Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»واسطی صاحب کئی واسطوں سے ہمارے تھے : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
ادب

واسطی صاحب کئی واسطوں سے ہمارے تھے : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

ایڈیٹرنومبر 29, 202512 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wasti and razi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فون کی گھنٹی بجتی اور واسطی صاحب کی آواز سنائی دیتی ’’کیاکر رہے ہو؟ بس آ جاؤ ’’۔ اور ہم ان کے دفتر پہنچ جاتے تھے۔ دفتر بھی تو اے پی پی آفس کے اور ہمارے گھر کے قریب ہی تھا۔
وہ اصلی ملتانی تھے۔ خانیوال میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1970 میں لاہور جا کر نیشنل کالج آف آرٹس ( این سی اے ) میں داخلہ لیا ۔ 1974میں این سی اے سے گریجویشن کے بعد وہیں لیکچرار کی حیثیت سے فرائض انجام دیے اور پھر ملتان آ کر خود کو اس شہر کے فن کاروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دیا۔ ملتان آرٹس کونسل کی تعمیر سے لے کر اسے فعال رکھنے میں واسطی صاحب ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے دکھائی دیے۔ ملتان آرٹس کونسل میں سخن ور فورم کی ادبی بیٹھک کے قیام میں بھی انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔
جب 2009 میں ہم نے انہیں کہا کہ آپ ملتان آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کیوں نہیں بناتے تو انہوں نے کہا میری ایک شرط ہے کہ بیٹھک کے اجلاس باقاعدگی سے ہونے چاہیئں لیکن یہ مشکل کام ہے، کوئی اس کے لیے آمادہ ہی نہیں ہوتا۔ سو یہ مشکل ذمہ داری ہم نے فوراً قبول کرلی۔ اور واسطی صاحب نے 2010 میں ادبی بیٹھک قائم کر دی۔ 12 فروری2010 کو بیٹھک کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا تو واسطی صاحب اس میں خود بھی موجود تھے۔
ملتان آرٹس کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ وہ1981 میں ملتان آرٹس کونسل سے منسلک ہوئے اور 2011 میں ریٹائر ہو گئے۔ ملتان میں آرٹ بازار کا قیام بھی ان کی ذاتی کوششوں کے باعث عمل میں آیا تھا۔ آرٹ بازار کے قیام سے پہلے ملتان کے ہنرمندوں کی کوئی شناخت نہیں تھی۔ کاشی گری سے لے کر کیمل ورک اور بلیو پاٹری سے نقاشی تک بہت سی دستکاریاں ایسی تھیں کہ جن کے ہنرمند یا تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کرتے تھے یا پھر اپنے فن سے مایوس ہوکر روزی روٹی کے لیے دیگر ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔ واسطی صاحب نے ان سب دستکاروں کے ساتھ رابطے کیے ان کے گھروں میں گئےاور کرافٹ بازار میں آنے پر آمادہ کیا۔
اُس وقت حسین آگاہی بازار میں صرف ملک عاشق نقاش کی ایک دکان تھی جہاں اونٹ کی کھال سے تیار کیاگیا آرائشی سامان دستیاب تھا۔ واسطی صاحب نے عاشق نقاش کے علاوہ اونٹ کی ہڈی سے مصنوعات تیار کرنے والے عبدالرشید قریشی اور کھسے بنانے والے کیرساز نیازاحمد بھٹی،کمہار عطامحمد، کروشیا ورک کرنے والی جنت مائی اور دیگر دستکاروں کو اُن کے سامان کی نمائش کے لیے لاہور بھیجا جہاں ان کا سامان دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہوگیا۔ اس کے لوک ورثہ اسلام آباد سے رابطہ کیاگیا اور ان دستکاروں کو ان کی مصنوعات کے ہمراہ اسلام آباد نمائش کے لیے روانہ کردیاگیا۔ 2000 میں کرافٹ بازار کی منظوری ملی اور واٹر ورکس روڈ پر یہ بازار قائم کردیاگیا۔ بعد ازاں گورنر خالد مقبول نے 2001 میں کرافٹ بازار کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ کرافٹ بازار کا فائدہ یہ ہواکہ دستکار وں کو دکاندار اور مڈل مین کی بلیک میلنگ سے نجات مل گئی ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے فنون لطیفہ کی خدمت جاری رکھی اور ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کے تعاون سے 2005 میں ملتان کرافٹ کونسل تشکیل دی جس کے وہ تاحیات چیئرمین تھے ۔
ہمیں کبھی بھی ملتان کے فن کاروں، ہنرمندوں اور دستکاروں سے رابطہ کرنا ہوتا تو واسطی صاحب ہی ہماری رہنمائی کرتے تھے ۔ 2014 میں جب لوک سجاگ نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں خواجہ فرید امن میلوں کے انعقاد کی ذمہ داری ہمارے سپرد کی تو واسطی صاحب نے ملتان ہی نہیں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے موسیقاروں اور دستکاروں کے ساتھ رابطوں میں ہماری معاونت کی ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ایوان صنعت و تجارت اور دیگر اداروں کے پلیٹ فارم سے آرٹ کے لئے خدمات انجام دیتے رہے ۔ اس مضمون کے ساتھ چھبیس اکتوبر 2021 کی یہ تصویر ملتان ٹی ہاؤس کی ایک تقریب کی ہے جو کامران لاشاری نے والڈ سٹی پراجیکٹ کے سلسلے میں منعقد کی تھی۔ آخری بار ان کے ساتھ اگست کے مہینے میں بات ہوئی جب ان کے گھر پر لوحِ اعزاز نصب کی جا رہی تھی۔ ہم اس تقریب میں تو شریک نہ ہو سکے لیکن آج ہمیں حیرت ہوئی کہ ملتان کے اس فرزند کو رخصت کرنے کے لیے پورا شہر تو موجود تھا لیکن ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار وہاں موجود نہیں تھا ۔
شاہی عید گاہ میں ملتان والوں نے انہیں بہت شان کے ساتھ رخصت کیا اور آج صبح سے ایک ہی سوچ مسلسل مجھے اذیت دے رہی ہے کہ واسطی صاحب اب مجھے کبھی فون نہیں کریں گے۔ ایک درویش تھا اس شہر میں جو ستائش اور صلے کی پرواہ کیے بغیر فنون لطیفہ کی آبیاری کے لیے عمر بھر سرگرم رہا ۔
ہم روز جنازوں میں شریک ہوتے ہیں۔ بہت غرور اور تفاخر کے ساتھ ۔۔ اپنے اپنے سینے میں بغض اور کینے کے ساتھ لیکن یہ کبھی نہیں سوچتے کہ یہ نام و نمود یہ غرور اور یہ کروفر سب ایک روز رزقِ خاک ہونا ہے۔ اور کسی روز ہمارے بارے میں بھی کوئی یہ ضرور لکھے گا کہ یار کیا اب رضی کبھی فون نہیں کرے گا؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

محمد علی واسطی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاٹھائیسویں ترمیم ۔۔ کیا اسمبلیوں کی مدت بڑھانے پر غور ہو رہا ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
Next Article جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیوں ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان آرٹس کونسل کے سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد علی واسطی انتقال کر گئے

نومبر 27, 2025

ملتان آرٹس کونسل کے سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد علی واسطی کینسر کا شکار : سلامتی کی دعائیں

اپریل 13, 2025

محمد علی واسطی : فنکاروں کا محسن ۔۔ م ا بٹ

اگست 22, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.