ملتان : وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے نشترہسپتال ملتان میں ڈائیلاسزمریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے کاسختی سے نوٹس لیاہے اورچوبیس گھنٹے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک بھی ہے اورشرمناک بھی ۔فنڈز نہ ہونے کے عذر پرمریضوں کے ڈائیلاسز نہیں رکنے چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک خصوسی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اوردیگرمنصوبوں پرہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیاگیااورمحکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لیے اقدامات زیر غور آئے ۔
اجلاس میں نواز شریف کینسر ہسپتال پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹیٹوٹ آ ف کارڈیالوجی 2اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا کے زیرتکمیل منصوبے کے بارے میں رپورٹ کابھی جائزہ لیااورہدایت کی کہ پی آئی سے ٹو کوسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنایا جائے ۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ اس ہسپتال میں امراض قلب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ،آلات اورادویات حاصل کی جائیں ۔سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اوراس کے لیے ماسٹر ٹرینرزتعینات کیے جائیں ۔
فیس بک کمینٹ