حملے کے دوران متعدد دھماکوں کے بعد فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، کمپلکس میں کئی سرکاری اور نیم فوجی دفاتر موجود ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، گوادر میں اقوام متحدہ کے 7 عہدیدار مکمل محفوظ ہیں۔ایس ایس پی گوادر کیپٹن زوہیب محسن نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور اب کمپلیکس میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔صدر مملکت نے اپنے بیان میں گوادر میں فورسز کی موثر جوابی کارروائی کو سراہا، انہوں نےکہا کہ ہماری بہادر فورسز نے جرأت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی پر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ پیغام واضح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی تشدد کا انتخاب کرے گا، اس پر ریاست کی طرف سے کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔
( بشکریہ : ڈان ڈاٹ کام )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دہشت گرد دہشت گرد مارے گئے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبیس مارچ خوشی کاعالمی دن ،فن لینڈ اوراسرائیل دنیا کے سب سے خوش اور افغانستان و لبنان سب سے ناخوش ممالک
Next Article سائفر سازش جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں: ڈونلڈ لو ۔۔ تقریر کے دوران ہنگامہ ، جھوٹا جھوٹا کے نعرے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے ، پاک فوج کا میجر شہید

اکتوبر 9, 2025

دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

ستمبر 20, 2025

کورکمانڈرزکانفرنس کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانےکا اعادہ

مئی 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.