ملتان (اے پی پی):نامور صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی دوسری برسی( کل )بدھ کومنائی جارہی ہے ۔عبدالقادرحسن نے سیاسی رپورٹر کی حیثیت سے اپنے کیریئرکاآغازکیا۔ان کی نوائے وقت کے ساتھ طویل وابستگی رہی۔
رپورٹنگ کےعلاوہ وہ غیر سیاسی باتیں کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے ۔ عبدالقادرحسن نے روزنامہ امروز کےایڈیٹرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں،وفات سے قبل وہ طویل عرصہ روزنامہ ایکسپریس کے ساتھ وابستہ رہے ۔وہ 30نومبر2020کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔
فیس بک کمینٹ

