Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»مزاح نگاروں کے کمانڈر انچیف سید ضمیر جعفری اور احتشام ضمیر کی باتیں : رضی الدین رضی کی کتاب کہانی
ادب

مزاح نگاروں کے کمانڈر انچیف سید ضمیر جعفری اور احتشام ضمیر کی باتیں : رضی الدین رضی کی کتاب کہانی

ایڈیٹرنومبر 19, 202472 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zamir jafery
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محترم جبار مرزا کا نام ادب اور صحافت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ کتاب دوستی کے حوالے سے بھی ان کی خدمات کا سبھی اعتراف کرتے ہیں۔قلم فاؤنڈیشن کے روح رواں عبدالستار عاصم صاحب نے ان کی کتاب ” مزاح نگاروں کا کمانڈر انچیف ۔سید ضمیر جعفری” ہمیں اپریل میں ارسال کی تھی۔
book zamir jaffaryیہ کتاب سید ضمیر جعفری کے بارے میں تحریر کیے گئے مضامین کا مجموعہ ہے۔کتاب کاانتساب میجر جنرل احتشام ضمیر کے نام ہے۔جو ضمیر جعفری مرحوم کے صاحبزادے تو تھے ہی لیکن ان کی ایک اور پہچان آئی ایس آئی کے سیاسی شعبے کے انچارج کی حیثیت سے بھی رہی ۔ احتشام ضمیر اس عہدے پر جنوری 2007ء تک فائز رہے۔ یہ پرویز مشرف کا دورِ حکومت تھاَ ۔
ا س حیثیت میں احتشام ضمیر نے 2002ء کے انتخابات میں’’ مطلوبہ نتائج‘‘ حاصل کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے تھےاور انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف بھی کیا ۔فروری 2008ء میں جب ان کی جانب سے دھاندلی کا اعتراف سامنے آیا تو یہ خبر اس زمانے کے اخبارات کا موضوع بن گئی ۔پھر انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے نمائندے نے میری ذاتی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کی ہے حقیقت یہ ہے کہ پولنگ والے دن ہم نے دھاندلی نہیں کروائی تھی۔ہم نے صرف سیاسی انتظام کیا تھا اور قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے ذریعے سیاستدانوں کو صدر پرویز مشرف کے کیمپ میں لائے تھے۔اسی زمانے میں ہم نے احتشام ضمیر کے بارے میں کہا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہنسانے والے کا بیٹا لوگوں کو رُلا رہا ہے۔زیرِ نظر کتاب کے مطالعے کے دوران ہمیں اور بھی انکشافات پڑھنے کو ملے۔جن میں یہ اعتراف بھی شامل ہے کہ احتشام ضمیر نے بحیثیت سربراہ ایس پی ڈی (سٹریٹیجک پلانز ڈویژن ) یہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کے تحفظ کا ادارہ ہے ۔ احتشام ضمیر نے اس کے سربراہ کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اعترافی بیان بھی نشر کروایا جس میں انہوں نے یورینیم کی اسمگلنگ اور چوری کااعتراف کیا تھا۔مصنف کے مطابق احتشام ضمیر کو اس کارروائی پر بہت افسوس بھی تھا۔ احتشام ضمیر کا ذکر آیا تو ہمیں یہ بھی یاد آ گیا کہ 2007ء میں جب وہ آئی ایس آئی کے سیاسی شعبے کے سربراہ بنے تو ہم اس وقت روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے اور اخبار کا ادبی صفحہ بھی شائع کرتے تھے ہمیں ادارے کی جانب سے ’’ متاعِ ضمیر ‘‘ کے نام سے جو پہلا کالم موصول ہوااس کے بارے میں ہمیں ہدایت کی گئی تھی کہ کالم ادبی ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا اورکالم کا بقیہ حصہ بھی اندرونی صفحات پر بھیجنے کی اجازت نہیں تھی َ ۔ سو حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہمیں پورا کالم اپنے صفحے کا لے آؤٹ تبدیل کر کے شائع کرنا پڑا تھا ۔ بعد ازاں ان کا کالم ادارتی صفحہ پر شائع ہوتا رہا۔378 صفحات پر مشتمل یہ کتاب خوبصورت کاغذ اور رنگین صفحات اور تصاویر کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔
کتاب میں نادر تصاویر اور اہم خطوط ، اخبارات اور دستاویزات کے عکس بھی موجود ہیں۔بلاشبہ یہ کتاب پاکستان کی ادبی و سیاسی تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔ اس کتاب کی قیمت 3000روپے ہے اس کا سرورق محمد مختار علی نے بنایا ہے۔کتاب حاصل کرنے کےلیے رابطہ نمبر 03000515101

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ضمیر جعفری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنشترہسپتال میں ایڈز پھیلنے کاواقع،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کرلی
Next Article احتجاج میں شامل شرپسندوں کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ، سم بلاک کا معاملہ زیرغور، ذرائع
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.