Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایپی جینیات اور مستقبل کا انسانی و سماجی بحران : قمر ساجد کا اختصاریہ
  • بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی
  • Navigating the Best Betting Sites with an Eye on User-Friendly Design
  • Coronavirus disease 2019
  • Wettanbieter Österreich toont verrassende eenvoud in online weddenschappen voor beginnende spelers
  • tc-check-https://test.com
  • Casinos Online Novos: Conheca as Melhores Plataformas em Portugal
  • Пинко казино отзывы: чего ожидать от игр?
  • جوہری صلاحیت کا حامل ایران عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • Wichtige Faktoren bei Buchmachern ohne Oasis und Auszahlungsbedingungen
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی
اہم خبریں

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

ایڈیٹرمئی 14, 20266 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
barkhan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارکھان : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران سات شدت پسند جبکہ پاکستانی فوج کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 13 مئی 2026 کی صبح پاکستانی فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں شدت پسندوں کے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر انھیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات شدت پسند ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔‘
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں میجر توصیف احمد بھٹی، لائنس نائک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید ممکنہ شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بارکھان میں شدت پسندوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے میجر توصیف احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میجر توصیف احمد اور جوانوں نے شدت پسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔‘
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جوانوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ’شدت پسندوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دینے والے پوری قوم کا فخر ہیں۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’شدت پسند اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائیں گے۔
واضح رہے کہ بارکھان صوبہ بلوچستان کا صوبہ پنجاب سے متصل سرحدی ضلع ہے جبکہ اس کی سرحدیں بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور موسیٰ خیل سے بھی لگتی ہیں۔
میڈیا کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس واقعے سے قبل بارکھان سے ملحقہ بلوچستان کے نئے بننے والے ضلع اپر ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
ڈیرہ بگٹی میں ایک پولیس اہلکار منظور حسین نے فون پر بتایا کہ ضلع کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گیا۔
دھماکے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہلکار کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کا تعلق امن فورس تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بارکھان بلوچستان پاک فوج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleNavigating the Best Betting Sites with an Eye on User-Friendly Design
Next Article ایپی جینیات اور مستقبل کا انسانی و سماجی بحران : قمر ساجد کا اختصاریہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں 32 ہلاکتیں

اپریل 2, 2026

خفیہ معلومات شیئر کرنے کا الزام وزارتِ دفاع کے چار اہلکاروں کو قید کی سزائیں : کرنل کو ریلیف مل گیا

مارچ 4, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایپی جینیات اور مستقبل کا انسانی و سماجی بحران : قمر ساجد کا اختصاریہ مئی 14, 2026
  • بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی مئی 14, 2026
  • Navigating the Best Betting Sites with an Eye on User-Friendly Design مئی 13, 2026
  • Coronavirus disease 2019 مئی 13, 2026
  • Wettanbieter Österreich toont verrassende eenvoud in online weddenschappen voor beginnende spelers مئی 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.