Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:مسئلہ ایک ہی ہے مگر
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:مسئلہ ایک ہی ہے مگر

ایڈیٹرجولائی 8, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ملک حاصل کرنے کی بتائی گئی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک تھا۔ان پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند تھے اور تعلیم کے بغیر اعلیٰ نوکریوں کا حصول کیسے ممکن تھا؟ مساوات پر مبنی معاشرے کے حصول کا نعرہ لگا تو کچلے اور ترسے طبقے نے رہنماؤں کے حکم پر تن من کی بازی لگا دی ، خاندان بکھر گئے،گھر برباد ہو گئے ، عزتیں پامال ہوئیں مگر لٹے پٹے لوگ ہمت نہ ہارے اور اچھے مستقبل کا سپنا گٹھڑی میں باندھ کر ننگے پائوں سفر جاری رکھا۔ انتظار کرتے کرتے ایک دو نسلیں رخصت بھی ہو گئیں پھر بھی امید قائم رہی مگر پھر ایک دن ان پر یہ رازکھلا کہ امتیاز کم کرنے کی استطاعت رکھنے والے توبادشاہی روپ اختیار کر چکے ہیں ۔آمریت کے سائے تلے پروان چڑھنے والی جمہوریت کے سب بڑوں نے عوام کو غلام رکھنے اور غلاموں جیسے حقوق پر اتفاق کیا ۔حالیہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے نام پر اشرافیہ کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے ۔حکومت نے اپنے پروٹوکول ، وزارتوں ، شاہانہ اخراجات میںکمی کی بجائے اس میں مقدور بھر اضافہ کیا ہے ، چھوٹے کاروباری یا مزدور ی کیلئے جانے والا شاید ہوائی سفر نہ کرسکے مگر سماجی خدمت کے دعویدار ہر دو ہفتے بعد موج میلہ کرنےکیلئے مفت پرواز کر سکیں گے ۔پہلے سرکاری افسروں کے پاس زیادہ تر تیرہ سو سی سی گاڑیاں ہوتی تھیں اب اکثریت کے پاس فارچونر اور لینڈ کروزر ہیں ، عام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آٹے میں نمک کے مصداق اضافہ کر کے جبرا ًٹیکس دینے والوں پر چھری اور تیز کردی گئی ہے۔آئی ایم ایف اخراجات کم کرنے کی بات کرتا ہے تو غریب کے استعمال کی اشیائے خورونوش ،بجلی ، پٹرول گیس مہنگی کر دی جاتی ہے کیونکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ،وزیراعظم صاحب آپ ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہیں ، روز جس اشرافیہ کے خلاف بیان دیتے ہیں وہ کوئی اور نہیں آپ کے ماتحت اداروں میں موجود لوگ ہیں ۔ آپ فوری طور پر آئی پی پیز سے کپیسٹی چارجز پر بات کریں تاکہ جو بجلی خریدی جائے صرف اسی کی ادائیگی ہو ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرکے صوبوں کے حوالے کریں تاکہ وہ ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے کی بجائے اپنے معاملات خود دیکھیں اور ایک صوبے کی کمپنی کے نقصانات اور واجبات دوسرے صوبہ یا کمپنی کو نہ بھرنا پڑیں۔ بجلی چوری اور کنڈا کلچر کیخلاف سخت اور بے رحم آپریشن شروع کرائیں ۔
بیوروکریسی ، ججوں ، سمیت تمام طاقتور حاضر و ریٹائرڈ افراد کو مفت بجلی،پٹرول ، ہوائی ٹکٹ سمیت تمام مراعات فوری معطل کریں۔ملک کی تمام سرکاری سیٹوں کو گریڈ کے مطابق چلنے دیں ، کنٹریکٹ پر من مرضی کے لاکھوں کے پیکیج والا سلسلہ ختم کریں ۔ایک ریاست کے اندر مختلف ضابطے پروان نہ چڑھائیں۔ اس وقت یہ حال ہے کہ جو شور کرتا اور ریاست کو للکارتا ہے ریاست اسے اس کی خواہش کے مطابق تین روپے یونٹ اور امداد بھی دیتی ہے اور جو نہیں بولتا ساری کسر اس سے پوری کرتی ہے ، سب سے زیادہ ظلم پنجابیوں پر ہے جو بجلی چوری، مفت عنایتوں اور شاہانہ عیاشیوں کی قیمت ادا کرتے نڈھال ہو چکے ہیں ، مریم نواز نے پنجاب کی ترقی کے لئے اچھا آغاز کیا ہے مگر بجلی گیس پڑول کی قیمتوں نے ان کے اچھے آغاز کو اوجھل کر دیا ہے ، مرکزی حکومت کو پنجاب سے امتیازی سلوک ختم کرکے پورے ملک میں ایک اصول لاگو کرنا چاہیے ورنہ پھر ہر فرد اپنا حق حاصل کرنےکیلئے سڑک پر نکل آئے گا۔ یہ جو ایک دم سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے یہ ایک دو سال کی زیادتیوں کا نتیجہ نہیں۔ یہ پون صدی روا رکھا جانے والا امتیازی سلوک ہے۔یادرہے یہ قوم مشکل حالات میں ہر قربانی دے سکتی ہے مگر صرف اس وقت جب انھیں یقین ہو کہ سب کے ساتھ ایک سا سلوک رکھا جارہا ہے، اس وقت کوئی فرد قربانی کا لیکچر اور گزشتہ کی غلطیاں سننے کو تیار نہیں ۔اْسے جب سے میڈیا نے دکھایا اور سمجھایا ہے کہ کس طرح اس کی زندگی جہنم بنا کر ممبرانِ اسمبلی، وزراء، بیوروکریٹس، ججوں اور ملک سے چلے جانے والے ریٹائرڈ افسران کی عیاشی کا سامان کیا جارہا ہے۔اس کا خون کھول اٹھا ہے ، غصے کی آگ میں کڑھتے لوگوں کے اندربارود بننا شروع ہوچکا ہے ۔مجبوریوں کے بوجھ تلے دہری کمر والوں کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ گٹھڑی پھینک کر سیدھے کھڑے ہو جائیں اور اپنے ساتھ سب کچھ بھسم کر دیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh ڈاکٹر صغرا صدف گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کاکالم : نئی پارٹی: نیا انقلاب؟
Next Article نصرت جاویدکا کالم :وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول اور عوامی مشکلات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.