Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عبدالرشید شکور»عبدالرشید شکورکاکالم:’ویلکم ٹو پاکستان کرکٹ، کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے‘
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکورکاکالم:’ویلکم ٹو پاکستان کرکٹ، کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

ایڈیٹرنومبر 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور میتھیو ہیڈن کو یقینی طور پر اب یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سب کو کس طرح حیران کر سکتی ہے۔
میتھیو ہیڈن کہتے ہیں ’جب ہم اپنا آخری گروپ میچ کھیل رہے تھے تو ڈگ آؤٹ میں شاداب خان نے مجھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ویلکم ٹو پاکستان کرکٹ۔ ان کی اس بات کا مطلب یہ تھا کہ کسی بھی دن کچھ بھی ہوسکتا ہے۔‘
میتھیو ہیڈن کہتے ہیں ’ہالینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت ہمارے لیے یادگار لمحہ تھی۔ ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ پاکستانی عوام ہمارے لیے دعا کر رہے تھے۔‘
’بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ورلڈ کلاس ہے‘
میتھیو ہیڈن سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا بابراعظم کو اوپنر کے بجائے ون ڈاؤن پر نہیں کھیلنا چاہیے تو انھوں نے اس کا جواب ایڈم گلکرسٹ کی مثال سے دیا۔
ہیڈن کہتے ہیں کہ ’اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ورلڈ کلاس ہے۔ جہاں تک بابراعظم کے بڑا سکور نہ کرنے کی بات ہے تو مجھے 2007 کا ورلڈ کپ یاد ہے جب میں اور ایڈم گلکرسٹ اوپنرز تھے اور گلکرسٹ کامیاب نہیں ہو رہے تھے لیکن ٹیم کا ان پر اعتماد قائم تھا اور یہ اسی کا نتیجہ تھا کہ انھوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری بناڈالی۔‘
’کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ بابر بڑے میچ میں بڑا سکور کردیں۔ اتارچڑھاؤ ہر کرکٹر کے کریئر میں آتے ہیں۔‘
محمد حارث سپیشل ٹیلنٹ
میتھیو ہیڈن محمد حارث کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’حارث ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن بعد میں وہ ٹیم کا حصہ بنے۔ یہ بہت ہی دلچسپ کہانی ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ حارث کو پہلے ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا۔‘
میتھیو ہیڈن کہتے ہیں ’محمد حارث کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ٹیم کے ہر پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے لیے موجود ہوتے ہیں جہاں وہ تمام فاسٹ بولرز کی بولنگ کا سامنا کرتے ہیں۔‘
’یہ بڑی اہم بات ہوتی ہے کیونکہ ان بولرز کو کھیل کر آپ خود کو میچ کے لیے تیار کرتے ہیں جیسا کہ میں اپنے دور میں مک گرا، گلیسپی، بریٹ لی اور شین وارن کو نیٹ پر کھیلا کرتا تھا۔ حارث کی باؤنسی وکٹ پر بیٹنگ تکنیک بہت اچھی ہے۔‘
ہیڈن فخریہ انداز میں پاکستان کے پیس اٹیک کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں ’چاروں فاسٹ بولرز کمال ہیں۔ شان ٹیٹ نے ان فاسٹ بولرز پر بہت محنت کی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے بڑے میچوں میں کم بیک کرنا آتا ہے۔‘
نیوزی لینڈ خطرناک حریف
میتھیو ہیڈن نیوزی لینڈ کو ایک خطرناک ٹیم سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’نیوزی لینڈ کا پیس اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے۔ ٹم ساؤدی میرے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ ان کے پاس بولنگ کو تتر بتر کرنے والے بیٹسمین بھی ہیں۔‘
’نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 205 رنز کرکے میچ جیتا ہے لیکن آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کے لیے اچھا رہا ہے تو وہ سڈنی ہی ہے۔‘
میتھیو ہیڈن کی اس وقت مکمل توجہ پاکستانی ٹیم پر مرکوز ہے لیکن وہ اپنے ملک کی ٹیم کی کارکردگی پر خوش نہیں ہیں۔
وہ کہتے ہیں آسٹریلیا کو اپنی کرکٹ میں بہتری لانی ہوگی۔ ’میرے لیے حیران کن بات یہ تھی کہ مچل سٹارک کو افغانستان کے خلاف میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ آسٹریلیا کوابھی سے اگلے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردینی ہوگی۔‘
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکاکالم:دو وزیراعظم رکھ لیں
Next Article سلمیٰ اعوان کاکالم:دوست پبلیکیشنز اسلام آباد نے لکھاریوں کے سینوں میں خنجر اتار دیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.