Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سائفر سازش جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں: ڈونلڈ لو ۔۔ تقریر کے دوران ہنگامہ ، جھوٹا جھوٹا کے نعرے
اہم خبریں

سائفر سازش جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں: ڈونلڈ لو ۔۔ تقریر کے دوران ہنگامہ ، جھوٹا جھوٹا کے نعرے

ایڈیٹرمارچ 20, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
donald lu
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں جا کر ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور وسط ایشیا کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے معاملات کی سماعت کی جس میں جنوبی اور وسط ایشیا کے امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے پاکستان میں عام انتخابات، جمہوریت اور پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
آج کمیٹی میں ’انتخابات کے بعد کا پاکستان، پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کا جائزہ اور پاک امریکا تعلقات‘ کے عنوان سے ہونے والے سماعت کے دوران ڈونلڈ لو سے سائفر کے حوالے سے ان پر عائد کیے گئے الزامات اور اس حوالے سے ان کا تجزیہ طلب کیا گیا۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں ہے، کسی بھی موقع پر امریکی حکومت یا میں نے ذاتی طور پر عمران خان کے خلاف اقدامات نہیں کیے، اور تیسری بات یہ کہ میٹنگ میں موجود دوسرے فرد اور اس وقت امریکا میں پاکستان کے سفیر نے اپنی ہی حکومت کے سامنے گواہی دی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔
امریکی سیکریٹری ابھی جواب دے ہی رہے تھے کہ دوران سماعت ایک شخص نے انہیں ٹوک دیا اور جارحانہ انداز میں انہیں جھوٹا کہنے کے ساتھ ساتھ ’عمران خان کو آزاد کرو‘ کے نعرے بھی لگائے۔
ڈونلڈ لو نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی خودمختاری اور پاکستانی قوم کے جمہوری اصول کے ذریعے اپنا لیڈر منتخب کرنے کے اصول کا احترام کرتا ہے۔
جیسے ہی انہوں نے اپنی بات ختم کی ایوان میں ایک مرتبہ پھر شور شرابہ شروع ہو گیا اور وہاں موجود کچھ لوگوں نے پھر سے ڈونلڈ لو کے خلاف جھوٹا، جھوٹا کے نعرے لگائے۔
کانگریس میں سماعت کے دوران اسسٹنٹ سیکریٹری نے عام انتخابات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے مشاہدات کی وضاحت کی۔
انتخابات سے قبل ہی دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پولیس، سیاست دانوں اور سیاسی اجتماعات پر حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر انتخابات سے قبل ہونے والی بدسلوکی اور تشدد کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کی جانب سے صحافیوں، خاص طور پر خواتین صحافیوں کو ہراساں اور ان سے بدسلوکی کی بھی نشاندہی کی اور مزید کہا کہ متعدد سیاسی رہنماؤں کو مخصوص امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کرنے میں ناکامی کی وجہ سے انتخابات میں نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات کی نگرانی کرنے والوں نے پولنگ کے دن بتایا کہ کہ انہیں ملک بھر کے نصف سے زیادہ حلقوں میں ووٹ ٹیبولیشن(ووٹوں کی گنتی کا عمل) دیکھنے سے روک دیا گیا تھا۔امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے کہا کہ حکام نے لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروسز میں خلل نہ ڈالنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر موبائل ڈیٹا سروسز بند کر دی گئی تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے انتخابات کے مثبت پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد واقعات کے خطرے کے باوجود 6کروڑ سے زائد پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا جن میں 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں اور ووٹرز نے 2018 کے مقابلے میں اس بار 50 فیصد زیادہ خواتین کو پارلیمنٹ کے لیے منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین امیدواروں کی ریکارڈ تعداد کے علاوہ مذہبی اور اقلیتی گروپوں کے اراکین اور نوجوان نے بھی پارلیمنٹ میں نشست کے حصول کے لیے ریکارڈ تعداد میں الیکشن لڑا۔
انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی اور تین صوبوں میں مختلف جماعتوں نے اکثریت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران 5ہزار سے زیادہ آزاد انتخابی مبصر میدان میں موجود تھے اور ان کی تنظیموں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انتخابات بڑی حد تک مسابقت سے بھرپور اور منظم تھے۔
( بشکریہ : ڈان ڈاٹ کام )
ا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈونلڈ لو سائفر کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبی ایل اے کا گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملہ ناکام، تمام 7 دہشت گرد ہلاک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسرائیلی جارحیت، امریکہ کی انسان دوستی پر کلنک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کاتجزیہ : اب کس سے “آزادی” مطلوب ہے؟

جون 5, 2024

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ’جج محمد بشیر ‘سے سسٹم کی جان کب چھوٹے گی؟

فروری 1, 2024

’آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں ورنہ کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا‘ سائفر کیس میں شاہ محمود کو وارننگ

جنوری 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.