ملتان 🙁 اے پی پی ) دنیا بھرمیں 20مارچ خوشی کے عالمی دن کے طورپرمنایاجارہاہے ۔2013ءمیں اقوام متحدہ نے خوشی کی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے یہ دن منانے کااعلان کیاتھا۔
گیلپ ورلڈ پول کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے سب سے خوش ممالک میں فن لینڈ ،ڈنمارک،آئس لینڈ اوراسرائیل بالترتیب پہلے دوسرے،تیسرے اورچوتھے نمبرپرہیں ۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیاد ہ ناخوش ممالک میں بالترتیب افغانستان ،لبنان اورسریالیون پہلے دوسرے اورتیسرے نمبرپرہیں ۔
اپنی شاعری کے ذریعے خوشیاں تقسیم کرنے والے نامور مزاحیہ شاہر خالد مسعود خان کاکہناہے کہ ہمارے ہاں خوشیوں کی فی مربع میل مقدار پہلے ہی کچھ قابل فخرنہ تھیں تاہم اب یہ شرح مزید کم ہوگئی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مقدار کو دوبارہ سے کم ازکم پہلے والی سطح پرتولایاجائے ۔اس کے لئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ خوشیاں تقسیم کی جائیں ۔غم تقسیم کرنے سے کم اورخوشیاں تقسیم کرنے سے زیادہ ہوتی ہیں ۔
فیس بک کمینٹ

