Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : چھے فاضل ججوں کے مشترکہ خط پر اٹھتے دوطرفہ سوالات۔
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : چھے فاضل ججوں کے مشترکہ خط پر اٹھتے دوطرفہ سوالات۔

ایڈیٹرمارچ 29, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیمرا کے قواعد وضوابط کے تحت چلائے ٹی وی چینلوں پر ”حساس“ موضوعات کو زیر بحث لانا ان دنوں پل صراط پر چلنے کے مترادف محسوس ہوتا ہے۔ مجھ جیسے بے ہنر افراد زندہ رہنے کے لئے مگر بولنے اور لکھنے کے علاوہ کوئی اور طریقہ دریافت ہی نہیں کرپائے۔عمر کے اس حصے میں بھی آ چکے ہیں جہاں کوئی اور وسیلہ اختیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ اپنی اوقات میں رہتے ہوئے رزق کمانے کا فریضہ نبھائے جا رہے ہیں۔
منگل کی شام اپنے ٹی وی شو کا آغاز چینی انجینئروں پر دہشت گرد حملے سے کرنا تھا۔ اسے بیان کرنے کے لئے مناسب ومحتاط الفاظ ڈھونڈ ہی رہا تھا تو اچانک خبر ملی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6معزز ججوں نے چیف جسٹس صاحب کو ایک خط لکھ دیا ہے۔ مذکورہ خط کا متن عجلت میں ڈھونڈ نکالا تو میرے پروگرام کے آغاز کا وقت ہو گیا۔ آن ایئر جانے سے قبل سرعت سے عزت مآب ججوں کے لکھے خط کا متن پڑھ لیا۔ یہ مگر طے نہ کر پایا کہ بشام میں ہوئی دہشت گردی کے بعد مذکورہ خط کو بھی زیر بحث لایا جائے یا نہیں۔
خالصتاََ صحافتی تقاضوں کی بنیاد پر میری خواہش تھی کہ چینی انجینئروں پر ہوئے حملے پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔آئی ایم ایف سے امدادی رقوم کے حصول کی خاطر ایڑیاں رگڑتے پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب فقط غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی دھکیلا جا سکتا ہے۔ نظر بظاہر پاکستان کے ریاستی ادارے بھی اس حقیقت کو بخوبی جان چکے ہیں۔ اسی باعث ”ایس آئی ایف سی“ کے نام سے بہت سوچ بچار کے بعد ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سول اور دفاعی حکام اس کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو ”ون ونڈو“ والی آسانیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
منگل کی سہ پہر بشام میں چینی انجینئروں پر حملے کی خبر آئی تو میں اس فکر میں مبتلا ہو گیا کہ مذکورہ حملے کے بعد دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری بھی محفوظ نہیں۔ دیگر ممالک کے سرمایہ کار یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ اگر ”سمندروں سے گہرے اور پہاڑوں سے بلند“ تصور ہوتے دوست ملک کے ہنر مند بھی پاکستان میں نظر بظاہر محفوظ نہیں تو وہ اس ملک میں اپنا سرمایہ کیوں لگائیں۔ یہ سوال اٹھانا مگر ”ملک دشمنی“ شمار ہو سکتا ہے۔ جان کی امان پاتے ہوئے برجستہ انداز میں گفتگو کے بجائے اپنے ذہن میں آئے خیال کو اشاروں کنایوں اور محتاط انداز میں پیش کرنا لازمی تھا۔
محتاط انداز اختیار کرنے کے باوجود دل و دماغ میں یہ سوال بھی گردش کرتا رہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6عزت مآب ججوں کی جانب سے لکھے خط کے بارے میں کیا رویہ اختیار کیا جائے۔اسے نظرانداز کیا جاسکتا تھا کیونکہ میرا ٹی وی شو رات 8 بجے سے شروع ہوا تھا اور مذکورہ خط کی نقل ساڑھے سات بجے کے بعد میڈیا کو میسر ہونا شروع ہوئی تھی۔ ”وقت کی کمی“ اس خط کو نظرانداز کرنے کا سبب ٹھہرائی جا سکتی تھی۔ زندہ رہنے کے جبر سے تھکے ہارے دل و دماغ میں ”ضمیر“ نام کا جو رتی برابر حصہ باقی رہ گیا ہے اس نے مگر اس عذر پر تکیہ کرنے سے گریز کیا۔ خط اور اس کے متن کا محتاط ترین الفاظ میں ذکر بالآخر کر ہی دیا۔
ٹی وی شو کے بعد گھر لوٹتے ہوئے مجھے یقین تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 عزت مآب ججوں کی جانب سے لکھا خط اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے پاکستان میں تفریق کو مزید نمایاں کرے گا۔ یہ سوچتے ہوئے بدھ کی صبح اٹھ کر جو کالم لکھا اسے چینی انجینئروں پر ہوئے حملے تک ہی محدود رکھا۔ مجھے امید تھی کہ بدھ کے دن چیف جسٹس صاحب یہ طے کرلیں گے کہ مذکورہ خط کے عوام کے روبرو آجانے کے بعد کیا رویہ اختیار کرنا ہے۔ دوپہر تک اس ضمن میں تاہم کسی پیش رفت کی اطلاع نہیں آئی۔ بالآخر ساڑھے چار بجے کے قریب 24/7 چینلوں نے ”بریکنگ نیوز“ یہ دی کہ سپریم کورٹ کا فل اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے تمام ججوں پر مشتمل ایسے اجلاس کی خبر آنے کے بعد میرے دلِ خوش فہم نے امید یہ بھی باندھ لی کہ مذکورہ اجلاس کے بعد کوئی اعلامیہ جاری ہو گا جو ہمیں خواہ مخواہ کی قیاس آرائیوں سے بچالے گا۔ بدقسمتی سے مجھے جس اعلامیہ کی توقع تھی وہ منظر عام پر نہیں آیا۔
جمعرات کی صبح اٹھ کر اس ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے میں بدھ کی شام منظر عام پر آئے خط کو نظرانداز کروں تو عافیت کی طلب کے علاوہ یہ صحافتی بددیانتی بھی شمار کروں گا۔سوال مگر یہ بھی اٹھتا ہے کہ لکھوں تو کیا لکھوں۔ جن عزت مآب ججوں نے یہ خط لکھا ہے ان میں سے دو کے ساتھ میری دوستی نہیں لیکن دیرینہ شناسی ہے۔ میں انہیں محنتی ،لائق اور دیانتدار تصور کرتا ہوں۔عرصہ ہوا ان سے میری کسی سماجی تقریب میں بھی سلام دعا نہیں ہوئی۔ مجھے ہرگز خبر نہیں کہ وہ چار دیگر ججوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا خط لکھنے کو کیوں آمادہ ہوئے جس نے ہمارے عدالتی ہی نہیں بلکہ ریاستی نظام کے بارے میں بھی بے تحاشہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ہونا یہ چاہیے تھا کہ جن واقعات کا مذکورہ ججوں نے اپنے مشترکہ خط میں ذکر کیا ہے ان کی تصدیق کے لئے عزت مآب چیف جسٹس صاحب فوری طورپر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی قیادت میں ایک کمیشن کے قیام کا اعلان کردیتے۔ اس کمیشن کو دو یا تین ہفتوں کی مہلت یہ طے کرنے کو دی جاتی کہ اسلام آباد کے 6 عزت مآب ججوں نے اپنے مشترکہ خط میں ان پر آئے ریاستی اداروں کے دباﺅ کے بارے میں جو الزامات لگائے ہیں وہ درست ہیں یا نہیں۔ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ”کلیدی“ سوال میری عاجزانہ رائے میں اندھی نفرت وعقیدت پر مبنی تقسیم کی نذر ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف والے خط لکھنے والے ججوں کو قوم کے ہیرو قرار دے رہے ہیں کیونکہ ان کی دانست میں ان منصفوں پر ”دباﺅ“ بڑھانے کی وجہ یہ خواہش تھی کہ وہ عمران خان کو ”رگڑا“ لگانے میں ریاست کی معاونت کریں۔ تحریک انصاف کے مخالفین سوکنوں کی طرح خط لکھنے والوں کو طعنے دے رہے ہیں کہ ماضی میں جب فیض حمید جیسے ریاستی کارندے جسٹس شوکت صدیقی سے اپنی خواہش کے مطابق فیصلے لینے کے لئے دباﺅ بڑھا رہے تھے تو ان کا ضمیر کیوں سویا رہا۔ شوکت صدیقی پر نازل ہوئے عتاب کے دوران ان کی زبانیں گنگ کیوں رہیں۔ ”ضمیر“ عمران خان کی محبت ہی میں کیوں انگڑائی لے کر جاگ اٹھا ہے۔ دونوں جانب سے اٹھائے سوالات کا مناسب جواب فراہم کرنے کے لئے میرے پاس مستند اطلاعات موجود نہیں ہیں۔ وہ اگر موجود بھی ہوتیں تو ریاست کے دیے لائسنس کی بدولت چھپتے اخبار میں انہیں بیان کرنے کی حماقت سے گریز کرتا۔

(بشکریہ نوائے وقت)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh اسلام آباد ہائی کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی سیاسی آرا
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:پھر برق فروزاں ہے سر مارگلہ کوہسار….
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.