Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»میاں غفار کا کالم ” کارِ جہاں “ ( چوتھا حصہ ) ۔۔آنکھیں تو کھولو سوامی
کالم

میاں غفار کا کالم ” کارِ جہاں “ ( چوتھا حصہ ) ۔۔آنکھیں تو کھولو سوامی

ایڈیٹراپریل 11, 202421 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mian ghaffar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

( گزشتہ سے پیوستہ )
میں جس سکول میں پڑھتا تھا اس زمانے میں اس کی فیس بہت زیادہ ہوا کرتی تھی اگر آج کے زمانے کو دیکھا جائے تو میں مفت ہی پڑھ رہا تھا میری پنجاب یونیورسٹی کی سالانہ فیس 1250 روپے تھے آج نرسری کے بچے کی ماہانہ فیس میری سالانہ فیس سے کم از کم 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے تب گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس ایڈوانس دی جاتی تھی اور شاید آج بھی ایسا ہی ہے ۔ ہوا یوں کہ چھٹیاں شروع ہونے کے آخری ہفتے جس روز تمام طالب علموں نے تین ماہ کی اکٹھی فیس جمع کرانی تھی میرے ایک کلاس فیلو کی فیس کسی نے چوری کر لی۔ معاملہ پرنسپل صاحب تک پہنچا وہی پرنسپل جنہوں نے مجھے تسمے باندھنے سکھائے تھے ۔ سکول میں چوری پر پرنسپل صاحب خود ہماری کلاس میں آ گئے اور انہوں نے صرف ایک جملہ کہا لگتا ہے کہ میری تربیت اور کوششوں میں کوئی کمی رہ گئی تھی۔ ان کے جانے کے بعد پی ٹی ماسٹر رشید صاحب کلاس میں آ گئے۔ کمزور جسم سانولا رنگ چھوٹا قد مگر بلا کا اعتماد تھا ان میں۔ تھوڑی دیر خاموش بیٹھے پھر تمام طالب علموں سے کہا کہ سب بچے میری طرف دیکھیں اور وہ ایک ایک طالب علم کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھتے رہے اور یہ عمل یونہی تین چار منٹ جاری رہا پھر انہوں نے کہا جس لڑکے نے چوری کی ہے میں نے اسے پہچان لیا ہے اب دو ہی راستے ہیں یا تو میں سب کے سامنے اس کا نام لے دوں اس کو سکول سے نکال دیا جائے اور اس کے والد کو سکول بلا کر بتایا جائے کہ اس کے بیٹے کو کیوں نکالا گیا ہے مگر اس طرح اس طالب علم کی زندگی تباہ ہو جائے گی دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر ڈیسک پر ایک ایک کاپی رکھ دی جائے تمام طلبہ باہر برآمدے میں چلے جائیں ایک ایک طالب علم اندر آئے کسی بھی ڈیسک پر کاپی کو کھولے، ورق الٹے اور واپس باہر چلا جائے۔ جس طالب علم نے چوری کی ہے اور میں نے اسے پہچان بھی لیا ہے مگر اس کی زندگی تباہ نہیں کرنا چاہتا وہ بھی کسی ڈیسک پر رکھی کاپی میں پیسے رکھ کر چپ چاپ باہر چلا جائے ۔
تمام طالب علم باری باری اندر آئے ماسٹر رشید صاحب کرسی کا منہ دوسری طرف کرکے بیٹھ گئے ہر طالب علم نے ڈیسک پر پڑی ہوئی کسی نہ کسی کاپی کو کھولا اور باہر چلا گیا جب تمام طلبہ یہ عمل مکمل کرچکے تو ماسٹر رشید صاحب نے تمام طالب علموں کو کلاس روم میں واپس بلا لیا مجھے یاد ہے کہ دائیں طرف کے آخری ڈیسک پر پڑی کاپی میں کوئی طالب علم پیسے واپس رکھ گیا تھا۔
ہم سالہا سال تک یہی سمجھتے رہے کہ ماسٹر رشید صاحب کے پاس کوئی جادو تھا کہ انہیں فیس چوری کرنے والے طالب علم کا پتہ چل گیا مگر بہت سالوں بعد عقدہ کھلا کہ انہوں نے طلبہ کو نفسیاتی طور پر اپنے حصار میں لے لیا اور چوری بھی پکڑی گئی بھرم بھی رہ گیا کسی طالب علم کی تلاشی بھی نہ لینی پڑی آجکل شعبہ تعلیم میں حالات اس حد تک پست ہو چکے ہیں کہ یونیورسٹی رجسٹرار سٹاف کے موبائل چیک کرتے پھرتے ہیں۔ اخلاقی گراوٹ ویسے تو ہر شعبہ میں آئی ہے مگر تعلیم کے شعبے کی پستی تو ناقابل بیان ہے۔ سمسٹر سسٹم نے بعض استادوں کو درندہ بنا کر رکھ دیا ہے جو اب روحانی باپ نہیں رہا شیطانی پاپ کا روپ دھار چکا ہے۔
میرا چھوٹا بھائی ڈاکٹر حنان احمد کنیڈا کی یارک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کرچکا ہے وہ لاہور کے ایک سرکاری سکول میں پڑھتا تھا تو گرمیوں کی چھٹیوں میں اسے لاہور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں ایک ٹیچر کے پاس ٹیوشن رکھوا دی وہ دس بجے ٹیوشن پڑھنے جاتا اور 2 بجے واپس آتا۔ ایک ماہ بعد میں نے محسوس کیا وہ روزانہ نئے نئے انڈین گانے گھر آ کر گنگنانے لگا ہے ایک دن کہنے لگا ”آنکھیں تو کھولو سوامی“ ۔ مجھے حیرت ہوئی کہ گھر میں تو نئی بھارتی فلمیں چلتی نہیں اس کا مزاج شروع ہی سے بہت شرارتی ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ جھوٹ بالکل نہیں بولتا میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ لڑکوں نے ماسٹر صاحب کو مشورہ دیا کہ جس طرح سکولوں میں گرمیوں کی تین ماہ کی فیس اکٹھی لی جاتی ہے آپ بھی اکٹھی فیس لے لیں اور رنگین ٹی وی ، وی سی آر خرید لائیں اس دور میں رنگین ٹی وی اور وی سی آر کوئی 30 سے 35 ہزار کا نسخہ تھا تمام طلبہ سے ایڈوانس فیس لے لی گئی اور ماسٹر صاحب ٹی وی اور وی سی آر خرید لائے ایک فلم دو دن میں دیکھی جاتی۔ ڈیڑھ گھنٹہ فلم چلتی اور ڈھائی گھنٹے پڑھائی۔ پھر طلبہ کو سب کم اور گانے زیادہ یاد رہنے لگے۔ ( جاری ہے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعید کے روز بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سینیٹ اجلاس اور وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.