ملتان ( ناصر ظہیر سے ) دنیا بھر میں کل ایڈز سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا ۔ملتان میں نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں مریضوں کے آیچ آئی وی سے متاثر ہونے کے باوجود شہر بھر میں کوئی آگاہی پروگرام کا انعقاد نہ ہو سکا۔ گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب کےسب سے بڑے طبی مرکز نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں پچیس مریضوں کے ایچ آئی وی ( ایڈز ) سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
ا س واقعے کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایم ایس اور ڈاکٹروں کے علاوہ عملے کو معطل بھی کر دیا گیا تھا ۔ایڈز کے پھیلاؤ کی وجہ یہ تھی کہ نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات ناقص تھے۔شہریوں کو عالمی دن کے موقع پر تشویش ہے ۔ ان کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر ایک مافیا بن چکے ہیں ۔ بجائےاس کےکہ وہ تحقیقات میں تعاون کرتے انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ۔ ضرورت اس بات کی ہےاس صورت حال کا نوٹس لیا جائے ۔ ڈاکٹروں نے اس مرتبہ دانستہ اس دن کی اہمیت کو نظر انداز کیا تاکہ ان کی کارکردگی پر سوالات سامنے نہ آیئں۔
فیس بک کمینٹ